ایویں اینرجی ویسٹ کی۔۔۔۔ مجھ سے پوچھ لیتے، انہوں نے آپ کے "آرے (پنجابی )" لگایا ہوا تھا :LOL::ROFLMAO:
واقعی مجھے آپ سے پوچھ لینا چاہیے تھا۔۔۔آئندہ بلا تامل آپ کو یاد کر لیا کروں گا۔
انرجی پہ تو تجمل حسین صاحب نے روشنی ڈال دی
ویسے جملے میں "کو" کی جگہ "کے" بھی کافی تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔۔۔
 
اب یہ بھی زمانہ آنا تھا کے احباب مجھے چھوڑ کر میرے موبائل کی تعریف کرتے ہیں۔

یار لوگ تو پہلے ہی آپ کے فون کی تعریف کررہے ہیں۔

حضور التجاََ عرض کیے دیتا ہوں (ویسے تو آپ کے علم ہے ہی )
فاروق بھائی آپ کا فون اسمارٹر ہے ۔ مگر قبلہ آپ تو اسمارٹسٹ ہیں ۔
 
تجمل حسین

محفلین
تجمل بھائی اسی لیے تو ہم آپ کے لیے کہا کرتے ہیں۔

سجی ہے بزم تجمل حسین خاں کیلیے
بہت خوب۔ یہ بھی آج معلوم ہوا کہ نام کسی اور کا استعمال کرکے کہتے مجھے ہیں۔
یعنی بمطابق پنجابی محاورہ: کَینا تِی نوں سُناناں نَوں نُوں۔ :)
(ترجمہ: کہنا بیٹی کو اور سنانا بہو کو :)
میرا نام: تجمل حسین
 
نمبر محفوظ رکھنا یا مخفی رکھنا ممکن نہیں تو پھر مسئلہ ہے۔ میرا مشورہ ہے آپ سوچ کر فیصلہ لیجیے ۔
کچھ عرصہ پہلے چار پانچ گروپ ایڈمن کو انڈیا میں پولیس پکڑ لے گئی قصور یہ تھا کہ ان کے گروپس کے ذریعے کچھ لوگوں نے عجیب قسم کی افواہیں پھیلائی تھیں۔پولیس کاروائیوں سے لوگ محتاط رہنے لگے ہیں ۔

الہلال بھائی، سب سے پہلے تو آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے خیرخواہی فرمائی،
عرض یہ کردوں کہ، اس میں کوئی سیاسی ، سماجی تحاریک، کے گروپس شامل ہی نہیں ہیں ، جن سے اس بات کا خطرہ پیدا ہو۔
دوسری اہم بات یہ کہ اڈمن بہت اڈیٹوریل دماغ کے حامل ہیں ایسی کسی بھی کوشش کو ابتدا میں ہی بھانپ کر صاف کر دیا جائے گا ۔ مزید یہ کہ ثقہ احباب کو ایڈمن شپ دے کر شریکِ غفلت بھی کرلیا جائے گا ۔ :p
:p
میری ذاتی خواہش تو یہ بھی ہے کہ اردو محفل کا ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دوں جس میں وہی افراد اڈمن ہوں جو اردو محفل کے ایڈمن ہے ابن سعید ، اور محمد وارث ، کے نام اس حوالے سے معتبر ہیں ۔
 
بہت خوب۔ یہ بھی آج معلوم ہوا کہ نام کسی اور کا استعمال کرکے کہتے مجھے ہیں۔
یعنی بمطابق پنجابی محاورہ: کَینا تِی نوں سُناناں نَوں نُوں۔ :)
(ترجمہ: کہنا بیٹی کو اور سنانا بہو کو :)
میرا نام: تجمل حسین

تجمل بھائی، خاں سرداری کے معنوں میں استعمال کیا ہے ۔ دوسری طرف اسی خاں سے بحری فوائد بھی حاصل کئے گئے ہیں ۔
 
ویسے محفل میں اس طرح نمبر دینا محفل کی پالیسیوں کے خلاف نہیں ہے؟
ابن سعید
توجہ دلانے کا شکریہ، لیکن اس کام کے لیے رپورٹ کا نظام موجود ہے، یوں ٹیگ کرنا کئی دفعہ کار آمد ثابت نہیں ہوتا۔ خیر ہم نے نمبر حذف کر دیا ہے، جو احباب دلچسپی رکھتے ہوں وہ صاحب لڑی سے ذاتی چینلز پر رابطہ فرما لیں۔ :) :) :)
 
ابن سعید بھائی عرض ہے کہ اس بابت ایک آدھ سطر قواعد نامہ پر بھی لکھ دیجئے۔ پیشگی شکریہ۔ :)
 
میری ذاتی خواہش تو یہ بھی ہے کہ اردو محفل کا ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دوں جس میں وہی افراد اڈمن ہوں جو اردو محفل کے ایڈمن ہے ابن سعید ، اور محمد وارث ، کے نام اس حوالے سے معتبر ہیں ۔
برادرم آپ کے خلوص کا شکریہ۔ آپ یقیناً اپنی خواہش کی تکمیل فرمائیں، البتہ اسے ایک علیحدہ شناخت کے ساتھ متعارف کرائیں جس کی نظامت کا اردو ویب کی اردو محفل سے کوئی تعلق نہ ہو۔ غالباً فیس بک پر بھی "اردو محفل" موجود ہے کہ "اردو محفل" نام ہم نے کسی ادارے سے رجسٹر نہیں کرا رکھا۔ جب تک پیرلل یونیورس کی تھیوری ثابت نہ ہو جائے تب تک محفل کے ہمزاد کھڑے کرنے کا کوئی مقصد ہماری سمجھ سے بالا تر ہے۔ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
توجہ دلانے کا شکریہ، لیکن اس کام کے لیے رپورٹ کا نظام موجود ہے، یوں ٹیگ کرنا کئی دفعہ کار آمد ثابت نہیں ہوتا۔ خیر ہم نے نمبر حذف کر دیا ہے، جو احباب دلچسپی رکھتے ہوں وہ صاحب لڑی سے ذاتی چینلز پر رابطہ فرما لیں۔ :) :) :)
بس ٹیگ کرنے کا دل کررہا تھا سو کردیا :)
 
آپ یقیناً اپنی خواہش کی تکمیل فرمائیں، البتہ اسے ایک علیحدہ شناخت کے ساتھ متعارف کرائیں جس کی نظامت کا اردو ویب کی اردو محفل سے کوئی تعلق نہ ہو

یہ محض ایک خواہش کا اظہار تھا کوئی تختہ ارادہ نہیں ، :):)

جب تک پیرلل یونیورس کی تھیوری ثابت نہ ہو جائے تب تک محفل کے ہمزاد کھڑے کرنے کا کوئی مقصد ہماری سمجھ سے بالا تر ہے

جب مقدمہ ہی نہیں تو کیا حجت کیسی دلیل ۔ :):) آپ کی بات مناسب و راست ہے
 
bilal260

محفلین
پہلے نمبر موجود تھا اس تھریڈ میں ۔
نمبر چاہئے تو جناب ادب دوست صاحب کے ساتھ ایک نیا مکالمہ شروع کریں نمبر لیں اور جی بھر کا باتیں کریں۔(ہاہاہا)۔
 
Top