ادب دوست
معطل
سروس اچھی اور بری کا سوال نہیں ہے سر، سروس شروع کرنے والوں کی اخلاقی ذمداری بنتی ہے گروپس بنانے کے مقاصد بتائیں جائیں اور اپنی شناخت مخفی رکھنا چاہتے ہوں تو کم از کم یہ یقین دلائیں کہ گروپس میں شامل ہونے والوں کے نمبر محفوظ رہیں گے۔ تاکہ لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جائے۔
اوپن فورم پر گفتگو ہو رہی ہے اس لیے رائے دی ہے ورنہ مجھے اس طرح کی چیزوں میں دلچسپی نہیں ہے۔
الہلال بھائی، آپ کی بات مناسب ہے ، گروپس کا مقصد تو ان کے ناموں سے واضح ہے ۔
ممبران کے نمبرز کو مخفی رکھنا واٹس ایپ میں ممکن نہیں ہوتا ۔ بہرحال اس پر تحقیق جاری ہے دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔
نمبرز کے محفوظ رہنے سے کیا مراد ہے وضاحت فرما دیں تو بہتر ہے۔