• السلام علیکم محترم الف عین صاحب، آپ کی وقتاََ فوقتاََ رہنمائی سے فورم سے استفادہ کرنا سیکھ رہا ہوں، کیا اصلاحَ سخن میں آزاد نظم بھی پیش کی جاسکتی ہے اور کیا آپ آزاد نظم میں بھی رہنمائی فرماتے ہیں،
    الف عین
    الف عین
    ضرور۔ آزاد نظم بھی۔ البتہ نثری نظم کو میں اصلاح سے آزاد سمجھتا ہوں۔
    السلام علیکم، محترم الف عین، جسارت کی معافی چاہتا ہوں، آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں، اپنی آخری کاوش پر اصلاحِ سخن میں ، شائد آپ کی نظر میں نہ آسکی، یا آپ نے درخورِاعتنا نہ جانی، مجھے لڑے میں آپ کو ٹیگ کرنا نہ آسکا اس لیئے یہاں حاضر ہوا ہوں
    الف عین
    الف عین
    ممکن ہے کہ میں نے صرف نظر کر دیا ہو، لیکن جان بوجھ کر نہیں۔ ابھی ڈحونڈھتا ہوں تمہاری تخلیق
    اسلام وعلیکم سر کیسے ہیں آپ ۔ امید کرتا ہوں مولا کے کرم سے آپ خیر سے ہو گے۔ سر مجھے آپکا اصلاح کرنے کا انداز بیحد پسند ہے آج ہی یہاں اکاؤنٹ بنایا ہے ۔ بالکل بھی اس کے استعمال کا نہیں پتا مجھے ۔ اگر آپ کی نظر رہی تو آپ سے کافی کچھ سکھنے کی کوشش کروں گا ۔
    الف عین
    الف عین
    ان شاء اللہ۔ سیکھ ہی لیں گے اس فورم کا استعمال
    جناب سلام علیکم اصلاح درکار ہے
    یہ فرق ہے مجھ میں اور آپ میں
    آپ میں دل مجھ میں خواب دڑکتےہیں
    اس کی بھی
    ایسا نہیں کے وہ میرا تھا ہی نہیں
    ہاں یہ ہے وہ اب میرا نہیں
    الف عین
    الف عین
    شعر کی تعریف ہی یہ ہے کہ ان میں بحر کا نظم ہو۔ ان اشعار میں تو کوئی موزونیت ہی نہیں۔ کہاں تک اصلاح کی جائے۔ اور اگر انہی الفاظ کو بحر میں کر بھی دیا جائے تو اس سے تم کو کیا فائدہ ہو گا، سیکھنا تو ممکن نہیں ہو گا نا۔
    دوسرا ’شعر‘ اگر مطلع ہو تو اس میں سوائے ’نہیں‘ لفظ کے کچھ مشترک نہیں۔
    فرحان محمد خان
    فرحان محمد خان
    شکریہ سر
    استاد محترم سلام علیکم۔ کچھ ھم قافیه الفاظ کی ضرورت پڑی ھے۔ اندھیروں میں، پیروں میں، اجمیروں میں۔۔۔۔۔۔براه کرم محبت فرمائیں شکریه
    الف عین
    الف عین
    اجمیروں قافیہ تو بے معنی ہے۔ پیروں بھی غلط ہے، کہ پیروں میں ’پ‘ پر زبر ہے۔ اندھیروں، سویروں۔ لٹیروں، قوافی ہو سکتے ہیں
    سیدسجاداطهرموسوی
    سیدسجاداطهرموسوی
    استاد محترم سویروں لٹیروں وغیرہ وزن میں نہیں آرہا ھے۔ شعر کچھ یوں ھے

    زندگی جس کی کٹی قید کے اندھیروں میں

    کرم نوازی فرماتے ھوئے رہنمائی فرمائیں شکریہ
    عد از سلام عرض ہے

    مجھے اس حوالے معلومات درکار ہیں کہ آیا ( روکا،سایا،جھرونکا،دھوکا، چکا،) کیا یہ ہم قافیہ مانے جائینگے



    شکریہ
    الف عین
    الف عین
    درست ہیں قافیے۔ مطلع میں اگر روکا، اور دھوکا قوافی ہوں تو ’کا‘ کا التزام رکھنا پڑے گا۔ سایا، روکا قوافی مطلع میں استعمال کیے جائیں تو درست قوافی ہیں۔ کہ ان سب میں آخر میں ’الف‘ کا التزام ہے۔ مختصر یہ کہ مطلع قافیہ کو درست یا نا درست ہونے کی پہچان ہے۔
    اسلام و علیکم ۔۔ ۔سر اصلاحِ سخن میں آپ کو ایک پوسٹ ٹیگ کی مگرمیری کم علمی کہ ٹیگ نہ ہو سکی۔۔۔۔ آپ اگر اس پر اک نظر ڈال دیں تو بندہ بھی اپنی قسمت پر ناز کرتا پھرے گا۔
    الف عین
    الف عین
    اب تک تو اصلاح سخن کی ہر لڑی میں عموماً جاتا ہی ہوں۔ ابھی دیکھتا ہوں یہ پوسٹ بھی۔
    السلام عليكم
    اللہ کرے آپ بخیر و عافیت ہوں ۔
    مجھے آں جناب کی خصوصی رہنمائی کی ضرورت ہے۔
    امید کہ درخواست قبول فرمائیں گے ۔
    جزاکم اللہ خیرا
    الف عین
    الف عین
    الحمد للہ بخیر ہوں۔ اصلاح سخن میں پوسٹ غزل پر اپنی رائے کا اظہار کر چکا ہوں
    استادِ محترم السلام علیکم!
    مجھے حضرتِ علامہ اقبال کی شاعری پر کی گئی یا شاعری سے متعلق مصوری، تصاویر، گرافکس ڈیزائن وغیرہ درکار ہیں۔اس کارِ خیر میں حصہ لیجیے۔مدد کیجیے۔ جزاک اللہ۔ پاکستان یا دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی اگر کوئی ایسی نمائش ہوئی ہے تو اس کے بارے میں بھی مطلع فرمائیے۔
    میرا دل اضطراب رکھتا ہے
    جیسے صحرا سراب رکھتا ہے
    رتجگے آنکھوں میں سمائے ہیں
    اور دل تیرے خواب رکھتا ہے
    کتنے دکھ جھیلے ہیں خوشی کے لیے
    کون اس کا حساب رکھتا ہے
    میری سب حسرتیں لکھے گا کیا
    جو عمل کی کتاب رکھتا ہے
    جو بیاں میں نہیں سما سکتے
    عشق ایسے عذاب رکھتا ہے
    پانی کی بوند کو ترستا ہے
    کہنے کو وہ سحاب رکھتا ہے
    جو پسِ لفظ ہیں صفی ایسے
    وہ کہانی میں باب رکھتا ہے
    کامران عاشر
    کامران عاشر
    اصلاح سخن زمرے میں اپنی شاعری پوسٹ کریں
    صفی حیدر
    صفی حیدر
    اصلاح سخن کے زمرے میں پوسٹ کر دی ہے ۔وہاں آپ کی قیمتی رائے کا منتظر ہوں۔
    السلام و علیکم ۔۔۔ آپ سے ایک درخواست عرض کرنی ہے ۔ مجھے اپبی شاعری میں آپ کی راہنمائی اور اصلاح کی ضرورت ہے ۔اگر آپ میری مدد کر سکیں تو تہہ دل سے مشکور ہوں گا ۔ ایک غزل پیش خدمت ہے ۔آپ کی رائے کا منتظر ہوں ۔
    الف عین
    الف عین
    فورم میں ہی پوسٹ کریں تاکہ دوسرے بھی مستفید ہو سکیں
    صفی حیدر
    صفی حیدر
    اصلاح سخن کے زمرے میں پوسٹ کر دی ہے ۔ وہاں اصلاح کے حوالے سے کچھ رانمائی کر دیں تہہ دل سے آپ کا مشکور ہوں گا۔
    Assalam Alaikum
    Ek sawal;
    Maine ek naat shareef padhi jisme sirf qafiya tha . radeef nahi thi aur matla bhi alag lag raha tha.

    Ye kis qism ki shayri hoti hai mujhe batane ki zehmat karein
    محمد ریحان قریشی
    محمد ریحان قریشی
    غیر مردف کہا جا سکتا ہے۔
    جیسے غالب کی غزل ہے

    حریف مطلب مشکل نہیں فسون نیاز
    دعا قبول ہو یا رب کہ عمر خضر دراز
    السلام علیکم،
    میرے پاس متعدد دینی کتب، قرآن کی تفاسیر، احادیث کی شروحات، مواعظ وغیرہ کی اسکین فائلیں موجود ہیں۔۔۔ کیا آپ کے کسی کام آسکتی ہیں؟؟
    الف عین
    الف عین
    سکین شدہ ہیں تو کوئی مصرف نہیں۔ کمپوز شدہ ہوں تو ای میل سے بھجوا دیں۔
    مکالمے میں ہوں میں منتظر ازل سے عبید ۔۔۔
    (اوپس۔۔۔ صنعتِ مبالغہ )
    الف عین
    الف عین
    یہ بات دیکھی تو اس کا جواب دے ہی دیا
    شکیب
    شکیب
    نوازش و کرم و شکریہ عبید چچا
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top