محمداحمد دسمبر 15، 2018 شکل تو شکل مجھے نام بھی اب یاد نہیں ۔۔۔ ہائے وہ لوگ وہ اعصاب پہ چھائے ہوئے لوگ۔۔۔ عباس تابش
محمداحمد نومبر 28، 2018 عالمی اردو کانفرنس کب شروع ہوتی ہے ، کب ختم ہو جاتی ہے ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا۔ وائے بے خبری! !
محمداحمد نومبر 13، 2018 ساحر ِ شب تیرے فن کا معترف ہوں، واقعی ۔۔۔دلکش و رنگیں بہت ہیں سب یہ تیرے سبز باغ
محمداحمد نومبر 1، 2018 کہیں یہ اپنی محبت کی انتہا تو نہیں ۔۔۔بہت دنوں سے تری یاد بھی نہیں آئی ۔۔۔ احمد راہی
محمداحمد نومبر 1، 2018 زندگی کے وہ کسی موڑ پہ گاہے گاہے ۔۔۔مل تو جاتے ہیں ملاقات کہاں ہوتی ہے ۔۔۔ احمد راہی
محمداحمد نومبر 1، 2018 جب کوئی شخص کہیں ذکر وفا کرتا ہے ۔۔۔دل کو اے دوستو تکلیف بڑی ہوتی ہے ۔۔ احمد راہی
محمداحمد نومبر 1، 2018 ہنستے ہونٹوں سے بھی جھڑتے ہیں فسانے غم کے ۔۔۔خشک آنکھوں میں بھی ساون کی جھڑی ہوتی ہے ۔۔۔ احمد راہی
محمداحمد نومبر 1، 2018 گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے ۔۔۔ ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے ۔۔ آغا حشر کاشمیری
محمداحمد اکتوبر 31، 2018 ورنہ یہ تیز دھوپ تو چُبھتی ہمیں بھی ہے ۔۔۔ ہم چُپ کھڑے ہوئے ہیں کہ تو سائباں میں ہے۔ ۔۔ پروین شاکر
محمداحمد اکتوبر 31، 2018 چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکے ۔۔۔ وقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کر دیا ۔۔۔ پروین شاکر
محمداحمد اکتوبر 30، 2018 وہی کارواں، وہی راستے، وہی زندگی، وہی مرحلے۔۔۔ مگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں، کبھی ہم نہیں۔۔۔ شکیل بدایونی
وہی کارواں، وہی راستے، وہی زندگی، وہی مرحلے۔۔۔ مگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں، کبھی ہم نہیں۔۔۔ شکیل بدایونی
محمداحمد اکتوبر 30، 2018 کہاں سے لائے وہ اک بوالہوس مذاقِ سلیم ۔۔۔جسے نظر تو ملی، جذبہء دروں نہ ملا۔۔۔ شکیل بدایونی
محمداحمد اکتوبر 30، 2018 مِلی تھیں ترکِ محبت کے بعد بھی آنکھیں ۔۔۔ مگر وہ کیف، وہ اعجاز، وہ فسوں نہ ملا۔۔۔ شکیل بدایونی
محمداحمد اکتوبر 29، 2018 غریبِ شہر نے رکھی ہے آبرو ورنہ ۔۔۔ امیرِ شہر تو اردو زبان بھول گیا-ہاشم رضا جلالپوری
ویسے دکھ اور خوشی دونوں ہی اللہ کی طرف سے امتحان ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو ہمت و استقامت دے کہ اُس کی رضا میں راضی رہیں۔
ہمیں یہ شعر یونہی یاد آ گیا تھا اور اس کا کوئی حالیہ پس منظر نہیں ہے۔ بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے المیہ شاعری زیادہ مرغوب ہے۔