بزمِ ترا شمع و گُل، خستگیِ بُو تراب
سازِ ترا زیر و بم، واقعہٴ کربلا
مرزا اسد اللہ خاں غالب
حضرت علی علیہ السلام کی خستگی تیری محفل کی شمع اور سجاوٹ ہے،
واقعہء کربلا تیرے ساز کے زیر و بم ہیں۔
مرسل حق کرد نامش بوتراب
حق یداللہ خواند در ام الکتاب
اللہ کے پیغمبر ﷺ نے آپ کو بوتراب کا نام (لقب ) دیا ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آپ کو ید اللہ (اللہ کا ہاتھ) قرار دیا۔
اے اپنے بندوں سے جلدی راضی ہوجانے والے!!!
اے و ہ ذات جس کا نام ہی دوا ہے اور اے وہ ذات جس کا ذکر ہر بیماری کی شفاء ہے اور جس کی اطاعت سب سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ اس پر رحم کر جس کی واحد پونجی تیرا آسرا ہے اور جس کا سامانِ دفاع گریہ و زاری و دعا ہے !!!!!