La Alma

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • نگاہ میں ہے سرِ فلک ان گزشتہ شاموں کا اک ستارہ
    ابھی تلک صحنِ یاد میں بھی قدیم صبحوں کی روشنی ہے
    ہم مذہب کے بُت میں خدا ڈھونڈتے ہیں۔ شرک تو یہ بھی ہے کہ خدا کی اس طرح پرستش کی جائے، جس طرح بُتوں کی پوجا کی جاتی ہے۔
    زندگی بے بحر کی شاعری ہے۔ کسی طویل نثری نظم جیسی۔۔۔ جس میں اتفاق سے کبھی کبھار چند سطریں موزوں ہو جاتی ہیں!!
    ‎وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًا
    یہاں حقیقتِ اشیا ہے ایک عقدۂ مشکل
    جو اک نقاب اٹھے گا تو سو حجاب گریں گے
    جاسمن
    جاسمن
    آپ کی پسند اعلیٰ ہے۔
    La Alma
    La Alma
    خامہ فرسائی کی ایک ادنٰی سی کوشش تھی۔ شکریہ آپ کو شعر پسند آیا۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    یہاں کہاں؟!
    <ابھی حقیقتِ اشیا ہے ایک عقدۂ مشکل > بہتر ہوگا ۔ ابھی کا لفظ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عرفانِ حقیقت یکایک نہیں ہوتا بلکہ اس کے مراحل ہوتے ہیں۔
    ر‎مضان کامہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کیلئے سراپا ہدایت اور ایسی روشن نشانیوں کا حامل ہے جو صحیح راستہ دکھاتی اور حق وباطل کے درمیان دوٹوک فیصلہ کر دیتی ہیں ۔ لہٰذا تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے وہ اس میں ضرور روزہ رکھے
    سورہ البقرہ آیت 185
    مٹھی میں ستاروں کی راکھ ہو تو لازم نہیں کہ رات سیاہ ہو گی۔ اس مشت بھر خاک سے کوئی مرقد روشن ہو سکتا ہے!!
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    کوئی مرقد یعنی کوئی قبر؟!
    میں اس خیال کی تہہ تک پہنچنے سے قاصر رہا ۔ رہنمائی کی درخواست ہے۔
    La Alma
    La Alma
    اگر خوابوں کی کہکشاں جل اٹھے تو زندگی بھی اندھیر ہو سکتی ہے ۔ لیکن اگر انکی راکھ مدفن کی مٹی ہو جائے تو تربت پر پڑے خاک کے یہ ذرات چمک بھی سکتے ہیں۔
    گیان ہو کوئی، کہ استغراق ہو
    ایک بے دھیانی رہے بس دھیان میں
    محب علوی
    محب علوی
    گیان لفظ بہت کم اشعار میں پڑھنے کو ملتا ہے۔ اچھا لگا کہ کسی نے اس لفظ پر مبنی شعر پوسٹ کیا۔
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    ہندی لفظ ہے یہ تو ۔
    اردو میں اب بھی استعمال ہوتا ہے ؟
    La Alma
    La Alma
    مجھے ایسی غرابت محسوس نہیں ہوئی۔
    انسان کتنا ہی بے اختیار کیوں نہ ہو، زندگی اسے ہمیشہ اختیار دیتی ہے کہ اس جہان میں وہ اپنی پسند کی روحوں کو منتخب کر سکے۔
    آج کا دن اعصاب شکن تھا۔ الحمداللہ! چئیر لفٹ حادثے میں تمام لوگ محفوظ رہے۔
    کون یاں دائم رہا ہے ، مر گیا ہے جو جِیا ہے
    سلسلہ ہے دو گھڑی کا، ابتدا ہے انتہا ہے
    سیما علی
    سیما علی
    سلسلہ ہے دو گھڑی کا، ابتدا ہے انتہا ہے
    واہ کیا کہنے ۔۔۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    بہت خوبصورت شعر۔۔ یہی حقیقت ہے ۔ واہ الما جی، واہ۔
    اس کاروبارِ ہستی میں ہمارا بھی کچھ حصّہ ہے
    جان ہماری خرچ ہوئی ہے تیرے “ کُن“ کے سودے میں
    La Alma
    La Alma
    اصولی طور پر دو طرفہ۔ یک طرفہ تو جبر ہوتا ہے۔ لیکن حضرتِ انسان کی نادانی بھی تو دیکھیے کہ خوشی خوشی اس چیز کا بھی سودا طے کر لیا جس کا باراٹھانے کی سکت ، ارض و سماوات میں کسی کے پاس نہ تھی۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    حضرتِ انسان کو اسی انداز اور اسی جبلت پر تخلیق کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ چیلنجز کو قبول کرتا ہے۔
    علی وقار
    علی وقار
    جبر پر ہی تو شاعروں نے زیادہ تر لکھا ہے۔ آپ نے شاعر ہو کر دو طرفہ ٹریفک چلائی ہے۔ دیکھتے ہیں، کیا بنتا ہے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top