La Alma

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • لَهٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ
    آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ملکیت میں ہیں ۔
    کس پہ ہم اب الزام دھریں ہنر اپنا ہی ہم کو کھا گیا
    چاک پہ تربت ڈھالتے ڈھالتے ہم مٹی میں ہی مل گئے
    جب تک خدا وقت کو دوام نہیں بخش دیتا، زمانہ ادوار کے فریب میں مبتلا رہے گا۔
    صفحہء خیال بھی اس بلینک چیک کی طرح ہوتا ہے جس پر جو چاہو لکھ لو۔ لیکن حقیقت میں وہ کیش ہو یا نہ ہو اس کی کوئی گارنٹی نہیں۔
    زندہ رہنے کے لیے کسی جواز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جو خدا زندگی دیتا ہے، وہ جینے کے اسباب بھی دیتا ہے!!
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    زردست پر زور متفق۔۔۔
    La Alma
    La Alma
    نور وجدان ایک بچہ جس نے ابھی شعور کی سیڑھی پر قدم نہیں رکھا، اس کے لیے جینے کا کیا جواز ہو سکتا ہے۔ آگہی کے سب ذرائع بھی تو مسبب الاسباب کے ہی پیداکردہ ہوتے ہیں۔
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    دونوں خواتین اپنی جگہ درست ہیں جس پیرائے میں آپ سمجھانا چاہ رہی ہیں وہ بھی اور جس طرح انہوں نے سمجھا ہے اپنے مخصوص حالات کے تحت دونوں فٹ ہو سکتے ہیں۔۔
    تتلی کے ٹوٹے پر اور برگِ آوارہ میں نجانے کیا قدر مماثل تھی، دونوں کو ہوا اپنے سنگ اڑا لے گئی!!!۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    اوہو! نثری نظمیں ہورہی ہیں آج کل -:)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    محترم خاتون! آپ آج کل منظر سے غائب ہیں ۔ سالگرہ کی تقریبات جاری ہیں۔ تشریف لائیے اور رونق افزائی کیجئے۔ کچھ منظوم کلام بھی عطا کیجئے :):):)
    فَمَنۡ شَهِدَ مِنۡكُمُ الشَّهۡرَ فَلۡيَصُمۡهُؕ
    La Alma
    La Alma
    تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے (رمضان) میں موجود ہو چاہیئے کہ پورے مہینے کے روزے رکھے _
    سورہ البقرہ آیت 185
    تمام پاکستانی محفلینز کو یومِ قراردادِ پاکستان مبارک ہو۔
    صحیح بات، غلط جگہ اور غلط وقت پر کرنا غیر موثر ہوتا ہے۔
    La Alma
    La Alma
    صحیح کو صحیح ثابت کرنے کے لیے دوسروں کے فتوؤں اور سرٹیفکیٹس کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔ دین کسی کی ذاتی میراث تھوڑی ہے۔ :)
    ہانیہ
    ہانیہ
    بالکل میم ۔۔۔ ناپسندیدہ رویوں کو اگنور کرنا ہمت کا کام ہے بہت۔۔۔۔لیکن بہت بار انگلی اٹھانی ضروری بھی ہوتی ہے۔۔۔ ورنہ یہ معاشرہ جنگل بنتا جائے گا۔۔۔
    ہانیہ
    ہانیہ
    جی میم۔۔۔ دین فتوؤں پر بن بھی نہیں سکتا ہے۔۔۔ اسلامک ہسٹری کو چھپایا نہیں جا سکتا ہے۔۔۔ ہاں البتہ اپنی مرضی کا فتوی اسلامی شریعت کے نام پر بنانا اب کوئی مشکل بات نہیں رہی ہے۔۔۔ اپنی مرضی سے دین میں کچھ بھی ڈال دیں اور نکال دیں۔۔۔۔ بندگان خدا کی طرف سے تائید نہیں چاہئے۔۔۔ بس برائی کی اصل شکل دکھانا مقصود ہے۔۔۔۔ کہ دیکھو ایسا ہے۔۔۔ شاید کل کو کوئی اچھی بات سیکھے۔۔۔ اور اپنے رویے میں کسی کے لئے اچھی تبدیلی لے آئے۔۔۔
    بے سمتی بھی ایک سمت ہے۔
    اردو محفل کا معیار برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ یا مدیران کو لازمی چیک رکھنا چاہیے کہ کہیں کوئی سرقہ نویسی تو نہیں ہو رہی۔
    La Alma
    La Alma
    کہیں سے کوئی پیراگراف اٹھایا۔اس میں چند ایک لائینیں اپنی طرف سے شامل کیں اور پھر تبصرہ ارسال کر دیا۔
    نور وجدان
    نور وجدان
    بہت خوب نظر ہے آپ کی!!!
    سین خے
    سین خے
    رپورٹ ضرور کیا کریں La Alma سس چاہے کاروائی کی جائے یا نہیں کی جائے۔ میں بیزار ہو کر بہت بار رپورٹ کرنا چھوڑ دیتی ہوں لیکن کچھ دنوں بعد دوبارہ کرنا شروع کر دیتی ہوں کیونکہ جو بات اصولی طور پر درست ہو وہ ضرور کہنی چاہئے چاہے کوئی اتفاق کرے یا نہ کرے۔ صحیح بات کہنے سے کسی کی عزت پر حرف نہیں آتا ہے۔ اگر سب ہی خاموش رہیں گے تو پھر بہتری کی امید لگانا بیکار ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ ہم اپنے حصے کا کام ضرور کریں۔
    still tell the tale, The enchanting tale, the tale of pleasing woe/ John Keats
    La Alma
    La Alma
    اردو اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں کے ساتھ تو ہم نہایت مؤدب ہیں۔۔۔ہمیں آتی ہی نہیں :)
    نور وجدان
    نور وجدان
    نام آپ کا فرنچ زبان سے ہے:)
    La Alma
    La Alma
    سپینش میں ہے۔ چند ایک الفاظ سے شناسائی تو سبھی کو ہوتی ہے۔
    ”حق سبحانہ وتعالیٰ کو ان دس دنوں سے زیادہ محبوب اور کوئی دن نہیں، لہذا تم ان دنوں میں کثرت سے تسبیح تحمید اور تہلیل کیا کرو“(طبرانی)
    La Alma
    La Alma
    اور یہ دس دن ذی الحجہ کا ابتدائی عشرہ ہے۔
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    اللہ اکبر کبیرا
    والحمد للہ کثیرا
    سبحان اللہ بکرة و اصیلا..
    الحمد للہ
    وَأَن تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ. اور اگر سمجھو تو روزہ رکھنا ہی تمہارے حق میں بہتر ہے_ (البقرہ)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top