فرمان رسول اکرم ﷺ:
بلاشبہ تمہارے ہفتے کے تمام دنوں میں سے سب سے افضل دن جمعہ ہے، لہٰذا اس دن مجھ پر درود زیادہ پڑھو۔(سنن ابی داؤد) صلُّو علی الحبیب!
صل اللہ تعالٰی علٰی سیدنا محمد، صل اللہ علیہ وآلہ وسلم
اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔۔۔
(سنن ابن ماجہ) اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ۔
اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ روزہ (گناہوں کے خلاف) ایک ڈھال ہے۔ اس لیے روزہ دار نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت والا برتاؤ کرے۔ اور اگر کوئی شخص اس کے ساتھ لڑے یا اس کے ساتھ گالی گلوچ کرے تو وہ بس اتنا کہے کہ : میں روزہ دار ہوں ، میں روزہ دار ہوں۔ (إِنِّي صَائِمٌ)۔۔۔
(صحیح بخاری)
مؤمن کے نامہ اعمال میں لکھی ہوئی ایک تسبیح مملکت سلیمان سے بہت افضل ہے، کہ مملکت فنا ہو جائے گی اور تسبیح باقی رہےگی۔۔۔
(روض الریاحین)
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔۔۔
اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ جو جوان کسی بوڑھے کے بڑھاپے کی وجہ سے اس کی عزت و تکریم کرتا ہے تو اللہ عزوجل اس جوان کے لیے کسی کو مقرر فرما دیتا ہے
جو اس کے بڑھاپے میں اس کی عزت و تکریم کرے۔۔۔
(سنن ترمذی)
اگر آپ کو باقاعدگی سے آقا علیہ الصلاۃ والسلام پر درود شریف پڑھنے کا شرف مل رہا ہے تو یقین رکھیں کہ آپ پر فضل فرمانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔۔۔ اللٰھم صل وسلم علٰی سیدنا ونبینا محمد وعلٰی آلہ واصحابہ وبارک۔۔۔