• اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا،
    جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔۔۔
    (سنن ابن ماجہ)
    اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ۔
    سیما علی
    سیما علی
    " اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ."
    اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ روزہ (گناہوں کے خلاف) ایک ڈھال ہے۔ اس لیے روزہ دار نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت والا برتاؤ کرے۔ اور اگر کوئی شخص اس کے ساتھ لڑے یا اس کے ساتھ گالی گلوچ کرے تو وہ بس اتنا کہے کہ : میں روزہ دار ہوں ، میں روزہ دار ہوں۔ (إِنِّي صَائِمٌ)۔۔۔
    (صحیح بخاری)
    سیما علی
    سیما علی
    ابن ماجہ رحمہ اللہ تعالی کی روایت کردہ حدیث میں ہے کہ ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    ( بہت سارے روزے دار ایسے ہیں جنہیں بھوک وپیاس کے علاوہ کچھ حاصل نہيں ہوتا ، اوربہت سارے قیام اللیل کرنے والے ایسے ہيں جنہیں بیداری کے علاوہ کچھ حاصل نہيں ہوتا ) سنن ابن ماجۃ حدیث نمبر ( 1690 ) ۔
    سیما علی
    سیما علی
    لرزہ طاری ہوجاتا جب جب دانستہ یا نادانستہ کوتاہی سرزد ہوجائے اے پاک پروردگا ر دور کر دیجیے ہم سے ہر وہ برائی جس میں آپکی ناراضگی ہو۔۔۔۔۔۔
    آمین
    من إهانة العلم أن تحدث كل من سألك۔
    یہ علم کو ذلیل کرنا ہے کہ ہر شخص کے مطالبہ پر اس کے ساتھ علمی گفتگو شروع کر دو۔۔۔
    (امام مالک رحمۃ اللہ علیہ)
    مؤمنوں پڑھتے رہو تم اپنے آقا پر درود
    ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلاۃ والسلام
    الف نظامی
    الف نظامی
    اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد و بارک وسلم
    سیما علی
    سیما علی
    اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ
    اے شہنشاہ مدینہ الصلاۃ والسلام
    زینت عرش معلٰی الصلاۃ والسلام
    سیما علی
    سیما علی
    مؤمنوں پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود
    ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسلام
    سرِ لَامَکاں سے طلب ہوئی
    سوئے منتہیٰ وہ چلے نبی ﷺ
    کوئی حد ہے اُن کے عُروج کی
    بَلَغ العُلیٰ بکَمالهٖ۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    اے مظہر نور خدا
    بلغ العلیٰ بکمالہ
    مولا علی مشکل کشا

    کشف الدجیٰ بجمالہ

    حسنین جان فاطمہ
    حسنت جمیع خصالہ
    یعنی محمد مصطفیٰﷺ

    صلوا علیہ و آلہ
    مؤمن کے نامہ اعمال میں لکھی ہوئی ایک تسبیح مملکت سلیمان سے بہت افضل ہے، کہ مملکت فنا ہو جائے گی اور تسبیح باقی رہےگی۔۔۔
    (روض الریاحین)
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔۔۔
    اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ جو جوان کسی بوڑھے کے بڑھاپے کی وجہ سے اس کی عزت و تکریم کرتا ہے تو اللہ عزوجل اس جوان کے لیے کسی کو مقرر فرما دیتا ہے
    جو اس کے بڑھاپے میں اس کی عزت و تکریم کرے۔۔۔
    (سنن ترمذی)
    الشفاء
    الشفاء
    جب کسی بھی بوڑھے کی عزت و تکریم کرنے کی یہ فضیلت ہے تو اپنے والدین کی عزت و تکریم کرنے کی شان کیا ہو گی۔ سبحان اللہ۔۔۔
    ہے غیب غیب جس کو سمجھتے ہیں ہم شہود
    ہیں خواب میں ہنوز جو جاگے ہیں خواب میں
    الشفاء
    الشفاء
    قتیل غالب کو پتا چل گیا نا کہ ہم شاعر کے بارے میں کیا اناپ شناپ بول رہے ہیں تو انہوں نے ہمیں سوتے میں ہی پکڑ لینا ہے۔۔۔ :)
    نیرنگ خیال
    نیرنگ خیال
    میری سمجھ بوجھ کا سب کو علم ہے ۔۔۔ اس لیے مجھے معافی حاصل ہے۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    بس یہی دنیا کی مثال ہے -
    علا مہ اقبال رح؀
    احساس عنایت کر آثارِ مصیبت کا
    امروز کی شورش میں اندیشہِ فردا دے
    اگر آپ کو باقاعدگی سے آقا علیہ الصلاۃ والسلام پر درود شریف پڑھنے کا شرف مل رہا ہے تو یقین رکھیں کہ آپ پر فضل فرمانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔۔۔
    اللٰھم صل وسلم علٰی سیدنا ونبینا محمد وعلٰی آلہ واصحابہ وبارک۔۔۔
    نور وجدان
    نور وجدان
    الصلوۃ والصلوۃ علیک یارسول اللہ
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    محمد عدنان اکبری نقیبی
    صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم
    سیما علی
    سیما علی
    اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَعَلٰى آلِهٖ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْمًا
    یَا آلَ بَیْتِ رَسُوْلِ اللّٰهِ حُبُّکُمْ
    فَرْضٌ مِّنَ اللّٰهِ فِی الْقُرْآنِ اَنْزَلَهُ
    یَکْفِیْکُمْ مِنْ عَظِیْمِ الْفَخْرِاَنَّکُمْ
    مَنْ لَمْ یُصَلِّ عَلَیْکُمْ لَا صَلاَة لَهُ
    (امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ)
    اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ قیامت کے دن اللہ عزوجل فرمائے گا، کہاں ہیں وہ لوگ جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کیا کرتے تھے۔ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا کیونکہ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔۔۔
    (صحیح مسلم)
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top