نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    جی پنڈی ٹیسٹ میں 37 وکٹیں ہی گری تھیں، انگلینڈ نے دوسری اننگز 7 وکٹوں پر ختم کر دی تھی۔
  2. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    آپ کی بات اگر یوں کہیس تو درست ہو جائے گی کہ ٹیسٹ کرکٹ کا یہ وہ نتیجہ خیز ٹیسٹ ہے جس میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنے۔
  3. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    ایک ٹیسٹ میچ میں مجموعی رنز کے حساب سے پنڈی ٹیسٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ اول نمبر پر ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان 1939 میں ڈربن میں کھیلے جانے والا "ٹائم لیس" میچ ہے جس میں مجموعی طور پر 1981 رنز بنے تھے۔ یہ ٹیسٹ کئی لحاظ سے یادگار ہے، کہ 12 دن تک کھیلا گیا جس میں دو دن آرام کے تھے اور ایک دن...
  4. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    میچ دلچسپ ہے اور شاید پاکستان کے ہاتھ سے نکل بھی گیا ہے لیکن کہنا پڑے گا کہ انگلیڈ فتح "deserve" کرتا ہے۔ جس طرح انہوں نے دونوں اننگز میں بیٹنگ کی اور جس طرح سے بولڈ ڈیکلریشن کی، یہ انہی کا حوصلہ تھا اور اپنی باؤلنگ پر اعتماد بھی۔
  5. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    پاکستانی یقیناً خوش نہیں لیکن اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ کس بات پر خوش نہیں؟ کیا عام پاکستانی، پاکستان کے عام حالات پر خوش نہیں یا پاکستان اور پاکستان کی تخلیق ہی سے خوش نہیں؟ مثال کے طور پر عصرِ حاضر کا عام مسلمان، پوری دنیا میں مسلمانوں کی عمومی حالت پر خوش نہیں لیکن کیا اس کا مطلب ہے کہ وہ...
  6. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    ایک سیاسی لیڈر کے اپنےمخالف سیاسی لیڈر کےبارے میں خیالات ہیں۔ مولانا کے "ممدوح' بھی مولانا کو کانگریس کا "شو بوائے" کہا کرتے تھے!
  7. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت بہت اہم ہے، وہ امام الہند بھی کہلاتے تھے اور اپنے عہد کے نابغہ تھے۔ ان کی مذہبی، علمی اور ادبی حیثیت مسلم ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے لیکن یہی بات ان کی سیاست اور سیاسی حیثیت کے بارے میں نہیں کہی جا سکتی۔ ان کی سیاست مخصوص حوالے سے تھی اور ہر سیاسی شخصیت کی...
  8. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    آج سے ناک آؤٹ راؤنڈ شروع ہو رہا ہے۔ 16 کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں 8 کا تعلق یورپ سے ہے، 3 ایشیا سے، 2 جنوبی امریکہ سے، 2 افریقہ سے، جب کہ ایک کا تعلق شمالی امریکہ سے ہے۔ بریکٹس سے واضح ہو رہا ہے کہ اوپر والی بریکٹ میں جنوبی امریکہ کی دونوں ہیوی ویٹ ٹیموں، برازیل اور ارجنٹائن میں سے کوئی ایک...
  9. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    نامور مؤرخ کی مستند ماخذوں کی مدد سےلکھی گئی عمدہ اور معلوماتی کتاب: Kohinoor: The Story of the World s Most Infamous Diamond by William Dalrymple
  10. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    انگلینڈ والوں نے نہ جانے کس بات کا غصہ نکالا ہے! بہرحال انہوں نے اپنی برتری پہلے سیشن سے ہی ثابت کر دی تھی اور پہلے ادھورے دن کے اختتام تک وہ کوسوں آگے نکل چکے ہیں۔ یہ ایک طرح سے انکی "اسٹیٹمنٹ" ہے اور انہوں نے وائٹ بال کرکٹ کے بعد ٹیسٹ میچوں میں بھی پاکستان پر برتری ثابت کرنے کی ٹھان لی ہے۔...
  11. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    چاربڑی ٹیمیں، بلجیئم، ڈنمارک، جرمنی اور میکسیکو ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں، ان کی حالیہ فیفا رینکنگ بالترتیب 2، 10، 11 اور 13 ہے۔ افریقہ کی دو ٹیمیں سینیگال اور مراکش اگلے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں جب کہ ایشیا کی جاپان بھی کوالیفائی کر گئی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھی فیفا ایشین کنفیڈریشن کا حصہ...
  12. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    میں نے کل رات اسی پر میچ دیکھے ہیں، میرے خیال میں صرف میچ کے وقت میں لائیو ٹرانسمیشن چلتی ہے، اس وقت کوئی میچ نہیں تو شاید اس لیے بند ہے۔ جھلکیاں ویسے چل رہی ہیں۔
  13. محمد وارث

    یوم تشکر

    اور مجھے یوں لگتا ہے کہ جو ظاہر کیا جاتا ہے وہ کچھ بھی نہیں ہوتا اس کے مقابلے میں جو چھپایا جاتا ہے۔ :)
  14. محمد وارث

    یوم تشکر

    اللہ ہی جانتا ہے کہ اس رپورٹ میں کتنی صداقت ہے کیونکہ یہ اثاثے تو ٹیکس ریٹنز میں ظاہر کر دیئے گئے ہیں اور ضروری نہیں کہ یہ اثاثے غیر قانونی بنائے گئے ہوں، قانونی بھی ہو سکتے ہیں۔ ویسے ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے، اس گندے سڑے نظام کا اپنی جگہ میں بھی ایک چھوٹا سا حصہ ہوں اور بخوبی جانتا ہوں کہ جب...
  15. محمد وارث

    یوم تشکر

    ایسے ایام ہائے تشکر پاکستانیوں کی زندگی میں آتے ہی رہتے ہیں، ابھی بارہ چودہ سال پہلے ایک "وردی اترائی" یوم بھی ایسے ہی منایا گیا تھا!
  16. محمد وارث

    یوم تشکر

    نہ جانے وہ لوگ کونسی "جنت " میں رہتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ایک الوداعی تقریر سے "اعترافِ گناہ" کر کے اپنا کھتارسس کر لیا گیا ہے اور ستر پچھتر برسوں سے فوج کی سیاست میں "گوڈے گوڈے ڈوبی" اور لتھڑی قیادت آنِ واحد میں غیر سیاسی ہو گئی ہے۔ بھول پنا یا سادگی ہی کہا جا سکتا ہے"سخت سے سخت" الفاظ میں!
  17. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    آج چار میچز کھیلے جائیں گے جس سے گروپ میچوں کا دوسرا سیٹ پورا ہو جائے گا۔ کل سے گروپ میچوں کے تیسرے اور آخری میچوں کا آغاز ہوگا، اور ایک گروپ کے دو میچ ایک ہی وقت پر شروع ہونگے۔ ابھی تک کے نتائج میں دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیم دونوں میچ جیت کو ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیےکوالیفائی کر گئی ہے جب کہ قطر اور...
  18. محمد وارث

    ادبی لطائف

    ان ادیبوں اور شاعروں کی کرنیلی جرنیلی کا قصہ بھی دلچسپ ہے۔ جنگ عظیم دوم شروع ہوئی تو سویت یونین شروع میں ایک طرح سے نیوٹرل تھا سو ہندوستان کے سرخوں نے برطانوی استعمار کے خلاف خوب لکھا۔ پھر سویت یونین مغرب کے ساتھ مل کر جرمنی کے خلاف لڑنے لگا اور جوزف اسٹالن یورپ کا "انکل جو" ہو گیا تو یہاں کے...
  19. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    ویلز کے خلاف ایران نے میچ کے بالکل آخری لمحات میں 2 گول داغ کر فتح حاصل کر لی۔ یوں ایران اور امریکہ کے درمیان جو میچ 30 نومبر کو ہوگا وہ اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے لیے انتہائی میچ بن گیا ہے۔
  20. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    کوئی بھی نہیں اور ساری! جو بھی اچھا کھیلے، آم کھانے سے مطلب ہے۔
Top