نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    آج رات پہلا سیمی فائنل ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ پرتگال کی کوارٹر فائنل ہارنے والی ٹیم کے کھلاڑی پیپےPepe نے ہار کے بعد طنزیہ طور پر کہا کہ میں شرط لگانے کے لیے تیار ہوں کہ ورلڈ کپ ارجنٹینا ہی جیتے گا اور مزید کہا کہ مراکش کے خلاف میچ میں ارجٹینین ریفری نے ہمیں دوسرا ہاف...
  2. محمد وارث

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    اب اس ٹائپو کی ایسے ہی رہنے دیتے ہیں اور ڈاکٹر صاحب قبلہ سے فرمائش کرتے ہیں کہ اشہبِ قلم دوڑاتے ہوئے اس "مقطلع" پر مضمون صادر فرمائیں۔ :)
  3. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    جاسم صاحب کچھ چیزوں کو بین الواوین اور بین السطور بھی پڑھ لیتے ہیں۔:)
  4. محمد وارث

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا

    شکفتہ شگفتہ تحریر پر شگفتہ شگفتہ باتیں بھی ہو گئیں اور اب یہ کہ کیا اس طرح کی اصطلاحات کا ترجمہ کرنا چاہیئے اور پھر بچوں کو پڑھانا بھی چاہیئے؟ یہ تو ریاضی ہے، سنا ہے کہ آکسیجن اور ہائیڈروجن وغیرہ کے بھی جناتی ترجمے ہو چکے ہیں۔ اردو میں ریاضی ہم نے زیادہ سے زیادہ میٹرک تک پڑھا تھا اور اس کے بعد...
  5. محمد وارث

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا

    یہ رہا ایک ویب سائٹ سے اس کا اردو جواب، قسم لے لیں جو جواب سمجھ میں آیا ہو: "اگر کسی ذو اربعہ اضلاع میں دو اضلاع متوازی غیر متساوی اور دو اضلاع غیر متوازی اور غیر متساوی ہوں اس کو ذوالزنقعہ کہتے ہیں۔" اور آسان اور سیدھا سادا جوب یہ رہا: Trapezium
  6. محمد وارث

    جانا ہے ایک روز حقیقت یہی تو ہے

    عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، غزلِ مسلسل کا رنگ لیے ہوئے بہت اچھے اشعار ہیں۔ مقطلع بہت پسند آیا: کیجے کرم کریم کی مخلوق پر ظہیؔر دیجے نہ دکھ کسی کو سخاوت یہی تو ہے واہ واہ، لاجواب!
  7. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    کانگریس کی مخلوط حکومت کو میں نے غیر جمہوری نہیں کہا، آپ میرے پچھلے مراسلے دیکھ لیں۔ غیر اخلاقی ضرور کہا تھا۔ باقی رہی "خون کی ندیاں" تو یہ بات اتنی سادہ نہیں ہے جتنی آپ نے بنا ڈالی، یا ہمیشہ سے کانگریسی اور پرو کانگریسی بناتے رہے ہیں۔ ہندوستان میں فسادات اور خونہ خرابہ ایک صدیوں پرانا مسئلہ ہے...
  8. محمد وارث

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا

    میں نے بھی یہ سب کچھ اردو ہی میں پڑھا تھا، ہاں اپنے بچوں کو "ریاضی اختیاری" کی بجائے "میتھس" پڑھایا تو یہ اصطلاحات بھول چکی تھیں، اس تحریر کو پڑھ کر بہت کچھ یاد آیا، اور ریاضی کے سر جی ڈنڈے سمیت یاد آئے، جن کا نام بھی اتفاق سے ریاض تھا! :)
  9. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    اس شکست کے بعد مجھے بابر اعظم بہت یاد آ رہا ہے کیونکہ اس کی چوتھی اننگز میں کوئی ایسی باری یاد نہیں آ رہی جس میں وہ ڈٹ گیا ہو اور پاکستان کے لیے میچ بچایا یا جتوایا ہو۔ ماضی بعید اور ماضی قریب بھی کچھ پاکستانی کھلاڑی ایسی باریاں کھیل چکے ہیں!
  10. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    فرانس کے ڈیفینڈرز، عامیانہ محاورے کے مطابق، شاید "بُوٹی پی کر" میچ کھیل رہے تھے، انتہائی غیر ضروری فاؤلز کر کے دو پنیلٹیز دے ڈالیں انگلیند کو، وہ تو ان گوروں کی اپنی قسمت ہی خراب تھی کہ دوسری پینلٹی باہر پھینک دی۔ بہرحال فرانس اور مراکش کے سیمی فائنل کے لیے دلی نیک تمنائیں مراکش کے ساتھ ہیں...
  11. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    اکیلے کانگریس یا مولانا نے یہ سب نہیں کیا تھا، اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ یعنی انگریزوں کو مت بھولیے۔ حکومت بنانے کی دعوت انگریز گورنر نے دینی تھی جو وہ مسلم لیگ کو دینا نہیں چاہتا تھا کیونکہ ان کی اپنی پسندیدہ یونینسٹ پارٹی تھی جس کو پورا موقع اور وقت دیا گیا کہ وہ کانگریس اور اکالی دل کے ساتھ ڈیل...
  12. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    مولانا آزاد ایک کثیر الجہتی شخصیت تھے، مذہبی رہنما،مفسر، مدبر، خطیب، ادیب، مدیر، محقق، شاعر، مصنف اور سیاستدان۔ سیاست کو چھوڑ مولانا کی کسی بھی حیثیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور وہ لوگ کور ذوق ہیں جو سیاست کی وجہ سے مولانا کی شخصیت کے دیگر پہلوؤں پر بھی اعتراض کرتے ہیں۔ باقی رہی سیاست تو وہ...
  13. محمد وارث

    فیفا ورلڈ کپ 2022

    برازیل کی شکست پر دل افسردہ ہوا کیونکہ بہت اچھا کھیل رہے تھے اور کروشیا کے خلاف بھی عمدہ کھیلے۔ کروشیا کی ٹیم بہت عمدہ نہیں کھیلی لیکن ان کے گول کیپر نے کمال کر دیا۔فیفا کی آفیشل رپورٹ کے مطابق کروشیا کے گول کیپر نے 11 گول بچائے ۔
  14. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    احمد صاحب، عام طور پر "فرقے" سے ہمارے ذہن میں مسلمانوں کے فرقے ہی آتے ہیں لیکن اس زمانے میں کانگریسی اور نیشلنسٹ مسلمانوں کے نزدیک فرقوں سے مراد ہندوستان میں پائے جانے والے مختلف مذاہب تھے۔ جناح علیہ الرحمہ مسلمانوں کی بات کرتے تھے سو وہ ان کی نظر میں فرقہ (مسلمان)پرست تھے۔ کانگریسی خود کو...
  15. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    جی میرے نزدیک اخلاقی اور غیر اخلاقی کا مطلب تو وہی کچھ ہے جو یہ الفاظ سننے یا پڑھنے پر سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے، باقی اس کی وضاحت تو کوئی "فلسفی" ہی کر سکتا ہے۔ معذرت کے ساتھ مولانا انسانیت کے مصلح و ہادی تو تھے نہیں (ویسے ان کے سوانح نگار لکھتے ہیں کہ وہ ایک زمانے میں امام مہدی ہونے کا اعلان...
  16. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    آپ میرا مدعا صحیح سمجھے نہیں۔ میرا زور "جوڑ توڑ" پر تھا۔ کسی اکثریتی پارٹی کے خلاف مختلف پارٹیوں کا مل کر حکومت بنا لینا غیر آئینی یا غیر جمہوری نہیں ہے لیکن اس عمل کے پیچھے کیا کیا کچھ ہوتا ہے اس کو کم از کم "غیر اخلاقی "ضرور کہہ سکتے ہیں۔ اسی 1946ء والی پنجاب کی مثال کو لیجیے۔ مولانا لاہور...
  17. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    مولانا ابوالکلام اور نیشنلسٹ مسلمانوں کا سارا استدلال اس نکتے پر تھا اور ہے کہ اگر برصغیر کے مسلمان متحد رہتے تو بھلے ہندؤں کے مقابلے میں اقلیت ہی میں رہتے لیکن ان کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی کہ اپنی مرضی کی شرائط پر عمل کروا لیتے اور ہندوستان میں کوئی حکومت ان کے بغیر نہ بنتی اور یہ بہت بہتر حالت...
  18. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    جی کتاب کا پہلا ایڈیشن 1958ءٰ میں چھپا تھا لیکن اس کتاب کے درجنوں صفحات مولانا کی خواہش پر کلکتہ کی لائبریری میں 30 سال کے لیے سر بمہر کر دیئے گئے تھے اور پہلی بار 1988ء میں چھپے تھے۔ یہ وہی صفحات ہیں جن میں مولانا نے نہرو پر تنقید کی ہے۔
  19. محمد وارث

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    آپ نے مولانا کی پوری کتاب چھاپ دی لیکن وہ چھپا گئے جس کو مولانا نے بھی اپنی اور نہرو کی زندگی میں چھپایا تھا یعنی یہ کہ پاکستان اصل میں نہرو نے بنایا تھا، اور اس سلسلے میں نہرو پر تنقید بھی کی ہے! اس سے کیا ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ ظالم سلطان کے سامنے کلمہ حق مولانا بھی نہ کہہ سکے؟
Top