پانچواں باب: حدود کی تعبیر اور تضمن
مفہوم کے لحاظ سے حدود کی دلالت دو قسموں کی ہوتی ہے۔ تضمن اور تعبیر۔ حدود کی دلالتِ افرادی کو ان کی تعبیر کہتے ہیں جبکہ حدود کی دلالتِ وصفی کو ان کا تضمن کہتے ہیں ۔انسان کی تعبیر سے یعنی دلالتِ افرادی سے مراد دنیا کے تمام وہ افراد ہیں جنہیں انسان کہا جاتا ہے۔...