نتائج تلاش

  1. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای فلک طورِ ستم از دل‌برِ من یاد گیر ریخت خونِ یک جهان از ناز و ابرو خم نه شد (میر تقی میر) اے فلک! میرے دل‌بر سے ستم کا طریقہ سیکھ ناز سے ایک جہان کا خون بہا دیا اور ابرو (تک) خم نہیں ہوئے۔ مترجم: افضال احمد سید
  2. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یک نگاهِ پسِ مژگان و دو صد نومیدی جانِ قربانیِ اندازِ تو دشوار رود (میرتقی میر) ایک پسِ مژگاں نگاہ اور دو سو ناامیدیاں تجھ پر قربان ہونے والے کی جان مشکل سے نکلتی ہے۔ مترجم: افضال احمد سید
  3. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز بازپرسِ قیامت چه غم که بس باشد وسیله‌یِ سرِ زلفش سیاه‌کاران را (میر تقی میر) قیامت کی بازپُرس کا کیا غم کہ کافی ہوگا اس کی زلف کا وسیلہ سیاہ‌کاروں کو ۔ مترجم: افضال احمد سید
  4. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مثنوی معنوی میں مولوی رومی مسئلہء جبر و قدر کے حوالے سے شیر اور نخچیروں (شکاروں) کی حکایت بیان کرتے ہیں، جس میں شیر کوشش اور جدوجہد کی اہمیت واضح کرتا ہے جبکہ نخچیر توکل کی اہمیت بیان کرتے ہوئے جبرِ محض اور ترکِ جہد کی نصیحت کرتے ہیں۔کوشش اور جدوجہد کے حوالے سے اس حکایت سے چند اشعار درجِ...
  5. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هیچ یابم نه اثر جز به لبِ جان‌بخشت هر قدر بهرِ شفا گِردِ مسیحا گشتم (علامه عنایت الله مشرقی) میں شفا کے لئے جس قدر بھی مسیحا کے گِرد پھرتا رہا، تیرے جان‌بخش لبوں کے بجُر کوئی اثر نہیں پا سکا۔
  6. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    طریقِ عشق پرآشوب و فتنه‌است ای دل! بیفتد آنکه درین راه با شتاب رود (حافظ شیرازی) اے دل! عشق کا راستہ آشوب اور فتنہ سے پُر ہے۔ جو کوئی بھی تیزی سے اس راہ پر جائے، گِر جاتا ہے۔ حافظ از چشمه‌یِ حکمت به کف آور جامی بو که از لوحِ دلت نقشِ جهالت برود (حافظ شیرازی) اے حافظ! حکمت کے چشمے سے ایک جام...
  7. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شاعروں نے بہت سے نمکین شعر کہے ہیں لیکن کسی نے سین عین دال یا (سعدی) جیسا شعر نہیں کہا۔
  8. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ غزل کسی خواجہ اکبر وارثی کی ہے، جس کا مقطع یہ ہے: شد اکبرِ بی‌چاره در عشقِ تو آواره آواره‌یِ غربت را در خاک نهان کردی
  9. اریب آغا ناشناس

    منتخب اشعار برائے بیت بازی!

    یہ جامی سے غلط منسوب ہے۔ اس غزل کے شاعر خواجہ اکبر وارثی ہیں۔
  10. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آفتِ رنگِ حنا دست به‌هم سوده مباد! خونِ عاشق‌ گنهی نیست، پشیمان نشوی (بیدل دهلوی) (تم اپنے) ہاتھوں کو مَل کر رنگِ حِنا پر آفت (کا باعث) نہ ہو! عاشق کا خون کوئی گناہ نہیں ہے، پشیمان مت ہو! یعنی اے محبوب!اگر تم نے عاشق کے خون سے اپنے ہاتھ پر حنا سجا رکھا ہو اور ازاں‌پس تمہیں اس کام پر افسوس ہو تو...
  11. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ شعر انٹرنیٹ پر سعدی شیرازی سے منسوب ہے، لیکن مجھے گنجور میں ان کی کلیات میں نہیں ملا۔ اس کا ترجمہ ہے: میرے سِوا ہر وہ ، جس کی زبان پر عشق کی بات جاری ہوتی ہے، چونکہ وہ (عشق سے) سروکار نہیں رکھتا، وہ سخن‌آشنا نہیں ہے۔
  12. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رحمت نکند بر دلِ بی‌چاره‌یِ فرهاد آن کس که سخن گفتنِ شیرین نشنیده‌ست (سعدی شیرازی) وہ آدمی فرہاد کے بےچارے دل پر رحم نہیں کرتا جس نے شیرین کی باتیں نہیں سُن رکھی۔
  13. اریب آغا ناشناس

    رسم الخط کی تاریخ اور ہندکو زبان کا رسم الخط۔ عامر سہیل

    فارسی میں نون غنہ کا وجود تھا ہی نہیں۔ یہ تو خالصتاََ برِصغیر کی ایجاد ہے۔ یائے معکوس (بڑی یے) بھی حروفِ تہجی کا حصہ نہیں تھے۔ فقط خطاطی میں اس کو بعض جگہوں پر ی کی جگہ لکھا جاتا تھا۔ یعنی بعض جگہوں پر سعدی کو سعدے لکھا جاتا ہے تو اس کو سعدی ہر پڑھا جاتا تھا۔بلکہ برِصغیر میں اردو کی شروع کی...
  14. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز افتادگی به مسندِ عزت رسیده است یوسف کند چگونه فراموش چاه را؟ (صائب تبریزی) یوسُف کیسے چاہ (کنواں) کو فراموش کرے جبکہ وہ تواضع ہی کی بدولت مسندِ عزت پر پہنچا ہے؟
  15. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شاعر معلوم نہیں کون ہے۔مجھے بوجوہ کوئی ہندوستانی شاعر لگتا ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے: میری آنکھ تمہاری آنکھ کی طرف جبکہ تمہاری آنکھیں کسی اور جگہ کی طرف ہیں۔ میں تمہارے نظارے میں مشغول ہوں جبکہ تو کسی اور چیز کے تماشے میں مشغول ہے۔
  16. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سنگِ راهِ تو شود بار به‌هر دل که نهی تا به منزل برسی، بار به دل‌ها مگذار! (صائب تبریزی) جس دل پر تم بوجھ رکھتے ہو (یعنی جس کسی کو بھی تم آزردہ و رنجیدہ کرتے ہو)، وہ تمہارے راستے کا پتھر بن جاتا ہے۔ دلوں پر بوجھ مت رکھو تاکہ تم منزل تک پہنچ جاؤ۔
  17. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کارِ دنیا کن و اندیشه‌یِ عقبی مَگُذار تا به عقبی نرسی، دامنِ دنیا مَگُذار (صایب تبریزی) دنیا کا کام کر اور آخرت کا خیال (یا خوف بھی) مت چھوڑ۔ جب تک تو آخرت میں نہ پہنچے (یعنی جب تک دنیاوی زندگی کو تو خیرباد نہ کہے) تب تک دنیا کا دامن مت چھوڑ!
  18. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    عبید زاکانی کی کتاب "اخلاق الاشراف" سے ایک مزاحیہ حکایت ترجمے کے ساتھ: حکایت: در این روزها بزرگ‌زاده‌ای خرقه‌ای به درویشی داد. مگر طاعنان خبرِ این واقعه را به سمعِ پدرش سرانیدند. با پسر در این باب عتاب می کرد. پسر گفت «در کتابی خواندم که هر که بزرگی خواهد باید هر چه دارد ایثار کند»؛ من بدان هوس...
  19. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دندانِ مار گرچه به‌افسون توان کشید از زلفِ او جدا نتوان کرد شانه را (غنی کشمیری) مار (سانپ) کے دانت (اس کے منہ سے) افسون (منتر) کے ذریعے نکالے جاسکتے ہیں (لیکن) اس (محبوب) کے زلف سے شانہ (کنگھی) جدا نہیں کی جاسکتی۔
  20. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دل نیست کبوتر که چو برخاست نشیند از گوشهٔ بامی که پریدیم ، پریدیم (وحشی بافقی) دل (کوئی) کبوتر نہیں ہے کہ جب (کسی چھت سے ) اڑ گیا تو واپس آکر وہیں پر بیٹھ جائے۔جس گوشہء بام سے ہم اڑ گئے تو پھر اڑ گئے (اب واپسی کی کوئی راہ نہیں ہے)۔
Top