نتائج تلاش

  1. اریب آغا ناشناس

    فارسی افسانوں کا مجموعہ درکار ہے

    سعید نفیسی کے افسانوں کے ایک مجموعے کا نام ہے : ستارگانِ سیاہ. صادق ہدایت کے افسانوں کے ایک مجموعے کا نام ہے: سگِ ولگرد.
  2. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    سورہء اعراف کی آیت 137 ہے: وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنَىٰ عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ بِمَا صَبَرُوا اردو ترجمہ: اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہٴ نیک پورا ہوا ترجمه‌ی فارسی ( اخذ شدہ از مختصر احیاء علوم الدین تالیفِ امام غزالی و ترجمه‌ی محمد صالح...
  3. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر آن‌کس که پوشید درد از پِزِشک ز مژگان فرو ریخت خونِ سِرِشک (فردوسی طوسی) جس کسی نے بھی پزشک ( معالج ) سے درد پوشیدہ رکھا، اس نے پلکوں سے خون کے آنسو بہائے.
  4. اریب آغا ناشناس

    محمد فضولی بغدادی کے چند تُرکی اشعار

    دهر بیر بازاردېر ، هر کیم متاعېن عرض ائدر اهلِ دنیا سیم ۆ زر، اهلِ هۆنر فضل ۆ کمال (فضولی بغدادی) دنیا ایک بازار ہے، جس میں ہر کوئی اپنا مال پیش کرتا ہے۔ اہلِ دنیا سیم و زر پیش کرتے ہیں جبکہ اہلِ ہنر فضل و کمال پیش کرتے ہیں۔ Dəhr bir bazardır, hər kim mətaın ərz edər: Əhli-dünya – simü zər...
  5. اریب آغا ناشناس

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    مشروم (mushroom ) کو تاجیکستانی اور ایرانی فارسی میں قارچ اور افغانستانی فارسی میں سَمارُق کہتے ہیں.
  6. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ اقبال کا نہیں، عبید زاکانی کی رباعی ہے
  7. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شب چراغِ خیمه‌ی لیلا که روشن می‌شود کس چه می‌داند چها بر جانِ مجنون می‌رود (حیدری وجودی) رات کو لیلا کے خیمے کا چراغ روشن ہوتا ہے تو کسی کو چہ معلوم کہ مجنون کی جان پر کیا کچھ گزرتا ہے!
  8. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چرا به‌عالمِ پیری خراب و خوار شود به‌روزگارِ جوانی کسی‌که کار کند (حیدری وجودی) جو جوانی کے زمانے میں کام کرے، وہ پیری (بُڑھاپے) کے عالم میں کیوں خراب و خوار ہو؟
  9. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در خزانِ عمرِ صورت‌سوز بی‌سیرت نشد حسنِ معنی‌دارِ یار و عشقِ بامعنایِ من صورت‌سوز عمر کی خزاں میں یار کا پُرمعنی حُسن اور میرا بامعنی عشق رُسوا نہیں ہوا۔ نیست ممکن نقدِ حالِ خویش را پنهان کنم چون بود آیینه‌ی امروزِ من فردایِ من (حیدری وجودی) ممکن نہیں ہے کہ میں اپنے موجودہ حال کو پنہاں کروں جب...
  10. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر مردمِ آواره زمین تنگ نمی‌شد گر دیده‌ی خودبینِ فلک تنگ نمی‌بود (حیدری وجودی) بےخانمان و پریشاں لوگوں پر زمین تنگ نہ ہوتی اگر آسمان کی چشمِ خودخواہ تنگ نہ ہوتی۔
  11. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نامه‌ی عیب کسان، گیرم، که برخوانی چو آب نیم حرف از نامه‌ی خود برنمی‌خوانی چه سود؟ (اوحدی مراغه‌ای) میں مانتا ہوں کہ تو لوگوں کے نامۂ عیب آب کی مانند خوانتا (پڑھتا) ہے۔ اگر اپنے نامۂ (عیب) سے نیم حرف بھی تو نہیں خوانتا تو کیا فائدہ؟
  12. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رفت پنجه سال و حسرت میخوری اکنون، ولی تیر چون از شست بیرون شد پشیمانی چه سود؟ (اوحدی مراغه‌ای) پچاس سال (گزر) گئے اور اب حسرت کر رہے ہو امّا جب تیر شست سے بیرون ہوگیا تو پشیمانی کا کیا فائدہ؟ شست کمان کے قبضے کو بھی کہتے ہیں اور زہ گیر کو بھی کہتے ہیں جو تیر انداز انگشتِ شست (انگوٹھے) کی حفاظت...
  13. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری اردو ترجمہ درکار ہے رہنمائی فرمائیں

    اس طویل غزل کا ترجمہ ممکن نہیں میرے لئے۔آپ قاضی سجاد حسین صاحب کا ترجمہ کردہ دیوانِ حافظ سے رجوع کریں
  14. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا نیابی ترجمانی هم‌چو عیسیٰ در کنار بر لبِ خود مهر چون مریم نمی‌باید زدن (صایب تبریزی) جب تک اپنے پاس حضرت عیسیٰ جیسا ترجمان نہیں پا لیتے، حضرت مریم کی طرح اپنے لب پر مہر نہیں لگانی چاہیے۔ تشریح: جب یہود نے بدونِ شوہر حضرت مریم کے ہاں حضرت عیسیٰ کی پیدائش پر تعجب کا اظہار کیا اور حضرت مریم کو...
  15. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زیادہ بہتر تو یہاں نتانی دانست ہوگا، لیکن کیا فارسی میں کسی دیگر جا پر توانستن کے بجائے دانستن کاربردہ ہوا ہے؟
  16. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دیوانِ شمس کی دو ہزار سے زائد غزلوں میں کسی ترجمے سے مخصوص غزل کا تلاشنا ممکن نہیں۔ اگر آپ فارسی غزلوں کو انگریزی ترجمے کے ساتھ خواننا چاہتے ہیں تو اس ویب سائٹ پر نگاہ ڈالیے گا۔ Divan-i Kebir, Ghazal 1, Verse 1, Jalal ad-Din Rumi, جلال‌الدین محمد رومی, Mevlana, مولانا, مولوی, Divan-e Shams-e...
  17. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غرقِ خون بود و نمی‌خفت ز حسرت فرهاد خواندم افسانه‌ی شیرین و به‌خوابش کردم (فرخی یزدی) فرہاد خون میں غرق تھا اور حسرت (کی وجہ سے) سے سوتا نہیں تھا۔ میں نے شیریں کا افسانہ خوانا (پڑھا) اور اسے (فرہاد کو) سُلا دیا۔ ’’افسانه‌ی شیرین‘‘ کا مطلب ’’شیریں افسانہ‘‘ بھی ممکن ہے۔
  18. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زمانه بوته‌ی خار از درشت‌خوییِ توست اگر شوی تو ملایم جهان گلستان‌است (صائب تبریزی) زمانہ تیری درشت‌خوئی کی وجہ سے خار کا درختچہ ہے. اگر تو ملائم و نرم‌خو ہوجا تو دنیا (تیرے لئے) گلستان ہے
  19. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افغانستانی فارسی میں ماشاءاللہ کے مفہوم میں "نامِ خدا" بولا جاتا ہے
  20. اریب آغا ناشناس

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هنوز آزارِ مردم خوی تو ناگشته زان بگسل
Top