جیسے آپ نے ورچوئل یاد کیا، ویسے ہی ہم ورچوئل شکل ہمہ وقت دکھا رہے ہوتے ہیں لیکن آپ دیکھتے ہی نہیں۔ :ڈ
میں بس کچھ دور رہا تھا سوشل میڈیا سے سائنس اور روزگار دونوں کے وصال کی فکر میں۔ دونوں میں کچھ نبھتی نظر آئی تو پھر سے ایکٹو۔ آپ کے مزاج کیسے ہیں شکیب بھائی؟
مجھے نہیں سمجھ آتی کہ میں یہ سیاسی کامنٹ کیوں کیا تھا لیکن میں نے 2018 میں عمران خان کو صرف تعلیمی پالیسیوں کی وجہ سے ووٹ دیا تھا اور مجھے اِس بات پہ دکھ ہے۔ اِن سے بہتر تعلیمی پالیسیاں نواز لیگ کی تھیں۔
اِک دشتِ بے دِلی میں لہو بولنے لگے
ایسے میں ایک خواب کہ تُو ہو، مگر نہ ہو
یوں خطِ ہجر کھینچیے اپنے اور اُس کے بیچ
دونوں طرف کی سانس اِدھر سے اُدھر نہ ہو
اک شام جس میں دِل کا سبوچہ بھرا رہے
اک نام جس میں درد تو ہو، اِس قدر نہ ہو
.......
مٹی تغارچوں میں پڑی سوکھتی رہے
پیکر تراشنے کے لئے کوزہ گر...