کفار مکہ اس کے متعلق الجھن کا شکار تھے کہ یہ ایک شاعرانہ کلام ہے یا نہیں کیونکہ قرآن کی آیات کے صوتی آہنگ، موسیقیت اور قوافی کے باعث وہ قرآن کو شاعر کا کلام تو کہتے تھے لیکن اس الجھن کا بھی شکار تھے کہ اپنی بے پناہ فصاحت و بلاغت کے باوجود یہ کلام شاعری نہیں۔ قرآن نے کفارِ مکہ کے اس تذبذب کو خود...