متروکات کے باب میں اگرچہ میں نے بسا اوقات دریدہ دہنی کا ارتکاب کرتے ہوئے ظہیر بھائی سے اختلاف کی جسارت کی ہے ۔۔۔ مگر شعر مذکورہ کے تناظر میں ان کی رائے صائب معلوم ہوتی ہے کہ اب لفظ جوں بمعنی مثل یا مانند مفرد کہیں استعمال نہیں ہوتا۔۔۔ سو قوی امکان ہے کہ یہاں اکثر قاری اس کو جونہی پر قیاس کریں گے...