نتائج تلاش

  1. ابن رضا

    "ہمیں تم سے محبت ہے"

    بہت نوازش شاہ جی، سلامت رہیں
  2. ابن رضا

    تقطیع میں 'ی' اور 'ے' کا اسقاط

    ویسے بھی فاع تسبیغ کا نتیجہ ہے جس کے لیے وتد موقوف شرط ہے یعنی آخری ہجہ کوتاہ ہو سبب خفیف کا آخری ہجہ گرا کر نہ کوتاہ بنایا جائے
  3. ابن رضا

    تقطیع میں 'ی' اور 'ے' کا اسقاط

    ہاں جی دانش بھائی کام چلے گا یا کسی وڈے ڈاکٹر کو بلایا جائے.:ROFLMAO: تفنن برطرف. عمدہ وضاحت پیش کرنے کا شکریہ راحیل صاحب
  4. ابن رضا

    لالٹین

    بہت عمدہ پیغام. بہت شکریہ
  5. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    قبلہ میں نے صرف مرض کی تشخیص کر کے آپ کو ایکسرے تجویز کیا ہے لاعلاج ہرگز نہیں کہا آپ اپنے اشعار یہاں پیش کیجیے یہاں کئی محترم آپ کو سستی دوائی بھی لکھ دیں گے . حسبِ توفیق میں بھی اپنا چورن پیش کر دوں گا. جس سے افاقہ ہونے کے بھی چانسز ہیں :LOL::ROFLMAO: مگر آپ نے اب وڈے ڈاکٹر صاحب سے...
  6. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    :p:ROFLMAO:سر ہم نے اپنے دیوان جلا دیئے ہیں آپ بیس اشعار کی بات کر رہے ہیں
  7. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    محترم یہ بات تو روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ جتنے بھی مستند یا استاد شعراء ہیں وہ قافیے کے مروجہ قوانین سے انحراف کرتے نہیں پائے جاتے. شروع شروع میں ہمیں بھی عروض کی پابندیاں زہر لگتی تھیں کہ تخیل کو سنبھالیں کہ وزن کو. پھر آسی صاحب کا اللہ بھلا کرے ان سے اور سر الف عین سے بہت کچھ سیکھنے کو...
  8. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    میرے خیال میں روی اوراس کے بعد کے حروف جنہیں وصل ، خروج، مزید ، نائرہ وغیرہ کہا جاتا ہے یہ ردیف کا حصہ شمار ہوتے ہیں انہیں بدلا نہیں جا سکتا. د علیحدہ لفظ ہے اور دھ الگ
  9. ابن رضا

    برائے اصلاح

    سر قافیہ تو ترکیب نے خراب کر دیا تلوار ہندی کا لفظ ہے اس کے ساتھ اضافت نہیں آتی
  10. ابن رضا

    دل سے کس کا خیال گزرا ہے - سعید الرحمن سعید

    سر گزرا چمکا وغیرہ تو مشتق حالت میں ہیں ان کا الف تو کسی طور روی مانا جاسکتا ہے مجھے تو یہ بھی مشکوک لگ رہے ہیں تاہم رہتا کا الف اگر روی مان لیا جائے تو بہت سارے مسئلے ہی ختم ہو جاتے ہیں کیو‍ں شیخ صاحب
  11. ابن رضا

    دل سے کس کا خیال گزرا ہے - سعید الرحمن سعید

    خوب است جناب ایک رہتا کے علاوہ باقی سب درست ہیں :)
  12. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    حضور زندگی راوی بے بسی چینی ہندی اگر بحر اجازت دے تو بالکل درست قوافی ہیں :):) تاہم چونکہ زندگی بے بسی فاعلن کے وزن پر ہے راوی چینی ہندی فعلن کے وزن پر تو اس لیے اہک ہی غزل میں قافیہ نہیں کیے جا سکتے
  13. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    آپ کے حسنِ ظن کا شکریہ ،خاکسار تو خود طالب علم ہے
  14. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    ی کو آخری شمار کرنے کے لیے ی کے لیے شرط ہےکہ وہ لفظ کا آخری حرف بھی ہو اور اصلی بھی ہو ، جبکہ یہاں ایسا نہیں، لفظ کی سادہ اور مفرد حالت میں جو بھی آخری اصلی حرف ہو گا وہی روی کہلائے گا اور پھر اس کی پابندی لازمی ہوگی
  15. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    جی بالکل درست شمار نہیں ہونگے مطلع میں لگائی گئی قید علمِ قافیہ کے مروجہ قاعدوں کے تابع ہو گی تو درست شمار ہوگی ۔ گھومتی کے ساتھ کوئی بھی اصلی روی والا لفظ لے آئیے جیسے زندگی، تیرگی، روشنی بندگی، دوستی وغیرہ
  16. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    علاوہ ازیں ایک شاعرانہ رعایت استعمال کی جاتی ہے جس میں مطلع کے ایک مصرعے کے قافیے میں اصلی روی استعمال کیا جاتا اور دوسرے مصرعے کے قافیہ میں غیر اصلی روی تو اگلے تمام ابیات میں اصلی یا غیر اصلی کوئی بھی روی درست شمار کیا جاتا ہے۔ جیسے زندگی کے ساتھ جھومتی اگر مطلع میں قافیہ کر لیا جائے تو اب ہم...
  17. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    اگر مطلع میں تیرگی اور روشنی وغیرہ کو قافیہ کیا جائے تو اس کے ساتھ زندگی چاندنی رہی وغیرہ قوافی درست شمار ہونگے کیونکہ ان میں حرفِ روی ی ہے جو کہ آخری بھی ہے اور اصلی بھی
  18. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    یہ تصور بھی درست نہیں کہ گھومتی اور چومتی کے ساتھ جھولتی اونگھتی وغیرہ درست قافیہ شمار ہونگے وجہ وہی کہ ان میں حرفِ روی کا اتحاد نہیں
  19. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    گھومتی اور ناچتی چونکہ قوافی ہی درست نہ ہیں اس لیے ان کے ساتھ چاندنی، روشنی، لگی، رہی دیدنی، جھولتی جیسے الفاظ بھی غلط ہی شمار ہونگے
Top