نتائج تلاش

  1. ابن رضا

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    قافیے کا بنیادی قاعدہ حرفِ روی اور حرکت ماقبل روی ہے. آئیے اب اعلان کردہ روی کا جائزہ لیتے ہیں. گھومتی کی اصل حالت گھوم ہے اور اس کا آخری اصلی حرف م ہے جسے روی کہا جائے گا جبکہ تی ردیف کاحصہ شمار ہوگا ناچتی کی اصلی حالت ناچ ہے اس کا آخری اصلی حرف چ ہے جسے روی کہا جائے گا اب چونکہ دونوں قوافی...
  2. ابن رضا

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    اس کو اس زاویے سے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ عشق کی بنیاد تین ستونوں پر ہے جن کے نام ع ش ق ہیں اور قطع ءِ نظر کیا شرح کی جاتی ہی ان ستونوں کی مگر یہ تینوں ہی غائب نظر آتے ہیں تو عشق کیسے وجود پذیر ہو سکتا ہے
  3. ابن رضا

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    بش؟ کی بھی وضاحت فرما دیں سمجھ نہیں آیا یہ لفظ . یہ کہیں امریکہ کا سابقہ صدر تو نہیں؟
  4. ابن رضا

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    دو مصرعوں کی روانی میں خلل کہ.علاوہ باقی تمام ابیات نے بہت لطف دیا. ان کی ثقالت بھی دور فرما لیں تو چار چاند لگ جائیں. بہت داد قبول کیجیے اچھی غزل کے لیے بھی اور اچھے تخیل کے لیے بھی۔ مطلع دو لخت محسوس ہو رہا ہے شاید یہ میری کوتاہ نظری کا شاخسانہ ہو جسے آپ نظر انداز بھی کر سکتے ہیں
  5. ابن رضا

    ہاہاہاہا، پر مزاح

    ہاہاہاہا، پر مزاح
  6. ابن رضا

    سر یہ فورم شاید آپ کے مزاج کے برعکس ہے اس لیے میرا بھی آپ کو یہی مشورہ ہے کہ اپنی طبیعت کا خیال...

    سر یہ فورم شاید آپ کے مزاج کے برعکس ہے اس لیے میرا بھی آپ کو یہی مشورہ ہے کہ اپنی طبیعت کا خیال رکھیں ادب کے لیے آپ کی گراں قدر خدمات سے کون آشنا نہیں۔سلامت رہیے
  7. ابن رضا

    گرد و غبار خلا میں کبھی زیادہ دیر ٹک نہیں پاتا۔ نام اسی کا پہچانا جاتا ہے جس نے کچھ کام کر کے...

    گرد و غبار خلا میں کبھی زیادہ دیر ٹک نہیں پاتا۔ نام اسی کا پہچانا جاتا ہے جس نے کچھ کام کر کے دکھایا ہو ورنہ چراغ تو جلتے بجھتے رہتے ہیں
  8. ابن رضا

    نعت برائے اصلاح

    میں صرف اتنا عرض کروں گا کہ ایک اصطلاح ہے معنی فی البطن شاعر یعنی جو آپ کہنا چاہ رہے ہیں اس کا ابلاغ شعر سے ہورہا یا صرف شاعر کو ایسا لگ رہا ہے بطور قاری میں آپ کے اخذ کردہ مطلب کو پانے سے قاصر ہوں سو عرض کر دیا اس میں ناراضگی وغیرہ کی کوئی بات نہیں جب دونوں فریق ایک دوسرے کی بات سمجھنے سے قاصر...
  9. ابن رضا

    نعت برائے اصلاح

    آپ نے انسان کو شیر کہا وجہ اس کی بتائی شجاعت.درست. عفو کو تلوار کہا اس کی وجہ بھی بتائیے
  10. ابن رضا

    نعت برائے اصلاح

    http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?title=حدت تیزی کے ہیں مگر گرمی اور تپش کی تیزی کے نہ کہ دھار کی تیزی
  11. ابن رضا

    نعت برائے اصلاح

    تبدیل شدہ صورت بھی مزید توجہ طلب ہے سارےنکات کا احاطہ کریں اپنے کلام کے ساتھ کچھ وقت گزاریں اور پھر پیش کریں
  12. ابن رضا

    نعت برائے اصلاح

    درگزر کا تعلق خطایں معاف کرکے تعلق کو بحال کرنے یا جوڑنے سے ہے اور تلوار کے وار کا تعلق قطع کرنے قلم کرنے یعنی جدا کرنے سے ہے تو دونوں کو ایک ہی مقصد کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہےمزید یہ حدت گرمی کو کہتے ہیں جبکہ تلوار کی تو کاٹ ہوتی دھار ہوتی ہے اس لیے حدت بھی بے جا ہے
  13. ابن رضا

    نعت برائے اصلاح

    ارے بھائی ایسی بات نہیں موبائیل سے زیادہ لکھنا ذرا مشکل کام ہوتا ہے اس لیے حوصلہ افزائی پہ ہی اکتفاکیا. سر آسی صاحب نے غور طلب نکات کی طرف اشارہ فرما دیا ہے
  14. ابن رضا

    عشق سرکار ﷺ کا ہی کافی ہے

    اس غلط فہمی کی وجہ بھی آپ کا امپریشن ہے جو آپ نے محفل میں اپنے بےباک تبصروں سے قائم کر رکھا اور دوسرا آپ کا نام انگریزی میں ہے کہ ٹیگ کرنا مشکل لگتا ہے تاہم حسنِ ظن رکھتے ہوئے آپ کو صفائی کا موقع دیا جانا چاہیے تھا. جس کے لیے معذرت قبول کیجیے
  15. ابن رضا

    نعت برائے اصلاح

    بہت خوب!!!!
Top