نتائج تلاش

  1. محمد علم اللہ

    پاکستان کی زینب کے نام خط

    پاکستان کی زینب کے نام خط محمد علم اللہ میری بھانجی! عزیز از جان پیاری گڑیا زینب! نیک تمنائیں! یہ لکھتے لکھتے رُک گیا کہ تمھاری تمناوں کا کس قدر خون ہوا ہے۔ مجھے امید ہے تم اس جا ہوگی، جہاں تم اپنی جیسی معصوم ہم جولیوں کے ہم راہ، تتلی بنی، رنگ بکھیر رہی ہوگی۔ وہاں لاتعداد خوب صورت اور معصوم...
  2. محمد علم اللہ

    بیمار قوم پرستی کی علامت کیوں بن گئے جوہر؟

    (چار جنوری یوم وفات کی مناسبت سے خاص ) محمد علم اللہ کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں، جن کا نقش آپ کے ذہن پر کنداں ہوجاتا ہے اور پھر وہ مٹائے نہیں مٹتا۔ اُنھی میں سے ایک مولانا محمد علی جوہر کی شخصیت ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے مولانا محمد علی جوہر کے بارے میں پہلی مرتبہ کب اور کیا سنا؟ لیکن ان کے...
  3. محمد علم اللہ

    میں کیوں لکھتا ہوں ؟

    محمد علم اللہ جامعہ ملیہ، دہلی تقریبا ایک سال پہلے کی بات ہے۔ معروف پاکستانی ادیب نعیم بیگ صاحب نے اردو پروگریسیو رائٹنگ فیس بک پیج پرتمام لکھنے والوں سے ایک سوال کیا تھا، کہ وہ کیوں لکھتے ہیں؟ ایک بڑے لکھاری یا ادیب کے پاس تو اس سوال کا جواب دینے کے لیے بہت کچھ مواد ہوتا ہے کہ ان کے پاس علم بھی...
  4. محمد علم اللہ

    اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی

    اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی محمد علم اللہ ،نئی دہلی کل رات تقریبا گیارہ بجے اپنے مخلص اور مہربان دوست محمد احمد کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی لائبریری سے اپنے گھر ابوالفضل لوٹ رہا تھا۔ جماعت اسلامی ہند کے قائم کردہ الشفا ہاسپیٹل سے ذرا پیچھے، یعنی مسلم مجلس مشاورت اور جمعیت اہل حدیث...
  5. محمد علم اللہ

    ٹام جس دیس سدھارے تم وہاں آزاد ، ظفر اور غالب سے ضرور ملنا In the Memory of Thomas Alter

    ٹام جس دیس سدھارے تم ! وہاں آزاد ، ظفر اور غالب سے ضرور ملنا محمد علم اللہ یہ کم بخت کینسر ایسا مرض ہے، جو اکثر جان لے کر پیچھا چھوڑتا ہے۔ اب اس نے تھیٹر اور فلم کی دنیا کے لیجنڈ اور مایہ ناز اداکار ٹام آلٹر کو ابدی نیند سلا دیا ۔ ٹام آلٹر کے مرنے کی اطلاع ملی تو تھوڑی دیر کے لیے یقین ہی نہیں...
  6. محمد علم اللہ

    اردو محفل فورم کی صرف ایک ’’ اچھی اور بری ‘‘ بات بتائیں۔

    اچھی بات یہ ہے کہ یہ شریفوں کی جا ہے ۔
  7. محمد علم اللہ

    ماسٹر اللہ داد کریم ۔۔۔از: محمد علم اللہ

    کس طرح امانت نہ رہوں غم سے میں دل گیر آنکھوں میں پھرا کرتی ہے استاد کی صورت (امانت لکھنوی) انسان کے ذہن پر کچھ ایسے نقوش بن جاتے ہیں، جو کبھی نہیں مٹتے۔ ان ہی میں سے ایک ماسٹر اے ڈی کریم کا نقش بھی ہے، جن سے وابستہ میرے بچپن کی یادیں آج بھی میرے ذہن میں مرتسم ہیں۔ 21 اگست 2017ء کو یہ اطلاع ملی...
  8. محمد علم اللہ

    نظر لکھنوی رخصتی

    خوبصورت رخصتی ساجھا کرنے کا بے حد شکریہ تابش بھائی ۔۔۔۔
  9. محمد علم اللہ

    کیفیت نامہ بھی لکھے کافی عرصہ ہو گیا ۔

    کیفیت نامہ بھی لکھے کافی عرصہ ہو گیا ۔
  10. محمد علم اللہ

    ایک سفر ، دو واقعات اور ہماری حالت زار

    ایک سفر ، دو واقعات اور ہماری حالت زار محمد علم اللہ، نئی دہلی گزشتہ دنوں معروف ملی قائد اوردہلی اقلیتی کمیشن کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سے ایک منصوبے پر بات چیت ہوئی۔ منصوبہ یہ تھا کہ ان دِنوں ہندوستان کے مسلمان، خصوصا نوجوان، جس نا امیدی، قنوطیت اور یاس کی کیفیت میں جی رہے ہیں،...
  11. محمد علم اللہ

    وزیر اعظم ہند کے نام ایک دکھی ناگرک کا کھلا خط

    عزت مآب وزیر اعظم ہند جناب نریندر دمودر داس مودی صاحب آداب و تسلیمات سارے ہندوستان نے کل اکہترواں یوم آزادی کا جشن منایا۔ آپ نے صبح صبح لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے جہاں بہت سی باتیں کی ہیں، وہیں یہ بھی کہا کہ نیا ہندوستان جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ جمہوریت صرف ووٹ تک محدود نہیں ہے۔...
  12. محمد علم اللہ

    میٹھے تربوز کی پہچان

    میں نے آپ کے نام سے اس کو فیس بُک پر شیر کیا ہے ۔
  13. محمد علم اللہ

    عندلیب آپا کے والد نہیں رہے

    اردو محفل کے ارکان کو یہ خبر سن کر یقینا افسوس ہوگا کہ ہماری محفل کی سینئر اور معتبر رکن عندلیت اپیا کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ اردو محفل اس غم کے موقع پر آپا کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔ اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے ۔
  14. محمد علم اللہ

    ایک مومن کا دوسرے مومن کو دیکھکر مسکرانا صدقہ ہے ۔

    ایک مومن کا دوسرے مومن کو دیکھکر مسکرانا صدقہ ہے ۔
  15. محمد علم اللہ

    امتحان ہال میں لکھی گئی ڈائری ۔۔۔ محمد علم اللہ

    من و عن امتحان ہال میں لکھی گئی ڈائری محمد علم اللہ ۲۲ جنوری ۲۰۱۷ صبح جلدی اٹھنے کی بات ہی الگ ہے ۔آج کا دن بڑا پر لطف گذرا ۔ رات نیند بھی تو نہیں آئی تھی ۔دیر گئے رات تک زبردستی جاگتے رہے ۔رات کے کس پہر آنکھ لگی معلوم نہیں ۔ بیدار ہوا تو صبح کے چھہ بج رہے تھے ۔سینٹر کی دوری کا خیال آتے ہی...
  16. محمد علم اللہ

    ستیہ پال آنند کا پانچواں جنم اور پہلا عشق

    واہ صاحب بہت خوبصورت مضمون ہے ۔
  17. محمد علم اللہ

    عندلیب آپا سے ملاقات

    چاچو آپ سے مل کر یقینا مجھے بے حد خوشی ہوگی ۔۔۔۔ ضرور ملوں گا ۔۔۔۔ حالات کچھ ایسے رہے کہ آپ سے مل نہ سکا ۔۔۔ جس کا افسوس ہے مجھے ۔۔۔
  18. محمد علم اللہ

    عندلیب آپا سے ملاقات

    تصویریں زیادہ نہیں بنا سکا تھا ۔۔۔۔ بھائی جان سے بات کرتے اس کا خیال ہی نہ رہا ۔۔۔
Top