نتائج تلاش

  1. منہاج علی

    سلام ’’زہے وہ چشم کہ جو شرحِ صدر کرتی ہے‘‘ (نصیر ترابی)

    زہے وہ چشم کہ جو شرحِ صدر کرتی ہے پئے حسینؑ فقط اشک نذر کرتی ہے دلِ شکستہ جو چاہے تو آہِ سوزاں بھی زمیں کو گرد تو گردوں کو ابر کرتی ہے حدِ فرات سے نکلی تو چشم چشم یہ موج حدیثِ تشنہ دہانی کو نشر کرتی ہے یہ کم مثال حوالہ بھی کربلا سے ملا مسافروں پہ زمیں کتنا جبر کرتی ہے چراغِ خیمہ بجھایا تو...
  2. منہاج علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیست ایں لالۂ خونیں کفن اے بی خبراں خاکِ مدفونِ خزاں شعلہ وش آوردہ بروں نصیر ترابی اے بے خبرو یہ لالۂ خونیں کفن نہیں ہے بلکہ خزاں کے مدفون کی خاک شعلے کی صورت میں باہر آئی ہے
  3. منہاج علی

    آج کا شعر

    بن سکی مقنع و چادر سے نہ ترکیبِ حجاب تِرا اسلوبِ بدن وہ کہ چھپائے نہ بنے عزیز حامد مدنی
  4. منہاج علی

    آج کا شعر

    وہی ہیں آج بھی اُس جسمِ نازنیں کے خطوط جو شاخِ گل میں جو موجِ گہر میں ہوتے ہیں عزیز حامد مدنی
  5. منہاج علی

    غزل: خموش، سوختہ، آزردہ، غم گزیدہ ہے ۔۔۔

    مقطع کے کیا ہی کہنے۔ واہ واہ وا۔
  6. منہاج علی

    غزل: اولِ عشق جو وقت گزرا حسیں ۔۔۔

    زندگی مجھ کو راحلؔ نہ دے پائی کچھ حسرتوں کے سوا پھر بھی کہتا رہا آفریں آفریں ۔۔۔ میری تقدیر تھی! کیا کہنا، مقطع پسند آیا۔ خوب جناب۔
  7. منہاج علی

    ایک کاوش

    حشم اور بے مثل کا صحیح تلفظ میر انیس کے ان دو مصرعوں سے معلوم ہوسکتا ہے۔ وہ شان وہ شکوہ وہ اقبال وہ حشم ۔۔۔ بے مثل سب ہیں قبلۂ عالَم کے رشتہ دار
  8. منہاج علی

    ایک کاوش

    سبحان اللہ جناب۔ خدا اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
  9. منہاج علی

    تعارف منہاج علی

    شکریہ جناب اس حوصلہ افزائی کا۔ ضرور۔
  10. منہاج علی

    تعارف منہاج علی

    جناب، یہ فیلڈ سماجی سائنس (سوشل سائنس) کی ہے۔ سائنس اور سوشل سائنس میں فرق بس اتنا ہے کہ سائنس کا طالب علم مادے کی سائنس پڑھتا ہے اور ہم معاشرے کی سائنس پڑھتے ہیں۔
  11. منہاج علی

    تعارف منہاج علی

    جناب، خوشی ہوئی یہ جان کر۔ آپ نے این ای ڈی کے بارے میں مزید پوچھا۔۔ تو اتنا عرض ہے کہ میں این ای ڈی کے سٹی کیمپس میں پڑھتا ہوں۔ یہ وہی کیمپس ہے جو کئی دہائیوں قبل این ای ڈی کا اصل کیمپس ہوا کرتا تھا۔ یہ برنس روڈ کے قریب ہے۔ پوری عمارت برطانوی طرزِ تعمیر کی ہے۔ اس کیمپس میں ایک ہی شعبہ ہے...
  12. منہاج علی

    تعارف منہاج علی

    میرا نام منہاج علی ہے۔ سترہ دسمبر ۲۰۰۱ کو کراچی میں پیدا ہوا۔ فی الحال این ای ڈی یونیورسٹی میں بی ایس ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کا طالبِ عِلم ہوں۔
  13. منہاج علی

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    کیا بات ہے جناب۔ بہت خوب تبصرہ ہے۔ شکر گزار ہوں۔
  14. منہاج علی

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    میں آپ سب حضرات کا شکر گزار ہوں۔ میں نے محفل پر پہلی بار اپنا کلام پوسٹ کِیا تھا۔ سوچ رہا تھا کہ تین چار حضرات اس پر تبصرہ کرلیں گے لیکن امید سے بڑھ کر آپ لوگوں کی محبتیں مِلِیں۔ شکریہ۔ ❤️
  15. منہاج علی

    آج کا شعر

    یمِ فرات رواں ہے میانِ دیدہ و دل نہ دامنوں کو خبر ہے نہ آستینوں کو نصیر ترابی
  16. منہاج علی

    آج کا شعر

    اُدھڑ گیا مِرا سینہ، اُکھڑ گیا مِرا دم سرائے عُمر میں سانس استوار کرتے ہوئے میر احمد نوید
  17. منہاج علی

    کلیات میر مع شرح

    شمس الرحمٰن فاروقی صاحب کی شعرِ شور انگیز چار جلدوں میں ہے۔ ریختہ پر یہ چاروں جلدیں موجود ہیں۔
  18. منہاج علی

    عزیز حامد مدنی کا ایک شعر

    جب آئی ساعتِ بے تاب تیری بے لباسی کی تو آئینے میں جتنے زاویے تھے رہ گئے جل کر (عزیز حامد مدنی) پہلے تو ساعتِ بے تاب کی داد دیجیے۔ یعنی محبوب کی بے لباسی کا انتظار وقت کو بھی ہے۔ وقت بھی بے تاب ہے کہ اسے محبوب کی بے لباسی کی ایک ساعت ہونا نصیب ہوگا۔ آئینے میں انگنت زاویے ہوتے ہیں، سب زاویے...
Top