نتائج تلاش

  1. منہاج علی

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    آمین آمین شکریہ جناب۔ تعارف کی لڑی سے کیا مراد ہے آپ کی؟
  2. منہاج علی

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    آپ نے اپنا عجز بیان کِیا یہ آپ کا بڑا پن ہے۔ سلامت رہے یہ خاکساری و انکسار۔ میں بھی مرثیے پڑھتا ہوں۔ آپ کے لیے ایک بات عرض کردوں جو نصیر ترابی صاحب نے مجھ سے کی تھی جسے میں نے گرہ میں باندھا۔ ان سے میں اکثر انیس کے کسی مصرعے کی تفہیم کے بارے میں پوچھتا تو آخر میں وہ یہ کہتے کہ آپ سب شاعروں...
  3. منہاج علی

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    یہ کہیے کہ اس شعر کا مضمون آپ کے ذوق سے میل نہیں کھا رہا۔ اس شعر کی شعریت پر غور کرنے کے بجائے آپ شعر کے مضمون کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں۔ یہ شاعری ہے مذہب نہیں ہے۔اس طرح کے خیالات کے تمام شعروں کو ’’مشاعرے والے شعر‘‘ کہیں گے؟ غالب کے اس شعر کے متعلق کیا خیال ہے؟ وا کرسکے یاں کون بجز کاوش...
  4. منہاج علی

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    آپ نے اچھی اصلاحیں دی ہیں۔ شکر گزار ہوں۔
  5. منہاج علی

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    ہاہاہاہا۔ حضورِ والا یہ شعر ہے۔ کسی اخبار کی رپورٹ نہیں ہے کہ ساری تفصیلات لکھ دی جائیں۔
  6. منہاج علی

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہو جائے گا پیچِ بادِ صبح اک دم میں ہَوا ہوجائے گا اُس گلی میں منتشر کردے ہماری خاک کو کچھ تو عرضِ مدّعا بادِ صبا ہوجائے گا پھر جگر کو لطفِ یک تیرِ مژہ درکار ہے ’کارِ غمخواری، نگاہِ آشنا ہوجائے گا‘ (مصرعۂ مدنیؔ) وصل میں بندِ قبا کو منّتِ انگشت کیا گرمیٔ انفاس کی اک...
  7. منہاج علی

    عزیز حامد مدنی کی ایک نظم

    مدنی صاحب کی ایک نظم سے منتخب اشعار برٹرینڈ رَسل (Bertrand Russell) (کراچی ایئر پورٹ پر مختصر قیام کا ایک تاثر) اُتر کے ساتھ ہی آئی ہے اُس کے روحِ خرد ورق کتاب کے زیرِ قبا چھپائے ہوئے سفید مُو میں لیے دانشِ قدیم کے راز فضا کی زلفِ توہُّم زدہ جلائے ہوئے حسابِ سود و زیاں میں وہ اک ریاضی داں...
  8. منہاج علی

    مٹ چکا ہے سب یہاں اور سب یہاں مٹ جائے گا:: میر احمد نوید

    مٹ چکا ہے سب یہاں اور سب یہاں مٹ جائے گا مٹ رہا ہے سب یہاں ہائے یہاں میں بھی تو ہُوں سب کی بے سمتی ہے میرا قہقہہ ہے اور سفر بھول بیٹھا ہوں مَیں یہ شاید رواں میں بھی تو ہوں بنتے مٹتے رکتے چلتے دیکھتا تھا میں حباب یک بہ یک مجھ کو خیال آیا کہ ہاں میں بھی تو ہوں لگ گئی ہے چُپ مجھے بھی رازداں کے...
  9. منہاج علی

    ورقِ جاں پہ کوئی نعت لکھا چاہیے ہے نصیر ترابی

    اس نعت کا ایک شعر آپ نے درج نہیں کِیا۔ مجھے بے حد پسند ہے یہ شعر۔ ملاحظہ ہو ناخنِ فہم کوئی رمز کُرَیدے کب تک اب تو اسباب کے ریشم کا سرا چاہیے ہے
  10. منہاج علی

    غالب کا ایک شعر۔۔۔ علامہ طالب جوہری

    ’’اچھی خطابت، اچھی بات اور اچھا شعر اُس وقت تک پوری طرح محسوس نہیں ہوتا جب تک یہ طے نہ ہوجائے کہ متکلّم یا شاعر کے ذہن میں کس لفظ کی کیا قیمت ہے۔ اور اس کے ذہنی پس منظر میں اس لفظ کے لیے کیا تاثرات موجود ہیں۔ اس فلسفے کی بہت واضح مثال غالب کا ایک شعر ہے۔ تھی وہ اک شخص کے تصوُّر سے اب وہ رعنائیٔ...
  11. منہاج علی

    جوش لیلائے سخن کو آنکھ بھر کر دیکھو (رباعی)

    لیلائے سخن کو آنکھ بھر کر دیکھو قاموس و لغات سے گزر کر دیکھو الفاظ کے سر پر نہیں اُڑتے معنیٰ الفاظ کے سینے میں اتر کر دیکھو جوش ملیح آبادی
  12. منہاج علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آنکھ جاتی ہے اک کنارے تک دل سمندر کے پار جاتا ہے نصیر ترابی
  13. منہاج علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ دل ہے یا کوئی افسوس کی صراحی ہے یہ چشم و لب ہیں کہ حسرت بھری ہے پیالوں میں (نصیر ترابی)
  14. منہاج علی

    مجید امجد جینے والے ۔ مجید امجد

    بہت خوبصورت نظم ہے۔! کیا کہنا کیا کہنا!
  15. منہاج علی

    کربلائے سخن اب خشک ہے کیسا پانی (نصیر ترابی کا سلام)

    ایک مصرع درست کرلیجیے ’’شہرِ دل ہوگیا آباد غمِ سرورؑ سے‘‘
Top