نتائج تلاش

  1. منہاج علی

    کربلائے سخن اب خشک ہے کیسا پانی (نصیر ترابی کا سلام)

    کربلائے سخن اب خشک ہے کیسا پانی چشمِ تر تُو ہی ذرا دیر کو برسا پانی بندشِ آب چٹانوں کا جگر کاٹ گئی انتہا یہ کہ نشیبوں میں نہ ٹھہرا پانی یوں رواں ہوتا نہ دریائے کرم شہؑ کا، تو لوگ جھانکتے پھرتے کنویں اور نہ ملتا پانی شہرِ دل ہوگیا آباد غمِ سرورؑ میں سرزمیں اچّھی، ہَوا اچّھی ہے، اچّھا پانی...
  2. منہاج علی

    اہلِ دنیا کی دو رنگی ( کلامِ میر انیس)

    اہلِ دنیا کی دو رنگی یوں ہاتھ نہ تھامیں جو گرے بندۂ معبود تابوت کو دینا ہو جو کاندھا تو ہیں موجود یوں جانتے ہیں قرضِ حَسَن دینے کو بے سُود زر صرف ہو میّت کے جو ماتم میں تو خوشنود یوں بھول کے بھی ذکر نہیں کرتے ہیں اُس کا مرجاتا ہے جب کوئی تو دم بھرتے ہیں اُس کا میر انیسؔ
  3. منہاج علی

    شعر و عمل (رباعی) از نجم آفندی

    شعر و عمل (رباعی) دنیاے ادب میں اک بھرم رکھتا ہے مذہب کا اَلَم، قوم کا غم رکھتا ہے تُو خود بھی نظر آتا ہے کاغذ پہ کہیں؟ جس وقت کہ ہاتھوں سے قلم رکھتا ہے نجمؔ آفندی
  4. منہاج علی

    (میر انیسؔ) رموزِ شاعری

    ہے کجی عیب مگر حُسن ہے ابرو کے لیے تیرگی بد ہے مگر نیک ہے گیسو کے لیے سُرمہ زیبا ہے فقط نرگسِ جادو کے لیے زیب ہے خالِ سیہ چہرۂ گُل رُو کے لیے داند آں کس کہ فصاحت بہ کلامے دارد ہر سخن موقع و ہر نکتہ مقامے دارد میر انیسؔ از مرثیہ’’ نمکِ خوانِ تکلّم ہے فصاحت میری‘‘
  5. منہاج علی

    میر انیسؔ کا ایک حیرت انگیز بند

    میر انیسؔ کا ایک حیرت انگیز بند ملاحظہ کیجیے۔ جس میں ’’دار‘‘ کی آواز ۹ بار ہے۔ عمر ابنِ سعد نے جب حضرتِ حرؑ کی زبان سے امام حسینؑ کی مدحت سنی تو انھیں ڈرایا اور کہا کہ یزید تجھے دار پر کھینچے گا۔ اس کے جواب میں حضرتِ حرؑ فرماتے ہیں۔ دولتِ حاکمِ دُوں پر ہے تِرا دار و مدار دارِ دنیا سے تعلّق...
  6. منہاج علی

    جون ایلیا ناروا ہے سخن شکایت کا

    کمال غزل ہے خصوصاً یہ دو شعر زندگی کی غزل۔۔ کیا بتاؤں کہ ۔۔۔
  7. منہاج علی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    نیرنگِ خیال از محمد حسین آزاد
  8. منہاج علی

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اب تو ہر بات یاد رہتی ہے غالباً میں کسی کو بھول گیا جون ایلیا
  9. منہاج علی

    انیس مدحتِ حضرتِ عباس علیہ السلام

    جی دوسرے بند کی بیت کا پہلا مصرع یوں ہے چھوڑا نہ کبھی ابنِ شہنشاہِؑ عرب کو
  10. منہاج علی

    انیس مدحتِ حضرتِ عباس علیہ السلام

    سیافِ غزا، سروِ وغا، صفدر و جرّار ساونت، اُولوالعزم، جواں مرد و وفادار ذرّیتِ محبوبِ الٰہی کا مددگار لڑنے میں کبھی شہؑ کی سِپر اور کبھی تلوار شہرہ ہو نہ کیوں بازوئے شاہِؑ شہدا کا فرزندِ زبردست ہے وہ شیرِ خدا کا اللہ رے سروِ چمنِ فاطمہؑ کا پیار قمری کی طرح عشق کا دم بھرتے تھے ہر بار گردن کو...
  11. منہاج علی

    خدا

    ’خدا ساز‘ تھا آذرِ بت پرست ہم اپنے تئیں آدمی تو بنائیں ! میرؔ
  12. منہاج علی

    جوشؔ کا ایک شعر

    ذہن انگڑائی لے نہیں سکتا تنگ اتنا ہے عرصۂ کونین جوش ملیح آبادی
  13. منہاج علی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آج کل سید مسعود حسن رضوی ادیبؔ کی کتاب ’’ہماری شاعری‘‘ پڑھ رہا ہوں۔ اس کتاب کی اہمیت بتانے کے لیے یاس یگانہ چنگیزی کا قول یہاں نقل کر رہا ہوں ’’ اس کتاب کے مطالعے سے خیالات میں نہایت صحیح اور مفید انقلاب پیدا ہوسکتا ہے۔۔۔۔ اس کتاب نے شعر فہمی کی بہت سی راہیں کھول دی ہیں جن کی بدولت ایک صحیح...
  14. منہاج علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گزارش ہے کہ کوئی صاحب یہاں حضرت امام علی رضا علیہ السلام پر فارسی منقبت شیئر کردیں
  15. منہاج علی

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بھائی کیا شعر سنا دیاآپ نے! کیا کہنے!!! کمال ہے
Top