نتائج تلاش

  1. عمراعظم

    یوم دفاع پاکستان

    اللہ ہمیں اپنے پیارے وطن کی حفاظت کرنے اور حُب الوطنی کا حق اداکرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
  2. عمراعظم

    تاسف نیرنگ خیال بھائی کی دادی جان، رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ دعائے مغفرت کی درخواست۔۔

    انا للہ و انا الیہ راجعون! اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے نیز لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔آمین
  3. عمراعظم

    12 اہل سنت کےمفتی اور امام کو داعش کے دہشت گردوں نے شہید کردیا

    ہنسی آتی ہے مجھ کو حضرتِ انسان پر کارِ بد تو خود کریں،لعنت کریں شیطان پر وہ تمام گروہ جو مذہب کے نام پر قتل و غارت گری میں ملوث ہیں،وہ اپنے مذہب کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ در حقیقت وہ اسے کمزور اور مبہم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں - جبر و تشدد ،زباں بندی کے کام تو آسکتا ہے،شعور اور دل میں جگہ...
  4. عمراعظم

    اُردو محفل کا اسکول - 6

    دِلوں کی اقلیم میں منٹوں اور لمحوں میں انقلاب آ جاتا ہے اور اِس انقلاب سے دنیا کے انقلاب وابستہ ہیں۔(ابوالکلام آزاد)
  5. عمراعظم

    اُردو محفل کا اسکول - 6

    جو شخص اللہ کی بخشی ہوئی دولت میں سے اللہ کے بندوں کا حق نہیں نکالتا،اُس کا مال ناپاک ہے اور مال کے ساتھ اُس کا نفس بھی ناپاک ہے۔( ابو الاعلی مودودی)
  6. عمراعظم

    اُردو محفل کا اسکول - 6

    انسان قدرے مختار ہے اور قدرے مجبور، لیکن جب اُس ہستی تک پہنچا جو کاملا" مختار ہےتو زندانِ جبر سے آزاد ہو جاتا ہے۔ (علامہ اقبال)
  7. عمراعظم

    اُردو محفل کا اسکول - 6

    انسان تنہائی میں فرشتے سے بر تر اور حیو ان سے بد تر ہے ،اور یہ اس کے علم و عقل پر منحصر ہے۔
  8. عمراعظم

    اُردو محفل کا اسکول - 6

    پانچ چیزیں قساوتِ قلب کا نشان ہیں۔ 1- توبہ کی امید پر گناہ کرنا۔ 2-علم سیکھنا اور عمل نہ کرنا 3- عمل کرنا اور اخلاص نہ ہونا۔ 4- رزق کھانا اور شُکر ادا نہ کرنا۔ 5- مُردوں کو دفن کرنا اور عبرت حاصل نہ کرنا۔ (خواجہ حسن بصری)
  9. عمراعظم

    پاک فوج کا آپریشن "ضرب عضب "

    وحشی اور درندہ صفت طالبان کو اب کسی مقام یا دل میں جگہ نہیں ملنی چاہیئے۔یہ وحشی صرف کسی ملک یا قوم کے دشمن ہی نہیں ہیں بلکہ یہ درندے انسانیت کے دشمن اور قاتل ہیں۔ وہ لوگ جو اتنے سالوں سے ان کی بربریت اور سفاکی دیکھنے کے باوجود ان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ، میں اُن کی عقلوں کے لئے دعائے مغفرت...
  10. عمراعظم

    تاسف میری امی

    انا للہِ و انا الیہِ راجعون اللہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے۔نیز آپکو اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔آمین اولاد کا والدین سے تعلق اُن کی وفات کے بعد بھی نہیں ٹوٹتا، اولاد کی دعائیں اُن تک پہنچتی ہیں اور اُن کے کام بھی آتی ہیں۔ اللہ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
  11. عمراعظم

    آج کی تصویر - 2

    میں صرف یہ جاننا چاہوں گا کہ جس بکری کا دودھ علامہ کو پلایا جاتا تھا ،اُس کے اخراجات کہاں سے پورے ہوتے تھے۔
  12. عمراعظم

    ۔۔۔۔۔، آئیٹم،۔۔۔۔،

    کردار سازی کا عمل مفقود ہو کر رہ گیا ہے۔ نتیجتا" ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں ایسی بے شمار برائیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ آزادی کے معنی و تشریح کو غلط طور پر سمجھا اور سمجھایا گیا ہے۔ حدود و قیود کے بغیر آزادی فتنہ ہی کہلا سکتی ہے،اسی لئےہم بے شمار فتنوں کے شکار ہیں۔اللہ ہم پر اپنا فضل و کرم...
  13. عمراعظم

    آئیے ! آپ کی ملاقات میں اپنی زندگی سے کرواؤں :)

    بہت ہی پیاری ننھی پری ہے۔ اللہ دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔آمین
  14. عمراعظم

    جب میں "ماں" بنی

    مقدس بٹیا ! آپکی یہ دوسری تحریر ہے جس نے آنکھیں ہی نہیں ،دل کا دامن بھی بھگو دیا ہے۔اللہ نے آپ کے کڑے امتحان کے بعد جو انعام عطا فرمایا وہ یقینا" لاجواب ہے۔اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آپ کو، تیمور اور طلحہ کو ایک دوسرے کے لئے دل کا قرار بنائے رکھے ۔آمین بیٹے کی ولادت با سعادت کے لئے دلی مبارک...
  15. عمراعظم

    دل لگا لیتے ہیں اہلِ دل، وطن کوئی بھی ہو

    لئیق احمد بھائی ،ان کا پردیس "اسلام آباد " ہے۔
  16. عمراعظم

    دل لگا لیتے ہیں اہلِ دل، وطن کوئی بھی ہو

    ہے وہی لاحاصلی دستِ ہنر کی منتظر آخرش سر پھوڑتا ہے، کوہکن کوئی بھی ہو واہ ! کیا بات ہے جناب نیرنگ خیال صاحب۔ بلکل ٹھیک جگہ ٹیگ کیا ہے آپ نے ۔ شراکت اور ٹیگنے کے لئے شکریہ۔ البتہ شاعر سے متفق ہوتے ہوئے بھی متفق نہیں ہو سکتا۔ شاید میرا معاملہ مختلف ہے۔ زندگی کا بڑا حصہ پردیس میں گزارنے کے بعد بھی...
  17. عمراعظم

    مبارکباد بیٹے کے لئے دُعا کی درخوا ست

    اللہ تعالیٰ بہترین کامیابیوں و کامرانیوں سے سرفراز فرمائے۔آمین
  18. عمراعظم

    مبارکباد امین بھیا کے گھر آیا ایک پالا سا گڈا

    دلی مبارک باد قبول فرمائیں۔۔ امین صاحب۔۔۔ اللہ نو مولود کو بہترین صحت کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے،نیک و صالح اور بزرگوں اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے رکھے۔آمین مہ جبین بہن ،آپکی بیگم اور دیگر اہلِ خانہ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔
  19. عمراعظم

    نہیں ہے کھیل کوئی ان سے گفتگو کرنا--سخن وہ جنبش لب کے بغیر چاہتے ہیں

    نہیں ہے کھیل کوئی ان سے گفتگو کرنا--سخن وہ جنبش لب کے بغیر چاہتے ہیں
  20. عمراعظم

    بہت خوبصورت شعر ہے ناعمہ بیٹی۔۔ مرحوم والدین بہت یاد آئے۔

    بہت خوبصورت شعر ہے ناعمہ بیٹی۔۔ مرحوم والدین بہت یاد آئے۔
Top