نتائج تلاش

  1. س

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    مکرمی شکیل صاحب: سلام علیکم اول یہ کہ میں استاد نہیں ہوں۔یہاں :اساتذہ: کی کمی نہیں ہے اور مجھ کو اس قسم کی خودنمائی کا مطلق شوق نہیں۔ دوم یہ کہ مجھ کو کسی زبان سے نفرت نہیں ہے۔ تقریبا چالیس زبانوں میں ایک آدھ بات کہہ سکتا ہوں جبکہ بیشتر لوگ چالیس زبانوں کے نام بھی نہیں لے سکتے۔ یاسر صاحب...
  2. س

    غزل ::دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں ::

    جناب یاسر صاحب: سلام علیکم آداب محفل کا تقا ضا ہے کہ ایسی زبان میں گفتگو کی جائے جو سب اہل محفل سمجھتے ہوں۔ یہ اردو محفل ہے اور یہاں کسی غیر زبان کا استعمال بد اخلاقی میں شمار ہوگا۔ میرا خیال ہے کہ اتنا تو آپ جانتے ہوں گے۔ ازراہ کرم یہاں صرف اردو کا استعمال کیجئے۔ عنایت ہوگی۔ شکریہ۔ سرور راز
  3. س

    زندگی خاک نشینی پہ ہے نازاں فاخرؔ

    مکرمی فاخر صاحب: سلام مسنون یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ ماشا ء اللہ آپ کو غزل گوئی کا شوق ہے۔ آپ موزوں طبع بھی ہیں اور شعر گوئی کی ابتدائی باتوں سے واقف ہیں۔ زیر نظر غزل میں ایک بات قابل غورہے یعنی اس کی ردیف ؛سے: ہے اور :صیادوں، کمیں گاہوں، فرعونوں، ایوانوں ،غداروں، متوالوں، طوفانوں، انسانوں،...
  4. س

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    عزیز مکرم یاسر صاحب: سلام علیکم نظم کے حوالے سے میری عزت افزائی کا دلی شکریہ۔ آپ نے ایسے خوبصورت الفاظ سے یاد کیا کہ اس حقیر پر تقصیر کا دل :گارڈن گارڈن: ہو گیا۔ جزاک اللہ خیرا۔ میری اکثر نظمیں اسی طرح کی تاثراتی اور جذباتی ہیں اور عام طور پر لکھنے کے بعد د ہ نظر ثانی یا اصلاح سے نہیں...
  5. س

    ایک نظم: نوشتہء پس ِ دیوار

    یاران ِ محفل ِ اردو: تسلیمات اردو محفل میں آئے ہوئے مجھ کو کچھ زیادہ مدت نہیں ہوئی ہے۔چونکہ میرا ذوق و شوق اردو شعر و اَدب تک محدود ہے اس لئے میری سسرگرمیاں بھی محدود رہی ہیں۔ ہر کام کے لئے زندگی میں ایک دور یا وقت ہوتا ہے۔ عمر کے ساتھ میری دلچسپیاں محدود ضرور ہو گئی ہیں لیکن معدوم مطلق...
  6. س

    غزل ::کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے ::

    عزیزی یاسر صاحب: مجھ کو احساس ہے کہ میرا تبصرہ نا مکمل اور :غیر تبصری: قسم کا تھا اور آپ کی اس ضمن میں الجھن غلط نہیں ہے۔ معذرت قبول کیجئے۔ رہ گئی تقطیع تو اس بحر کی تقطیع خاصی الجھی ہوئی ہے اور عام شاعر ایسی نزاکتوں سے بھاگتا ہے۔ پہلے میں کر لوں اور اپنی حد تک اطمینان بھی کر لوں کہ کم وبیش...
  7. س

    غزل ::کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے ::

    اعجاز عبید صاحب: کیا ہی اچحا ہو کہ آپ غیرمانوس الفاظ کے معنی لغت میں دیکھ لیا کریں۔ثقہ کا مطلب ہے : معتبر، قابل اعتماد: اردو لغت، کراچی؛ بھائی میرے معتبر اور قابل اعتماد ہونے سے :نقد نگاری: کے سمجھنے یا نہ سمجھنے کا کیا تعلق ہے؟ خیر اب تو بات ہو ہی گئی ہے۔ امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ کبھی علیگڑھ...
  8. س

    مِرزا غَالِب: اُستادِ فَن کی حَیثِیت سے !

    مرزا غالب ۔استادِ فَن کی حیثیت سے: راقم الحروف کے پاس 1969ء کی علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی (ہندوستان) کی اُردو میگزین کاغالب نمبر ہے جس میں اُس وقت کے ایک ادیب آفتاب شمسی صاحب کا مضمون :مرزا غالب۔استادفَن کی حیثیت سے: شائع ہوا تھا۔ آفتاب شمسی نے نہایت تحقیق اور کاوش سے غالب کے ان خطوط کا مطالعہ...
  9. س

    ایک نظم :اندیشے:

    مکرمی ظہیر صاحب: تسلیمات! نظم پر آپ کا تبصرہ بہت دلچسپ اور جامع ہے اور میں اس کے لئے آپ کا ممنون ہوں- بوجوہ جوابات دینےسے فی الوقت قاصر ہوں-معذرت قبول کیجئے- ایک آدھ دن میں جواب دوں گا یا فون کر لوں گا-
  10. س

    غزل ::کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے ::

    مکرمی یاسر صاحب: سلام علیکم آوارہ گردی کرتا ہوا اِدھر آنکلا تو آپ کی منفرد رنگ کی غزل دیکھی۔ سوچا کہ اس پر کچھ لکھوں لیکن مطلع میں ہی اپنی کم مائیگی پر ہاتھ ملتا رہ گیا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کسی اور نے بھی اس پر اب تک خیال آرائی نہیں کی ہے۔ میری مشکل یہ ہے کہ مجھ کو معلوم نہیں کہ چیری کا...
  11. س

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    عزیز مکرم ظہیر صاحب: والسلام علیکم خط اور نظم پر مفصل لکھنے کا دلی شکریہ حاضر ہے۔ آپ کی تحریر میری تقویت کا باعث ہوئی ۔ جزاک اللہ خیرا۔ میری تقریبا ساری نظمیں ذاتی معاملات و سانحات کا نتیجہ ہیں اور شاید اسی لئے بعض اوقات ان سے نمٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جذباتی معاملات میں یہ ہوتا ہے۔ میں کس منزل پہ...
  12. س

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    یاران محفل: تسلیمات ! نئے انداز کی غزلیں آپ دیکھتے ہی رہتے ہیں۔ پرانی طرز کی غزل کہنے والے اب کم رہ گئے ہیں اور روز بروز کم تر ہوتے جاتے ہیں۔ زمانے اور حالات کا یہی تقاضہ معلوم ہوتا ہے۔ منھ کا مزا بدلنے کی خاطر چھوٹی بحر میں ایک پرانی طرز کی غزل لے کر حاضر ہورہا ہوں۔ چھوٹی بحر کی غزلوں کی...
  13. س

    ایک نظم :اندیشے:

    مکرمی وقار صاحب و محبی یاسر صاحب: سلام علیکم آپ کے خطوط کا ممنون ہوں۔ آپ مجھ کو شرمندہ کر رہے ہیں اور میں آپ کی بات ماننے کو اس شرمندگی کا تھوڑا بہت ازالہ سمجھتا ہوں۔ بہت شکریہ۔ میں محفل میں آتا رہوں گا اور گاہے گاہے کچھ لکھ بھی دیا کروں گا ۔ انشااللہ، کیالکھوں گا اور کیسے لکھوں گا اس کا...
  14. س

    ایک نظم :اندیشے:

    عزیز مکرم یاسر صاحب: سلام علیکم آپ تردد نہ کریں۔ میرا وقت نکل چکا ہے اور اب نئے لوگوں کا زمانہ ہے ۔ اردو محفل میں میری ضرورت نہیں ہے۔ جہاں :شعرا : کم تعداد میں ہوں اور :اساتذہ ء کرام: بے تحاشہ زیادہ، وہ محفل مجھ جیسے کرم خوردہ، دقیانوسی لوگوں سے کیونکر مستفید ہو سکتی ہے؟ آپ نے وہ مثل ضرور...
  15. س

    ایک نظم :اندیشے:

    مکرم بندہ یاسر ساحب: والسلام علیکم جواب خط اور اس پر اتنی محنت کے لئے ممنون و متشکر ہوں۔ آپ کا تبصرہ بغور دیکھا اور دوسرے دوستوں سے بھی مستفید ہوا۔ آپ کی تحریر کا کلیدی جملہ حالات کی صحیح ترجمانی کرتا ہے :ایسی کلاسیکی نظمیں کون پڑھتا ہے؟: انا للہ و انا الیہ راجعون۔ تو پھر ایسی نظموں کو...
  16. س

    ایک نظم :اندیشے:

    قبلہ رئوف صاحب: سلام علیکم یقن کیجئے کہ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کوئی گستاخی نہیں کی ہے اور چین کی نیند سو سکتےہیں! یہ جان کر مسرت ہوئی کہ مجموعی طور پرآ پ کو میری نظم پسند آئی۔ اسیطرح آپ کی تحریر مجموعی طور پر مجھ کو اچھی لگی۔ چلئے حساب برابر ہوا! آپ کی اور رشید صاحب کی تحریروں سے مجھے...
  17. س

    ایک نظم :اندیشے:

    مکرمی رشید صاحب: تسلیمات ! آپ نے بظاہر یاسر صاحب کو اپنے خط میں مخاطب کیا ہے لیکن بباطن خطاب مجھ سے ہی ہے کیونکہ نظم میری ہے اور کوئی دوسرا آپ کی تحریر کا جواب دینے کا مجاز نہیں ہو سکتا۔ ابتدا ہی میں آپ کی ایک غلط فہمی دور کردوں توبہتر ہے۔ ادبی اور فنی سطح پر آپ یقینا میری نظم پر لکھنے پر...
  18. س

    ایک نظم :اندیشے:

    عزیزہ سیما : والسلام آپ نے بہت اچھا کیا کہ پھر لکھا۔ اسی طرح لکھتی رہئے۔ پڑھئے، سوچئے اور اپنے خیالات کو تنقید یا کم از کم بے تکلف اظہار رائے کا ذریعہ بنائیے۔ وقت کے ساتھ مطالعہ کا معیار بلند کرنے کی کوشش جاری رکھئے۔ اچھی کتابیں اور رسالے بہت اچھے دوست ہو تے ہیں اور کبھی دغا نہیں دیتے۔...
Top