نتائج تلاش

  1. س

    ایک نظم :اندیشے:

    مکرمی شاہد صاحب: والسلام خط کے لئے ممنون ہوں ۔ آپ کی تحریر بھول بھلیاں کی ایک مختصر شکل ہے یعنی بات پوری طرح سمجھ میں نہیں آتی ۔ صاف صاف لکھنے میں کیا ہرج ہے؟ بہر کیف یہی کیا کم ہے کہ آپ نے اتنا لکھنے کی بھی زحمت گوارا کی۔ میں اس خیال کا ہوں کہ لکھنا اور اظہار رائے نہایت ضروری ہے او ر ہر...
  2. س

    ایک نظم :اندیشے:

    عزیزہ سیما: سلام اوردعا داد کا شکریہ ۔ اگر ذرا سی زحمت اور اٹھا کر چند جملوں میں اپنے خیالات اور تاثرات کا بے تکلف اظہار بھی کر دیا ہوتا تو اور کچھ ہوتا یا نہ ہوتا کم از کم میری ہمت افزائی ضرور ہو جاتی۔ معلوم نہیں کہ ہمارے یہاں لکھنے سے لوگ کیوں گھبراتے ہیں۔ لکھئے اور بے لاگ لکھئے۔ یہ بھی علم...
  3. س

    ایک نظم :اندیشے:

    عزیز مکرم یاسر صاحب: والسلام علیکم اور عید مبارک! آپ کی ساری شکایات بجا ہیں اور کیا کہا جائے۔ میں یہاں نووارد ہوں اوریہاں کے ماحول سے اب تک مانوس نہیں ہو سکاہوں۔ ہر جگہ کی طرح یہاں بھی ادب و شعر کا چرچا :بقدر بادام: ہی ہے ۔ اصلاح تو بڑی چیز ہے یہاں تو اظہار خیال کے مواقع بھی خال خال ہیں۔ آپ...
  4. س

    ایک نظم :اندیشے:

    مکرمی یاسر صاحب: یہ کیا تبصرہ ہے کہ :خاتون خانہ : کا تصور کیا اور آنکھ بند کر کے لکھ دیا؟ نہ صاحب! آپ سے میں مکمل اور مفصل تبصرہ کا امید وار ہوں۔ پھر لکھئے اور کچھ نہ سوجھے تو :خاتون خانہ: کی واپسی کا انتظار کر لیں اور ان کے مشورہ، بلکہ حکم ،سے تبصرہ لکھیں۔ راحل صاحب، الف عین صاحب، راشد...
  5. س

    ایک نظم :اندیشے:

    محترمی وقار صاحب: آپ کا خط دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ :واجبی سی رائے: کی بھی بہت اہمیت ہے۔ آپ یہ نہ سوچیں کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔محفل آپ کے ہی دم سے قایم ہے۔ آئیے اور بے لاگ دل کھول کر تبصرہ کیجئے۔یقین کیجئے کہ آپ کے خیالات سے بہت دل خوش ہوا۔ فکر کا یہی انداز رکھیں اور لکھتے رہیں۔ تنقید کے...
  6. س

    ایک نظم :اندیشے:

    یاران ِ محفل؛ تسلیمات! محفل میں احباب کی آمد ورفت بہت کم ہے اور ایسے با اثر لوگوں کی توجہ جن کی مدد اور رہنمائی سے یہاں کا وقار اور معیار نسبتا جلد اور آسانی سے بلند ہو سکتا ہے اور بھی کم ہے۔ میری مراد اُن دوستوں سے ہے جو ایک مدت سے اس محفل میں سرگرم ہیں اور خوب سے خوب تر کی تلاش میں...
  7. س

    ایک نظم : بہلاوے:

    عزیز مکرم راحل صاحب: والسلام علیکم نطم کی پذیرائی کا شکریہ۔ وقتا فوقتا باقی کی منظومات بھی پیش کروں گا ۔ محفل میں اردو شعر و ادب کا چرچا بہت کم ہے۔ ساٹھ ستر احباب غزل یا نظم دیکھ تو لیتے ہیں لیکن لکھتا ایک آدھ ہی ہے۔ لوگوں کو لکھنا چاہئے کیونکہ یہ میرے لئے بھی مفید ہے اور ان کے لئے بھی...
  8. س

    ایک نظم : بہلاوے:

    اس میں کیا تردد ہے؟ ہر وہ سانحہ جو گزر جائے اپنی یاد ہی چھوڑ جاتا ہے۔ پھر آپ اس کے نتیجوں سے نمٹتے رہتےہیں۔ اسی کا نام زندگی ہے!
  9. س

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    جناب شاہد صاحب: سلام علیکم آپ سے عرض ہے کہ آپ یا میں بڑےشاعر نہیں بن سکیں گے۔ میں نے 78 سال قبل پہلی غزل کہی تھی ۔حساب آپ لگالیں۔ آپ کتاب شائع ضرور کرائیں لیکن اسی وقت جب وہ اس لائق ہو۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی استعداد بھر شاعری میں فکری کوشش کر چکے ہیں۔ مزید ترقی کے لئے محنت طلب مطالعہ، وقت...
  10. س

    ایک نظم : بہلاوے:

    آخری بند میں، تمام بند کے آخری مصرعے ایک دوسرے سے مل کر اور زیادہ مربوط ہو گئے ہیں ۔ کامیاب تجربہ ہے سر، لیکن آخری مصرع اس بند میں وہ ربط نہیں دکھا پا رہا ہے، جبکہ نظم کا عنوان اسی سے ماخوذ ہے!🌟 مکرمی صریر و یاسر صاحبان: والسلام نظم پر رائے زنی اور خیال آرائی کا شکریہ۔ ایسی گفتگو کی اردو...
  11. س

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    جناب شاہد صاحب: آپ کم ہمتی کی باتیں کر رہے ہیں۔ اس طرح زندگی میں کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔ محنت اور اس کے ساتھ زحمت تو ہوگی ۔ اپنا مجموعہ اٹھا کر رکھ لیں۔چھے ماہ اس سلسلہ میں برابر فکر اور محنت کریں اور کلام کو بلند کرنے کی کوشش کریں۔ کوئی صاحب علم آس پاس ہے تو اس سے مشورہ کریں۔پھر ایک ایک غزل...
  12. س

    ایک نظم : بہلاوے:

    عزیز مکرم یا سر صاحب:والسلام نظم کی عمومی پسندیدگی کا شکریہ ۔ البتہ نظم سمجھنے میں آپ سے سہو صادر ہو گیا ہے۔آپ کا خیال ہے کہ آخر میں جو مصرعے میں نے لکھے ہیں وہ بند کی شکل میں نہیں کہہ سکا ہوں۔اتنی قابلیت تو مجھ میں ہے۔ اسی لئے میں نے تکنیک کا ذکر ابتدا میں کیا تھا۔ اگر آپ نے مستزاد۔ ترکیب...
  13. س

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    مکرم بندہ یاسر اور اشرف صاحبان: والسلام یہ سوال جتنا آسان ہے اتنا ہی اس کا جواب مشکل ہے۔ کتابوں کا شوق اور پسند ہر ایک کے لئے مختلف ہوتا ہے چنانچہ ضروری نہیں کہ جو کتاب میرےلئے مفید ہو اس سے آپ کو بھی یکساں فائدہ ہو۔ مثال کے طور پر چونکہ مطالعہ میں نسبتا ترقی کرچکا ہوں اس لئے آج کل دیوان...
  14. س

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    مکرمی عبد الرووف صاحب: والسلام بھائی میں اپنی بات واضح نہیں کر سکا اور آپ غلط فہمی کا شکار ہو گئے۔ عذر خواہی تومیرے ذمہ ہے نہ کہ آپ کے۔ شاعری اچھی چیز ہے اور اچھی شاعری اس سے بہتر ہے! در اصل میں اپنی صاف گوئی کے باعث کافی برائی اٹھا چکا ہوں اور اب :چھاچھ پھونک پھونک کر پیتا ہوں۔: آپ مطلق...
  15. س

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    عزیز ی یاسر صاحب: سلام علیکم؛ آپ نے جو معلومات فراہم کی ہیں میں ان سے مستفید ہو چکاہوں۔ اگر آپ : راہ گذر: کومذکر سمجھتے ہیں تو ایسے موضوع پر بحث کی نہیں مطالعہ اور دلائل و نظائر کی ضرورت ہے۔ آپ کا مجھ سے؛ متفق نہ ہونا :آپ کا حق ہے دلیل نہیں! اس بحث میں ایسی ہی باتیں ہیں سو ان سے کیا حاصل ؟...
  16. س

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    محترمی شاہد شاہ نوازصاحب: سلام علیکم جواب خط کا شکریہ۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہآپ کو اس ضمن میں فکر و تردد ہے ۔ آپ نے چار نکات اٹھائے ہیں۔ ان کے جواب لکھ رہا ہوں۔ اطمینان نہ بھی ہو ا تو کم از کم جواب مل جائے گا۔ (1) ہر شاعر پہلے مبتدی ہی ہوتا ہے ،بعد میں شاعرکہلاتا ہے۔ سو آپ کا یہ خیال...
  17. س

    ایک نظم : بہلاوے:

    یاران ِ محفل : میں یوں تو غزل کا شاعرہوں لیکن گاہے گاہے نظم پر بھی طبع آزمائی کرتا رہتا ہوں۔ بیس پچیس سال قبل چند نظمیں کہی تھیں جن میں تکنیک کے کچھ تجربے کئے تھےیعنی کسی جذبہ یا خیال کو ادائیگی کے کسی سادہ لیکن رواں دواں اور دلپذیر نمونہ میں راہ عام سے الگ باندھنے کی کوشش اس تجربہ کی...
  18. س

    اُردُو محفل میں اِصلاح ِغزل

    عزیز مکرم راحل صاحب: علیکم السلام جواب خط کا شکریہ۔ یہ مختصر : نصف ملاقات: بھی غنیمت ہے کیونکہ آج کل ہر شخص عدیم الفرصت ہے ۔ یہ نہیں معلوم کہ وہ سب کیا کر رہے ہیں کیونکہ فلاح و بہبود کا خانہ خالی کا خالی دکھائی دیتا ہے۔ خیر زندگی کا یہی ڈھرا ہے جو ایسے ہی چلا ہے اور ایسے ہی چلے گا۔ لوگ تفنن...
Top