اردو غزل پر ایک الزام جو اکثر لگایا جاتا ہے وہ یہ کہ یہ غم و حزن کی شاعری ہے۔ اس پر یاسیت اور اداسی کی ایک کیفیت طاری رہتی ہے۔ مایوسی اور گریزپائی جابجا نظر آتے ہیں۔ صابرہ امین صاحبہ ، آپ کی اس زیرِ بحث غزل کو دیکھا جائے تو شروع کے کئی اشعار انہی کیفیات اور تاثرات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔...