فارسی-تُرکی شعری دُنیا میں شہرِ «اِصفہان» اپنے بہترین سُرمے کی وجہ سے مشہور رہا ہے۔ سُرمہ تقویتِ بینائی کی غرَض سے استعمال ہوتا آیا ہے، اور اِس کی چشمِ سیاہ کے ساتھ بھی مُناسبت ہے۔ شاید اِسی وجہ سے ایک عُثمانی-بوسنیائی شاعر «بۏسنالې ثابِت» نے اپنے ایک تُرکی مصرع میں معشوقِ خود کی چشمِ سیاہ کو...