عروض و اوزان کے بارے میں تو مجھے کچھ علم نہیں۔ لیکن کلام آپ کا معیاری اور عمدہ ہے۔ اور واردات قلب کے برملااظہار پر آپ کو عبور حاصل ہے۔ بہت خوب!
براہ کرم اسے جاری رکھیں۔
شکریہ، عمر جی۔
ایک layman کی حیثیت سے مجھے تو ان کے بنائے ہوئے سکیچ پسند آئے ہیں۔۔ باقی فن کی باریکیوں کے لحاظ سے تجزیہ کاروں کے تبصرے آپ پڑھ ہی چکے ہیں۔
میرے لئے بھی یہ بات خوشی کا باعث ہے کہ اتنےمؤقر جریدے میں آپ کا کلام چھپا۔ لیکن ساتھ ہی آپ کی خوش قسمتی ہے کہ بھیجنے والے نے ethics سے کام لیتے ہوئے آپ کا نام ہی دیا، خود اپنے نام سے نہیں چھپوائی۔ فی زمانہ یہ بڑی بات ہے۔
بزرگ چہروں کا انتخاب اچھا ہے، جن سے تپتی زندگی کی سختیاں جھیلنے کا اظہار ہو رہا ہے۔ فوٹو گرافی بھی معیاری ہے۔اور کسی اچھے کیمرے کا استعمال کیا گیا ہے۔
شکریہ حسان خان جی۔
احمد سلیم صاحب کا جنون قابل داد ہے، امجد صاحب اور آپکی پوسٹ کردہ تصاویر بھی۔
میں کتابوں کے ایک اوردلداد ہ اور محفل کے معزز رکن جناب راشد اشرف, صاحب کو ٹیگ کررہاہوں، شاید وہ اپنے تجربے کی روشنی میں کوئی صائب مشورہ دے سکیں۔
اس کتاب کے بارے میں اسی لڑی میں پہلے بھی سیر حاصل تبادلہ خیالات ہو چکا ہے۔ ملاحظہ کریں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/آپ-کیا-پڑھ-رہے-ہیں؟.9662/page-48