اوائل عمری کی یادوں مین ایک کتاب اور بھی ہے۔ "بدر سے باٹا پور تک"، غالبا انور عنایت اللہ اس کے مصنف تھے۔ یہ ان کتابوں میں سے ہے جو پیسے دے کر لکھوائی جاتی ہیں جیسے جنرل اختر عبدالرحمان کی سوانح "فاتح" جسے ہارون رشید نے چند ٹکوں کے عوض لکھا تھا۔ اختر صاحب کا بچپن عسرت میں بسر ہوا، بعد میں افغان...