غزل
اچھی ہے ان سے سلام اور دعا
یعنی دو حرف کلام اور دعا
یار میرے کبھی خلوت مٰیں مجھے
دے دیا کرتے ہیں جام اور دعا
جی کے بہلانے کو کافی ہیں یہی
ایک بھرپور طعام اور دعا
اپنی کل کے لیے بھر لیتا ہوں آج
آنکھوں اور ہاتھوں میں جام اور دعا
اس لکھے ہیں مرے نام فقط
ایک دو حرفِ تمام اور دعا
مہدی نقوی...