کِس سے اِظہار ِ مُدَّعا کیجے
آپ ملِتے نہیں ہیں، کیا کیجے
ہو نہ پایا یہ فیصلہ اب تک
اب کِیا کیجئے تو کیا کیجے
آپ تھے جس کے چارہ گر، وہ جواں
سخت بیمار ہے ، دُعا کیجے
ایک ہی فن تو ہم نے سِیکھا ہے
جس سے ملیے، اُسے خفا کیجے
ہے تو بارے ہی عالَمِ اسباب
بے سبب چیخنے لگا کیجے
آج ہم کیا گِلہ کریں...