نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ولی دکنی مُکھ ترا آفتابِ محشر ہے ۔ ولی دکنی

    مُکھ ترا آفتابِ محشر ہے شور اس کا جہاں میں گھر گھر ہے رگِ جاں سوں ہوا ہے خوں جاری یاد تیری پلک کی نشتر ہے پہنچتا ہے دلوں کو ہر جاگہ غم ترا روزیِ مقدر ہے مُکھ ترا بحرِ حسن ہے جاناں زلف پُر پیچ موجِ عنبر ہے بات میٹھی ترے لباں کی قسم حسد انگیز شِیر و شکّر ہے قد سوں تیرے کدھیں نہ پایا پھل حق...
  2. فرخ منظور

    کتب خانے نوائے سروش، مکمل دیوان غالب مع شرح از غلام رسول مہر

    نتائج مناسب نہ بھی ہوں پھر بھی بہت ہمت افزا ہیں۔ فورم میں ایک ٹیم بنا کر اس کی پروف ریڈنگ کی جا سکتی ہے اور اگر یہ کتاب یونیکوڈ میں منتقل ہو گئی تو یہ غالب اور اردو ادب کی بہت بڑی خدمت ہو گی۔ میرے خیال میں یہ کتاب غالب کو سمجھنے کے لیے بائبل کی حیثیت رکھتی ہے۔
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    آزاد منظوم ترجمہ کافی شاہ حسین از فرخ منظور سجن نے پکڑی بانہہ ہماری کیسے کہہ دوں چھوڑ رے یارا رات اندھیری، بادل بارش بعد وکیلوں ہو گئی مشکل مشکل ہو گیا اب تو بلاوا عشق محبت وہی ہیں جانیں جن کے اوپر بیتی ساری جوہڑ پیدا کریں ہیں کلّر دھان کو ریت میں بو نہ یارا کیوں تو مارے بڑی چھلانگیں اک دن سب...
  4. فرخ منظور

    شاہ حسین سجن دے ہتھ بانہہ اساڈی ۔ شاہ حسین

    اردو آزاد ترجمہ از فرخ منظور سجن نے پکڑی بانہہ ہماری کیسے کہہ دوں چھوڑ رے یارا رات اندھیری، بادل بارش بعد وکیلوں ہو گئی مشکل مشکل ہو گیا اب تو بلاوا عشق محبت وہی ہیں جانیں جن کے اوپر بیتی ساری جوہڑ پیدا کریں ہیں کلّر دھان کو ریت میں بو نہ یارا کیوں تو مارے بڑی چھلانگیں اک دن سب کچھ چھوڑ کے...
  5. فرخ منظور

    شاہ حسین سجن دے ہتھ بانہہ اساڈی ۔ شاہ حسین

    سجن دے ہتھ بانہہ اساڈی،کیونکر آکھاں چھڈ وے اڑیا رات اندھیری،بدل کنیاں،باجھ وکیلاں مُشکل بنیاں ڈاہڈے کیتا سڈ وے اڑیا عشق محبت سو ای جانن،پئی جنہاں دے ہڈ وے اڑیا کلر کھٹّن کھوہڑی، چینا ریت نہ گڈ وے اڑیا نِت بھرناں چھُٹیاں، اک دن جا سیں چھڈ وے اڑیا کہے حسین فقیر نمانا نین نیناں نال گڈ وے اڑیا (شاہ...
  6. فرخ منظور

    ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

    الگ لڑی ہو تو زیادہ بہتر ہے اور اگر ہر کتاب کے لیے الگ لڑی ہو تو اور زیادہ بہتر ہے۔ اس سے کتاب کے بارے میں کوئی بھی گوگل کرے گا تو سیدھا اس دھاگے پر پہنچے گا۔ میں نے ریفرینس سیکشن میں ہر کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے الگ لڑی بنائی تھی۔ مثلاً کوئی فرہنگ آصفیہ کو گوگل کرے تو آسانی سے میری بنائی لڑی میں...
  7. فرخ منظور

    ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

    بہت زبردست۔ گزارش ہے کہ جو احباب کتب ڈاؤنلوڈ کریں وہ انہیں آرکائیو ڈاٹ او آر جی پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر اپلوڈ کرتے جائیں تاکہ دوسرے بھی ان کتب سے استفادہ کر سکیں۔ بہت عنایت ہو گی۔
  8. فرخ منظور

    اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگا ۔ آبرو شاہ مبارک

    اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگا نظر کر لطف کی ہم کوں جلاؤ گے تو کیا ہوگا تمہارے لب کی سرخی لعل کی مانند اصلی ہے اگر تم پان اے پیارے نہ کھاؤ گے تو کیا ہوگا محبت سیں کہتا ہوں طور بد نامی کا بہتر نہیں اگر خندوں کی صحبت میں نہ جاؤ گے تو کیا ہوگا تمہارے شوق میں ہوں جاں بلب اک...
  9. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ بلھا کیہ جاناں میں کون - بلھے شاہ

    وعلیکم السلام یہ ایک ہی شعر ہے اور پنجابی یا ہندی میں اسے دوہڑا کہا جاتا ہے۔ یہ شعر دو طریقوں سے کتب میں درج ہے۔ چل بلھیا چل اوتھے چلیے جتھّے سارے انھے نہ کوئی ساڈی ذات پُچھانے نہ کوئی سانھوں مَنّے اور دوسرا بلھے شاہ چل اوتھے چلیے، جتھے سارے ہوون انھے نہ کوئی ساڈی قدر پُچھانے نہ کوئی سانھوں مَنّے
  10. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    درد گھٹنوں میں اس لیے ہے مرے میرے جوڑوں میں آ کے بیٹھے ہیں میرے سینے میں درد اٹھتا ہے جب سے دل میں سما کے بیٹھے ہیں (جولائی ایلیا)
  11. فرخ منظور

    نہ محرابِ حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ ۔ بیدم شاہ وارثی

    نہ محرابِ حرم سمجھے نہ جانے طاقِ بتخانہ جہاں دیکھی تجلی ہو گیا قربان پروانہ دلِ آزاد کو وحشت نے بخشا ہے وہ کاشانہ کہ اک در جانبِ کعبہ ہے اک در سوئے بتخانہ بِنائے میکدہ ڈالی جو تُو نے پیرِ میخانہ تو کعبہ ہی رہا کعبہ نہ پھر بتخانہ، بتخانہ کہاں کا طُور، مشتاقِ لقا وہ آنکھ پیدا کر کہ ذرّہ ذرّہ ہو...
  12. فرخ منظور

    جو صدا گونجتی تھی کانوں میں ۔ کیف احمد صدیقی

    جو صدا گونجتی تھی کانوں میں منجمد ہو گئی زبانوں میں لمحہ لمحہ پگھل رہی ہے حیات خواب کی یخ زدہ چٹانوں میں کتنے جذبات ہو گئے آہن ان مشینوں کے کارخانوں میں شہد کا گھونٹ بن گیا ہوگا ذائقہ زہر کا زبانوں میں خامشی بھوت بن کے رہتی ہے آج انسان کے مکانوں میں اک حسیں پھول بن کے گرتی ہے برق بھی...
  13. فرخ منظور

    جاوید اختر نیا حکم نامہ

    ایک دلچسپ بات کہ پہلے جاوید اختر شاعری نہیں کرتے تھے بلکہ سلمان خان کے والد جاوید کے ساتھ مل کر "سلیم، جاوید" کے نام سے فلموں کی کہانیاں لکھا کرتے تھے۔ یش چوپڑہ کے کہنے پر شاعری شروع کی یش چوپڑہ نے کہا کہ تمھارے باپ دادا سب شاعر تھے تو تم کیوں نہیں شاعری کرتے۔ اور یوں سب سے پہلے یش چوپڑہ کی...
  14. فرخ منظور

    گلزار دستک ۔ گلزار

    دستک صبح صبح اک خواب کی دستک پر دروازہ کھولا، دیکھا سرحد کے اس پار سے کچھ مہمان آئے ہیں آنکھوں سے مانوس تھے سارے چہرے سارے سنے سنائے پاؤں دھوئے، ہاتھ دھلائے آنگن میں آسن لگوائے اور تنور پہ مکی کے کچھ موٹے موٹے روٹ پکائے پوٹلی میں مہمان مرے پچھلے سالوں کی فصلوں کا گڑ لائے تھے آنکھ کھلی تو دیکھا...
  15. فرخ منظور

    اختر شیرانی نہ تمہارا حسن جواں رہا نہ ہمارا عشق جواں رہا ۔ اختر شیرانی

    درست غزل نہ تمہارا حُسن جواں رہا ، نہ ہمارا عشق تپاں رہا نہ وہ تم رہے نہ وہ ہم رہے ، جو رہا تو غم کا سماں رہا نہ وہ باغ ہیں نہ گھٹائیں ہیں،نہ وہ پھول ہیں نہ فضائیں ہیں نہ وہ نِکہتیں نہ ہوائیں ہیں، نہ وہ بیخودی کا سماں رہا نہ وہ دل ہے اب نہ جوانیاں ، نہ وہ عاشقی کی کہانیاں نہ وہ غم نہ اشک...
  16. فرخ منظور

    قمر جلالوی جس قدر ہم ہیں پریشاں ترے گیسو بھی نہیں ۔ قمر جلالوی

    اس تیرے سر کی قسم فرق سرِ مو بھی نہیں جس قدر ہم ہیں پریشاں ترے گیسو بھی نہیں موت نے کتنا کج اخلاق بنایا ہے مجھے لوگ روتے ہیں مری آنکھ میں آنسو بھی نہیں رات بھر جلنا ہے آ جا ادھر اے پروانے قابلِ رحم یہاں میں بھی نہیں، تو بھی نہیں اب تو دامن پہ لہو ہے، کہو کیا کہتے ہو اب تو انکارِ ستم کا کوئی...
  17. فرخ منظور

    احمد ندیم قاسمی ایک درخواست (احمد ندیم قاسمی)

    درست نظم ایک درخواست (نظم) احمد ندیم قاسمی زندگی کے جتنے دروازے ہیں مجھ پر بند ہیں دیکھنا، حدِ نظر سے آگے بڑھ کر دیکھنا بھی جرم ہے سوچنا، اپنے عقیدوں اور یقینوں سے نکل کر سوچنا بھی جرم ہے آسماں در آسماں اسرار کی پرتیں ہٹا کر جھانکنا بھی جرم ہے "کیوں" بھی کہنا جرم ہے "کیسے" بھی کہنا جرم ہے...
  18. فرخ منظور

    مصحفی تیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا ۔ غلام ہمدانی مصحفی

    رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا شعلہ سمجھا تھا اسے میں پہ بھبھوکا نکلا مہر و مہ اس کی پھبن دیکھ کے حیران رہے جب ورقِ یار کی تصویر دورو کا نکلا یہ ادا دیکھ کے کتنوں کا ہوا کام تمام نیمچہ کل جو ٹک اس عربدہ جو کا نکلا مر گئی سرو پہ جب ہو کے تصدق قمری اس سے اس دم بھی نہ طوق اپنے گُلو کا...
Top