نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    بہادر شاہ ظفر جگر کے ٹکڑے ہوئے جل کے دل کباب ہوا ۔ بہادر شاہ ظفر

    جگر کے ٹکڑے ہوئے جل کے دل کباب ہوا یہ عشق جان کو میرے کوئی عذاب ہوا کیا جو قتل مجھے تم نے خوب کام کیا کہ میں عذاب سے چھوٹا تمہیں ثواب ہوا کبھی تو شیفتہ اس نے کہا کبھی شیدا غرض کہ روز نیا اک مجھے خطاب ہوا پیوں نہ رشک سے خوں کیونکہ دم بہ دم اپنا کہ ساتھ غیر کے وہ آج ہم شراب ہوا تمہارے لب کے...
  2. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی چارہ گرو ۔ مصطفیٰ زیدی

    شکریہ۔ تصحیح کر دی ہے۔
  3. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی چارہ گرو ۔ مصطفیٰ زیدی

    چارہ گرو صنم کدوں میں چراغاں ہے مے کدوں کی طرف نگاہِ پیرِ مغاں کی سبیل جاری ہے ہر اک فسوں ہے، مگر بے اثر ہے چارہ گرو ادھر بھی تشنہ لبی مستقل نہیں جاتی یہاں بھی نشۂ نا معتبر ہے چارہ گرو میں ایسا جادۂ منزل گزشتہ ہوں جس کے ہر ایک سنگ میں زخمِ سفر ہے چارہ گرو ہر ایک دن کی طرح تھا وصال کا دن...
  4. فرخ منظور

    میر کوئی فقیر یہ اے کاشکے دعا کرتا

    "کاشکے" ایک لفظ ہے۔ یہ غلط املا ہے درست "کاشکے" ہے۔
  5. فرخ منظور

    سراج الدین ظفر موسمِ گل ترے انعام ابھی باقی ہیں ۔ سراج الدین ظفر

    موسمِ گل ترے انعام ابھی باقی ہیں شہر میں اور گل اندام ابھی باقی ہیں اور کھل جا کہ معارف کی گزر گاہوں میں پیچ اے زلفِ سیہ فام ابھی باقی ہیں اک سبو اور کہ لوحِ دلِ مے نوشاں پر کچھ نقوشِ سحر و شام ابھی باقی ہیں ٹھہر اے بادِ سحر اس گلِ نورستہ کے نام اور بھی شوق کے پیغام ابھی باقی ہیں کم...
  6. فرخ منظور

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مژده ای بیدل که امشب از تغافلهای ناز آرزو ها باز خون میگردد و دل میشود بیدل مژدہ اے بیدلؔ تغافل ہائے جاناں کے سبب آرزوئیں خوں ہوئیں اور پھر مرا دل بن گئیں
  7. فرخ منظور

    میر جھمکے دکھا کے طُور کو جن نے جلا دیا ۔ میر تقی میر

    اب تو سلمان خان ہی لگے ہیں۔ :laugh1:
  8. فرخ منظور

    میر جھمکے دکھا کے طُور کو جن نے جلا دیا ۔ میر تقی میر

    ہائے ظالم دنیا میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں :(
  9. فرخ منظور

    میر جھمکے دکھا کے طُور کو جن نے جلا دیا ۔ میر تقی میر

    واہ جناب مان گئے آپ واقعی فلسفی ہیں اور کیا فلسفیانہ موشگافیاں کرتے ہیں۔ تو کیا سفیر آفریدی کی مندرجہ بالا بات کو بھی داد سمجھ کر قبول کر لیں؟ :p:)
  10. فرخ منظور

    میر جھمکے دکھا کے طُور کو جن نے جلا دیا ۔ میر تقی میر

    آپ کی تحریر کا مفہوم میرے سر کے اوپر سے گزر گیا :)
  11. فرخ منظور

    میر جھمکے دکھا کے طُور کو جن نے جلا دیا ۔ میر تقی میر

    بہت عنایت شکیل صاحب۔ خوش رہیے۔
  12. فرخ منظور

    تاسف ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ،ملنے کے نَہیں نایاب ہیں ہم

    اوہ، انتہائی افسوس ہوا۔ بہت محنتی آدمی تھے اور اپنے خاندان والوں کے لیے بہت کٹھن حالات میں پردیس میں کام کرتے رہے۔
  13. فرخ منظور

    میر جھمکے دکھا کے طُور کو جن نے جلا دیا ۔ میر تقی میر

    جھمکے دکھا کے طُور کو جن نے جلا دیا آئی قیامت ان نے جو پردہ اٹھا دیا اس فتنے کو جگا کے پشیماں ہوئی نسیم کیا کیا عزیز لوگوں کو ان نے سلا دیا اب بھی دماغِ رفتہ ہمارا ہے عرش پر گو آسماں نے خاک میں ہم کو ملا دیا جانی نہ قدر اس گہرِ شب چراغ کی دل ریزۂ خزف کی طرح میں اٹھا دیا تقصیر جان دینے میں...
  14. فرخ منظور

    ضمیر جعفری پرانی موٹر از ضمیر جعفری

    پرانی موٹر عجب اک بار سا مردار پہیوں نے اٹھایا ہے اسے انساں کی بد بختی نے جانے کب بنایا ہے نہ ماڈل ہے نہ باڈی ہے نہ پایہ ہے نہ سایہ ہے پرندہ ہے جسے کوئی شکاری مار لایا ہے کوئی شے ہے کہ بیّنِ جسم و جاں معلوم ہوتی ہے کسی مرحوم موٹر کا دھواں معلوم ہوتی ہے طبعیت مستقل رہتی ہے ناساز و علیل اس کی اٹی...
  15. فرخ منظور

    وہ آئی شامِ غم وقفِ بلا ہونے کا وقت آیا ۔ تلوک چند محروم

    وہ آئی شامِ غم وقفِ بلا ہونے کا وقت آیا تڑپنے لوٹنے کا دم فنا ہونے کا وقت آیا انہیں اپنی جفاؤں پر پشیمانی ہوئی آخر شریکِ ماتم‌ِ اہلِ وفا ہونے کا وقت آیا اداسی ہر سحر کہتی ہے مجھ سے بزمِ انجم کی اٹھ اے غم دیدہ اٹھ، محوِ بکا ہونے کا وقت آیا ترا ملنا کسے ملتا ہے ممنونِ مقدر ہوں مگر افسوس...
  16. فرخ منظور

    دعا دعائے صحت برائے سید شہزاد ناصر صاحب

    خدا سید شہزاد ناصر صاحب کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے۔
  17. فرخ منظور

    تندیِ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب . صادق حسین ایڈووکیٹ

    اس لوح مزار کی تصویر کچھ سال قبل عقیل عباس جعفری صاحب نے مجھے ٹیگ کی تھی آپ یہ تصویر اس ربط سے دیکھ سکتے ہیں۔
  18. فرخ منظور

    یہ کس شاعر کا کلام ہے۔

    قبلہ یہ شعر میں نے پہلی بار پڑھا ہے اور سنا ہے۔ یقیناً علامہ اقبال کے متداول کلیات میں یہ شعر موجود نہیں اور خیال یہی ہے کہ یہ شعر علامہ اقبال کا نہیں ہو سکتا۔
  19. فرخ منظور

    تندیِ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب . صادق حسین ایڈووکیٹ

    نیٹ پر کہیں میں نے برگِ سبز کا برقی نسخہ پڑھا ہے چونکہ باقی کوئی شعر اس مجموعے میں اچھا نہیں تھا شاید اسی لیے میرے ذہن سے نکل گیا کہ میں نے وہ نسخہ کہاں پڑھا تھا۔ البتہ صادق حسین ایڈووکیٹ کی لوحِ مزار کی تصویر مل سکتی ہے جس پر یہی شعر درج ہے۔
Top