میرؔ کا دل گُم شُدہ تھا، غالبؔ کا گُم گَشتہ
ابونثر (احمد حاطب صدیقی)
٭
یہ ہفتۂ رفتہ کی بات ہے، ایک ادبی و لسانی اصلاحی محفل سے ہمیں حکم ہوا:
’’جج بن جائیے‘‘۔
ہم نے جھٹ ہاتھ جوڑ دیے، یعنی دست بستہ معذرت کی:
’’صاحب! ایسی بات نہ کیجیے، لوگ عدو ہوجاتے ہیں۔ آج کل تو جیل جانے سے زیادہ ڈر جج بننے سے...