نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    آصف! اگر علامہ صاحب پکڑائی نہیں دیتے تو رہنے دو۔ کوئی بات نہیں۔ علامہ صاحب! اللہ حافظ۔ ۔ ملتے رہیں گے انشاءاللہ، محفل میں صرف۔
  2. نوید صادق

    فرخ بھائی! سلامت باشد، آپ اپنے نمبر سے مجھے کال کریں۔ میرا فون سیٹ بزورِ اسلحہ ڈاکوؤں نے...

    فرخ بھائی! سلامت باشد، آپ اپنے نمبر سے مجھے کال کریں۔ میرا فون سیٹ بزورِ اسلحہ ڈاکوؤں نے چھین لیا ہے۔ تمام نمبر ختم۔ سم دوبارہ اشو کروا لی ہے۔
  3. نوید صادق

    بحر خفیف

    ویسے اگر سراب بمعنی سراب باندھا گیا ہے تو کیا حرج ہے۔
  4. نوید صادق

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    مغل صاحب! آپ ابھی تک چپ ہیں۔ حالانکہ آپ نے رسید دیتے ہوئے کچھ کہنے کا وعدہ فرمایا تھا۔
  5. نوید صادق

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    اگر محفل پر سیکھنے سکھانے کا عمل رک جائے تو پھر کیا فائدہ۔ دوسری طرف لفظ " یورت" کی کتنی وضاحتیں آ چکی ہیں۔
  6. نوید صادق

    بحر خفیف

    اعجاز بھائی! شکریہ، میرا اس طرف دھیان ہی نہیں گیا۔ پنجابی ہوں نا!! پیجابی میں سراب کرنا ہی بنتا ہے۔ لیکن یہاں بہرحال یہ غلط ہے۔ اصل لفظ سیراب ہے۔
  7. نوید صادق

    بحر خفیف

    وارث بھائی! آپ استاد ہیں!!!
  8. نوید صادق

    مجلسِ ادب ستمبر 2008ء...غزل : مسعود منور

    لفظ "یورت" بنیادی طور پر منگول اپنے خیموں کے لئے استعمال کرتے تھے۔ چنگیز خان کی فوج کے خیمے "یورت" کہلاتے تھے۔ باقی مغل صاحب کافی تفصیل دے چکے ہیں اس لفظ کی۔
  9. نوید صادق

    ناصر کاظمی یاد آتا ہے روز و شب کوئی - ناصر کاظمی

    سخنور بھای صاحب!! بہت شکریہ۔ آپ اچھا اچھا کلام پڑھنے کو لا رہے ہیں۔
  10. نوید صادق

    آج کا شعر - 3

    کس مسافت کے بعد پہنچا ہے تیرے رخسار پر مرا آنسو شاعر: سید آلِ احمد
  11. نوید صادق

    بحر خفیف

    میرے دل کو سراب کرنے کو اس کی یادوں کا ایک ریلا تھا میرے دل کے سراب کرنے کو اس کی یادوں کا ایک ریلا تھا عمدہ شعر ہے۔ میں نے ماضی نچوڑ کر دیکھا ہر طرف غم کا ہی جمھیلا تھا ماضی کھنگالنا تو پڑھا سنا تھا، ماضی نچوڑنا؟؟؟ کہاں ہیں اعجاز بھائی/وارث بھائی آپ؟؟؟ ذرا رائے دیجئے نا...
  12. نوید صادق

    بحر خفیف

    دور تک روشنی کا میلا تھا اک طرف دل بہت اکیلا تھا خرم ! یہاں پہلے مصرعہ میں دور تک کی جگہ "اک طرف" لانا ہو گا۔ اک طرف روشنی کا میلا تھا اک طرف دل بہت اکیلا تھا آپ اپنے قاری کو دو الگ الگ منظر دکھا کر دل کی کم قسمتی دکھانا چاہتے ہیں۔ اگر دور لانا مقصود ہے تو یوں کرنا ہو گا دور تک...
  13. نوید صادق

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے زمیں سے آسماں تک استعارے سوچتے ہوں گے (دونوں مصرعوں کا آپس میں کیا ربط ہے؟ دوسرے " استعارے سوچتے ہوں گے؟"؟؟؟ پہلا مصرعہ خوب ہے۔ دوسرے پر محنت اور توجہ کی ضرورت ہے بحوالہء مفہوم) محبت سوچتی ہوگی کہ ہم دونوں جدا کیوں ہیں مقدر درمیاں میں ہے ستارے...
  14. نوید صادق

    سمندر کتنا گہرا ہے، کنارے سوچتے ہوں گے

    آصف! اس سلسلہ میں آپ کی رائے درست نہیں ہے یگانہ کا شعر ہے، آنکھ نیچی ہوئی، ارے یہ کیا؟ کیوں غرض درمیان میں آئی! رضی اختر شوق کا شعر ہے زمین پر جو نہیں تھا تو آسمان میں تھا کوئی تو اپنی محبت کے درمیان میں تھا جمال احسانی کا شعر ہے (شعر یاد نہیں آ رہا، غزل کا مطلع یاد ہے۔ چراغ...
  15. نوید صادق

    تعارف آصف شفیع - خوش آمدید

    جی آصف! آپ درست کہہ رہے ہیں۔ جی علامہ صاحب!! کچھ ربط کی صورت نکل سکتی ہے کیا؟؟؟؟
  16. نوید صادق

    کلیاتِ شیفتہ

    کم فہم ہیں تو کم ہیں پریشانیوں میں ہم دانائیوں سے اچھے ہیں نادانیوں میں ہم شاید رقیب ڈوب مریں بحرِ شرم میں ڈوبیں گے موجِ اشک کی طغیانیوں میں ہم محتاجِ فیضِ نامیہ کیوں ہوتے اس قدر کرتے جو سوچ کچھ جگر افشانیوں میں ہم پہنچائی ہم نے مشق یہاں تک کہ ہو گئے استادِ عندلیب، نواخوانیوں میں ہم...
  17. نوید صادق

    اردو رباعیات

    پچتائے ہیں خضر بھی کچھ ایسے پی کر آئے نہ پلٹ کے پھر کبھی اپنے گھر روپوش ہوئے ہیں دامنِ صحرا میں اے آبِ حیات، خاک تیرے سر پر شاعر: یگانہ
  18. نوید صادق

    اردو رباعیات

    راتیں یونہی کٹ جاتی ہیں روتے روتے دن جاتے ہیں منہ اشکوں سے دھوتے دھوتے دامن کو چھڑا کر وہ گیا ہے جب سے ہاتھوں کے اسی دن سے اڑے ہیں توتے شاعر: یگانہ
Top