محترم الف عین صاحب
اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی گذارش کے ساتھ پیش کرتا ہوں
دل ہارنے لگا وُہ، تو پہرہ بدل لیا
ہونے لگی شکست تو مہرہ بدل لیا
اک بے وفا کو دور سے پہچان لیتے لوگ
اچھا کیا جناب نے چہرہ بدل لیا
جب بادشاہ کی موت پہ بدلا جو بادشاہ
لوگوں نے زندہ باد کا نعرہِ بدل لیا...
محترم الف عین صاحب
سر، یہ جوڑا اچانک نازل ہو گیا ہے:smile-big:۔ سوُچا آپ کو دِکھا لوں
توجہ دے تُو اے مسلم کبھی تو حال پر اپنے
نہ ماضی یاد کر کے رو ، نہ کر آزار کی باتیں
تمہاری زندگی اب ہو گئی ہے ساغر و مینا
تمہیں جچتی نہیں اب گھوڑے اور تلوار کی باتیں
محترم الف عین صاحب
سر، بہت مہربانی ۔
میں نے غلطی سے لہجہ اور اپنا کی جگیں تبدیل لر دی تھیں ۔ چلیں اس بہانے آپ سے کچھ اور سیکھ لیا۔
گرچہ کو اگرچہ کر دوں گا
اب سب درست ہو گیا ہے ۔ آپ کی رہنمائی کا بہت شُکریہ
شُکریہ جناب۔ اردو محفل میں کسی کو فالو (ٹوئٹر والا) کرنے کا اختیار بھی ہے؟ اگر ہے تو کیسے کیا جاتا ہے ۔ براہِ مہربانی رہنمائی فرمایئے۔
میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ اس فورم میں فون استعمال کرتے ہوئے انگریزی کے الفاظ کس طرح لکھے جا سکتے ہیں ۔ کبھی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں مگر میں...
جناب، آپ کی توجہ کے لیے شکر گُذار ہوں ۔ نیا رکن ہوں اس لیے مراسلے کم ہیں ۔ میں کچھ تک بندی کرتا رہتا ہوں۔ اصلاحِ سخن اور پابندِ بحور شاعری میں پڑا ہوا ملوں گا کہیں۔
آپ سے گفتگو میرے لیے باعثِ فخر ہو گی
جناب، بالکل!
میں تو اردو محفل کا مستقل قاری اور رکن ہوں اور روزانہ کافی وقت اس میں گذارتا ہوں بلکہ کچھ حصّہ بھی ڈالتا رہتا ہوں۔ یہ میری بہرحال کوتاہی ہے کہ اردو محفل میں موجود سب مواد کو نہیں پڑھ سکا جس کے لیے معذرت خواہ ہوں
محترم الف عین صاحب
سر، شُکریہ
مطلع سمیت کچھ تبدیلیاں کی ہیں ۔ اب دیکھیے
تجھے کرنا نہیں آتیں ابھی اظہار کی باتیں
نہیں تُو بھولتا کہنا مگر انکار کی باتیں
یا
مجھے کہتا ہے کر سکتا نہیں تُو پیار کی باتیں
تو کیسے آ گئیں کرنا تجھے انکار کی باتیں
یا
مگر اچھے سے آتی ہیں تجھے انکار کی باتیں
میں جب...
میں گوگل پر کچھ تلاش کر رہا تھا کہ آپ کی غزل کا لنک سرچ میں آ گیا تو میں نے کھول کر پڑھا کیونکہ اردو محفل کا کوئی لنک بھی سرچ میں آئے تو اسے ضرور پڑھتا ہوں۔ آپ کی غزل نے بہت لطف دیا اس لیے داد آپ کا حق بنتا تھا بلکہ مزید داد کا بھی بنتا ہے
محترم الف عین صاحب
سر، مجھے افسوس ہے کہ آپ کام محفوظ نہیں رہا اور آپ کو دوبارہ زحمت اٹھانا پڑی ۔ آپ کی دوبار کی گئی محنت کے لیے شکر گُذار ہوں۔
غزل ۲ کے باقی ماندہ اشعار کچھ درستگی کے بعد حاضر ہیں
بدل تُو بات دیتا ہے جو چھیڑے پیار کی باتیں
تجھے اچھی نہیں لگتیں ترے بیمار کی باتیں
ترے...
محترم الف عین صاحب
غزل ۱ درستگی کے بعد پیش کر رہا ہوں
کٹی ہو جب غلامی میں تو کیا احرار کی باتیں
جھکا کر جب کھڑے ہوں سر تو کیا دستار کی باتیں
وہ”پہلے آپ” ہیں گذرے ہوئے اقدار کی باتیں
“میں پہلے “ ہو گئی ہیں اب نئے اطوار کی باتیں
مرے ہی گھر کے بھیدی نے تو لنکا ڈھائی ہے میری
یا
ہمارے گھر کو...
محترم الف عین صاحب
سر، اصلاح کے لیے بہت شُکریہ
غزل ۲ کی درستگی کی کوشش کی ہے۔
بدل تو بات دیتا ہے کرے جب پیار کی باتیں
تجھے اچھی نہیں لگتیں ترے بیمار کی باتیں
میں ہوں خوش بخت جوایسی فضامیں سانس لیتاہوں
جہاں پھیلی ہوئی ہر سو ہیں میرے یار کی باتیں
اسی ہی...
محترم الف عین صاحب
اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے
اس دو غزلہ میں غزلوں کی طوالت پر معذرت خواہ ہوں
غزل ۱
جھکا کر جو کھڑے ہوں سر تو کیا دستار کی باتیں
جو ہوں سوراخ کشتی میں تو کیا پتوار کی باتیں
وہ”پہلے آپ” ہیں گذرے ہوئے اقدار کی باتیں
“میں پہلے “ ہو گئی ہیں اب نئے اطوار کی باتیں...
جناب، میرے فون میں اردو اور انگلش کی بورڈ تو موجود ہیں لیکن دونوں سے اردو میں لکھا ہوا آتا ہے۔ کنٹرول اور آلٹ بھی موجود نہیں ہیں۔
رہنمائی فرمائیے کہ انگلش کے لفظ کیسے لکھے جا سکتے ہیں ۔ شُکریہ
محترم الف عین صاحب
سر، اب دیکھیے
وُہ اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے میری باگ مسلسل
جدھر کو چاہے وہ موڑے مجھے ہے گھاگ مسلسل
یا
جدھرکو چاہے وُہ موڑے ہےمجھ کو گھاگ مسلسل
محترم الف عین صاحب
سر، آپ کے تبصرے کے بعد کچھ ہمت پکڑی تو پھر سے کچھ سوچنا شروع کیا اور ابھی یہاں تک پہنچ سکا ہوں ۔
ہیں خفیہ ہاتھ، ہلائیں جو میری باگ مسلسل
یا
جو خفیہ ہاتھ ہلاتے ہیں میری باگ مسلسل
جدھرکو چاہیں مجھے موڑے ہیں وُہ گھاگ مسلسل
خبر یہ ہے کہ ملے گا کہیں سے لاش کی صورت
خلاف ظلم کے...