نتائج تلاش

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    ایسا ہے انگ انگ تو میرا ہے کیا قصور!

    ہر اک ہے مجھ سے تنگ تو میرا ہے کیا قصور! مجھ کو نہیں ہے ڈھنگ تو میرا ہے کیا قصور! چڑھ کر خوشی سے یوں ہی اچھلنے لگا تھا میں ٹوٹا ہے گر پلنگ تو میرا ہے کیا قصور! چیلوں کو میں نےگوشت ہوا میں اچھالا تھا گر کٹ گئی پتنگ تو میرا ہے کیا قصور! بچوں میں پیسے میں نے اچھالے تھے پیار سے پھر چھڑگئی ہے...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    عیدی

    ہم انتہائی خشوع و خضوع سے افطار کے وقت دسترخوان پر بیٹھے اللہtسے دعائیں مانگنے میں مصروف تھے کہ اچانک ہمارا سارا خشوع دھرا کا دھرا رہ گیا۔ یہ حقیقت تھی کہ یہ افطاری آخری روزے کی تھی، مگر ہمارے خشوع ختم ہونے میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، بل کہ آخری روزے کی افطاری میں تو ہم ہمیشہ انتہائی خشوع...
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    سایہ

    ’’وہ خوف سے تھر تھر کانپ رہا تھا، بھاگنا چاہتا تھا، مگر پائوں گویا زمین نے پکڑ رکھے تھے، پیچھے مڑنے کے لیے بے چین تھا، مگر جسم ساتھ نہیں دے رہا تھا، قریب تھا کہ وہ تڑ سے زمین پر گر کر بے ہوش ہوجاتا ، اچانک پیچھے سے کسی نے آکر اسے اٹھالیا اور انتہائی تیز رفتاری سے وہاں سے اسے دور لے جانے لگا۔...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    چور کا بن

    ہمیں جاسوسی کا بہت شوق تھا، لیکن جب بھی جاسوسی کی، منہ کی کھائی۔ مثلاً ہمارا چھوٹا بھائی گھر میں سب کو تجسس میں ڈالے ہوئے تھا، وہ اپنے کمرے ہی میں گھسا رہتا اور نہ جانے کیا کرتا رہتا تھا، کسی سے فون پر باتیں کرتا تھا یا کوئی اہم کام سر انجام دینے میں مصروف تھا۔ ہم نے اس کی جاسوسی کے لیے اس کے...
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    نابینا

    ’’روک… روک… روک!‘‘ ہم بھاگتے ہوئے بس میں سوار ہوگئے۔ دائیں بائیں دیکھا، پانچ چھ سیٹیں خالی تھیں، ہم نے سب سے اچھی سیٹ کا چنائو کرنے کے لیے ہر ایک پر غور کرنا شروع کیا۔ ’’ہاں یہ ٹھیک ہے۔‘‘ ہم نے دل ہی دل میں ایک سیٹ کا انتخاب کیا، لیکن پھر یہ سوچ کر اسے رد کردیا کہ یہ دروازے کے بالکل ساتھ ہے، نہ...
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    بلوٹوتھ

    اب سے ہم نے پکی نیت کرلی ہے کہ کوئی چاہے ہمیں کتنی ہی کھری کھری سنائے، ہم اسے کچھ نہیں کہیں گے، بس خاموشی سے سنتے رہیں گے اور برداشت کرنے کی کوشش کریں گے، ایک تو اس وجہ سے کہ ابو ، بڑے بھائی، چچا اور پھر ہمارے اسکول ٹیچر نے (ہماری دانست میں) ہمارا قصور نہ ہونے کے باوجود الگ الگ مواقع پر ہمیں...
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    نہ روکو مجھ کو الفت میں پھڑکنے دو

    نہ روکو مجھ کو الفت میں پھڑکنے دو جو جملے کس رہے ہیں ان کو بَکنے دو میں کانٹوں میں ہوں اٹکا تو اٹکنے دو نہ توڑو مجھ شگوفے کو چٹکنے دو مجھے دارِ محبت پر لٹکنے دو مجھے شہرِ تمنا میں بھٹکنے دو بوقتِ وصل اِک ٹک ان کو تکنے دو بوقتِ فرقت ان کے غم میں تھکنے دو مسرت کی ہے یہ شب یا شبِ غم ہے میرے...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    کس قدر ہے مزا جوانی میں

    کس قدر ہے مزا جوانی میں چل گیا یہ پتا جوانی میں حشر میں یہ سوال بھی ہوگا کیا کیا تھا بتا جوانی میں رحم کر مولیٰ! مر رہے ہیں لوگ ملک میں جابجا جوانی میں اے خدیجہ! ہمیں بتادو کچھ کیسے تھے مصطفیٰ جوانی میں بابا جی! یہ کمال ہوتا ، گر یاد آتا خدا جوانی میں اب بڑھاپے میں سوچتے ہیں یہی کیا...
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    انٹرویو سَرسَری ملاقاتیں

    اس دھاگے میں اپنے جبری و غیر جبری انٹرویوز جمع کروں گا۔:) آپ بھی انتظار کریں۔:)
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    شرکائے فورم کی خوش کلامیاں

    آپ کو اس فورم پر کسی کی کوئی بات اچھی لگے تو آپ بلاتکلف اسے یہاں پیش کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں۔
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    USAMA SARSARI محمد اسامہ سرسری

    ۔۔۔میرا تعارف ۔۔۔اردو محفل فورم پر میری تمام تحریرات ۔۔۔میری شاعری کا مجموعہ ۔۔۔میری لکھی ہوئی کہانیاں ۔۔۔میرے بنائے ہوئے دل چسپ کھیل ۔۔۔میرا پیش کردہ مزاحیہ مواد ۔۔۔دعائیں اور وظائف ۔۔۔مفید اور معلوماتی چیزیں ۔۔۔کیا آپ بھی شاعری سیکھنا چاہتے ہیں؟ براہ مہربانی اگر کسی بھی قسم کا تبصرہ...
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    جانے من ، جانِ من ، جان اے من

    جسے پہچانے دل اور جس کو جانے من وہ ہے گلفام و دل آرام و جانِ من ضروری تو نہیں محبوب مل جائے تصور بھی بہت ہے ان کا جان اے من!
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    غور کرکے مناسبت بتائیں

    مندرجہ ذیل جو کچھ تحریر کر رہا ہوں اسے غور سے پڑھیں اور ان تمام میں چھپی ہوئی مناسبتوں کو آشکارا کریں۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جو مناسبت میرے ذہن میں ہے وہ فورم کے باقی تمام افراد میں سے کوئی نہیں بتاسکے گا۔ اگر کسی نے بتادیا تو میں اپنی اس بات سے رجوع کرلوں گا۔ اپنائیت انسان سے رحمت رحمان...
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    بالآخر ہم نے بھی محفل جمالی ہے

    بالآخر ہم نے بھی محفل جمالی ہے یہ محفل کتنی پیاری اور جمالی ہے نہ گھبرا اے جو الفت کا سوالی ہے محبت اور الفت لازوالی ہے شرابِ درد جس میں تم نے ڈالی ہے وہ پیاری پیاری پیالی ہم نے پالی ہے کبھی سکتہ ، کبھی ہوتی ہے بے خوابی سحر تا شام ایسی بے خیالی ہے خیالِ یار آئے ہے مسلسل اب یقینا یہ ملن...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    درودوں کا عطیہ(نعت)

    شفیع الوریٰ(ﷺ) کو درودوں کا عطیہ شہِ دو سرا(ﷺ) کو سلاموں کا ہدیہ ہمارے لیے مکہ چھوڑا انھوں نے چلے بستی بستی ، پھرے قریہ قریہ حبیبِ خدا ، محسنِ کل جہاں ہیں وہ دن کی مشقّت ، وہ راتوں کا گریہ چمکتا تھا چہرہ قمر سے زیادہ بھویں ان کی لمبی ، گھنی اُن کی لِحیہ جہاں ہم کو پہنچایا کردار اُن کا نہ...
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے

    ایماں کی حلاوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے اسلام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے پایا ہے سکوں دل نے، کہا لب نے جب ’’اللہ‘‘ اس نام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے ہر لمحہ نبی چاہتے امت کی ہدایت اس کام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ ہے ساقی سے لیا ہے جو ، وہ لوگوں میں کرو عام اس جام کی دعوت کا مزہ اور ہی کچھ...
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    کمپیوٹر اور شوہر

    ایک دن ”بیوی“ نے ”شوہر“ سے یہ غصے میں کہا کمپیوٹر چل رہا میرے اشاروں پر نہیں!! اُس اطاعت کرنے والے ”بھولے“ شوہر نے کہا یہ تمھارا کمپیوٹر ہے ، کوئی شوہر نہیں!!
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    نری ٹانگیں

    بھری بس میں صدا دی ایک لنگڑے بھیک منگے نے ہمیں ”ایکا“ دیا بس نے ہم اس سے اور کیا مانگیں مری اک ٹانگ تھی چڑھتے ہوئے یارو! وہ اب گم ہے مری ٹانگیں تری ٹانگیں ، یہاں تو ہیں نری ٹانگیں
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    اپنی غلطی مان لو

    حق کی جانب ہوگی کامل رہبری پاؤ گے دونوں جہاں میں برتری عاجزی اور انکساری سے سدا اپنی غلطی مان لو اے سرسرؔی!
  20. محمد اسامہ سَرسَری

    ہجرتِ مصطفی کا منظوم واقعہ صلی اللہ علیہ وسلم

    مجھے اک درد والی داستاں سب کو سنانی ہے نبی کی جانبِ طیبہ یہ ہجرت کی کہانی ہے نبی کے سب صحابہ ہی نبی پر جاں چھڑکتے تھے مخالف ان کی الفت دیکھ کر بے حد بھڑکتے تھے وہ خانہ کعبہ پیارا جس کو بیت اللہ کہتے تھے وہ مکہ جس میں احمد{ﷺ} اقربا کے ساتھ رہتے تھے وہ پیارا بندہ اللہ کا محمد{ﷺ} نام تھا اُن کا...
Top