نتائج تلاش

  1. راسخ کشمیری

    حقوقِ نسواں بل

    ان شاء اللہ بھائی
  2. راسخ کشمیری

    تعارف السلام عليكم... پرانا نيا مہمان

    قیصرانی وہ لطیفہ مجھکو بھی سنادو عبد الرحمن شکریہ
  3. راسخ کشمیری

    تعارف السلام عليكم... پرانا نيا مہمان

    میرے ماموں کا نام انیس الرحمن بٹ ہے سب انکو مٹھو کہتے ہیں ایک دفعہ دور سے کہیں کہمان آیا تو انکے محلہ میں سب سے پوچھتا پھرے کہ یہاں طوطے بٹ کا گھر کہاں ہے :D
  4. راسخ کشمیری

    شجرہ نسب

    زکریا بھائی ایک سافٹ وئیر ہے جو مذکورہ کام کے لئے بنا ہے لیکن وہ عربی میں ہے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ کو پوسٹ کرسکتا ہوں۔ مجھے پروگرامنگ کی ابجد تک نہیں معلوم ورنہ کچھ نہ کچھ تو کرپاتا۔ ہمارے تایا نے اللہ انکی مغفرت فرمائے دو سال قبل کشمیر سے اپنا سارہ نسب نامہ حاصل کیا تھا۔ کتنا درست ہے معلوم...
  5. راسخ کشمیری

    حقوقِ نسواں بل

    یارا برے بھلے بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہم اپنی بات کہیں آپ اپنی کہیں۔ میں کسی پر رائے مسلط کرنے کا قائل نہیں۔ مفتی صاحب کے رشتہ داروں سے ہمارا میل جول ہے۔ اس حوالے سے انہیں جانتا ہوں۔ نیز انکی کتابیں پڑھی ہیں۔ اس حوالے سے انہیں استاد مانتا ہوں۔ اگر خطاوار ہیں اور ہم میں سے سب...
  6. راسخ کشمیری

    تعارف السلام عليكم... پرانا نيا مہمان

    شمشاد بھائی آج میں نے آپکو یاد کرتے ہوئے کچھ باتیں لکھی تھیں کام پر اور کاپی کرے کے چکر میں فائل ہی اڑادی کل فائنل ڈاٹا کے ذریعے کوشش کروں گا کہ واپس لاؤں ورنہ دوبارہ لکھ کر پوسٹ کروں گا۔ کوشش کرنے کا ہی وعدہ ہے نہ شمو بھائی شمو نکل گیا ہے منہ سے برا تو نہیں لگا ؟؟ 8)
  7. راسخ کشمیری

    حقوقِ نسواں بل

    قیصرانی بھائی میں اگر بے جا دفاع کروں گا مفتی صاحب کا تو منصفی نہ ہوگی۔ مجھے چونکہ ان باتوں کا علم نہیں اس لئے کوئی تبصرہ نہ کروں گا۔ البتہ یہ مذکورہ باتیں مفتی صاحب کے اخلاق ‌ ‌سے میل نہیں کھاتیں۔ اللہ بہتر جانے
  8. راسخ کشمیری

    حقوقِ نسواں بل

    آپکی بات کے تناظر میں مفتی صاحب پر حسنِ ظن قائم رکھتے ہوئے میں انکی اس بات کو سہو کہہ سکتا ہوں۔ شکریہ
  9. راسخ کشمیری

    ان شاء اللہ .......

    زکریا بھائی یہ تحریر پوسٹ کرنے کے بعد آپ کی بات کی طرف بھی ذہن گیا تھا۔ آپکی بات درست معلوم ہوتی ہے میں نے جامع فیروز اللغات مرتبہ الحاج مولوی فیروز الدین رحمۃ اللہ علیہ مطبوعہ فیروز سنز لاہور مادہ (ا۔ن) صفحع نمبر ۱۳۰ پر دیکھا تو اس سے آپکی بات درست معلوم ہوئی۔ لیکن مندرجہ ذیل الفاظ دیکھر کر...
  10. راسخ کشمیری

    مست کا کردار

    بسم اللہ الرحمن الرحیم ’’مست‘‘ ایک ایسا کردار ہے جو پڑھا لکھا شخص ہے۔ عمر کا پوچھیں تو اس کی کوئی عمر نہیں کیونکہ اسکی عمر اور فکر ملنے والے شخص کے حساب سے بدلتی رہتی ہے۔ بچوں کے ساتھ بچہ اور بڑوں کے ساتھ بڑا بن جاتا ہے۔ رنگین شخصین کا مالک ہے۔ یہ کبھی دین کی باتیں کرتا ہے اور کبھی پیار وعشق کے...
  11. راسخ کشمیری

    بہت ہی حیرت کی بات ہے

    اور میرے جیسے کا آنا نہ آنا سب برابر ہے چپکے سے آؤ خوشبو بکھیرو اور چپکے سے چلے جاؤ
  12. راسخ کشمیری

    ان شاء اللہ .......

    اگر میری یہ باتیں آپ کو قائل نہیں کر سکیں تو مزید تحقیق کرنے کی گنجائش موجود ہے کیا مزید تحقیق کرکے آپکو ارسال کردوں؟
  13. راسخ کشمیری

    تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

    ہر سال پاکستان جاتا ہوں الحمد للہ بازاروں میں گھومتے ہوئے گالیوں گانوں اور ذاتیات کے سوا کچھ اور نہیں سنتا۔ مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے کہ میری قوم کس دھارے پر چل رہی ہے۔ رات کو سونے لگو تو ڈیک فل کرکے اپنی مستیوں میں لوگ کھو جاتے ہیں۔ دوسروں کا خیال ہرگز نہیں ہوتا۔ مزاح کی حس ضرور ہے پر ماں بہن کو...
  14. راسخ کشمیری

    ذہانت آزمایئے

    قیصرانی بھائی آپ کا جواب درست آپ کے درست جواب دینے کی خوشی میں راڈو گھڑی میری ہوئی :lol:
  15. راسخ کشمیری

    حقوقِ نسواں بل

    قیصرانی بھائی السلام علیکم کیسے ہو ؟ ایک بات چلتے چلتے عرض کرنا چاہوں گا۔ ہم لوگ علماء کے معاملہ میں بڑے حساس واقع ہوئے ہیں۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم علماء کو وہ قدر ومنزلت نہیں دے سکے جو انکی حقیقت میں ہے۔ اسکی ایک بنیادی وجہ یہ بھی کہ ہر داڑھی والے کو عالم سمجھ بیٹھتے ہیں مولوی بنا دیتے...
  16. راسخ کشمیری

    حقوقِ نسواں بل

    بسم اللہ الرحمن الرحیم زکریا صاحب السلام علیکم (۱) آپ کے انقلابی جواب پڑھتا رہتا ہوں۔ اب اس پوسٹ پر سے گزر ہوا تو باندیں اور غلام کے بارے میں آپ کی رائے پڑھی۔ اس بارے صرف اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ اسلام کے فقہی معاملات پر نظر ڈال لیں۔ نیز اس بات کی حلت وحرمت کا مصدر بھی آپ دیکھیں۔ اول...
  17. راسخ کشمیری

    ان شاء اللہ .......

    بسم اللہ الرحمن الرحیم (ٳن شاء اللہ) محترمین ومکرمین السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ امید ہے سب خیریت وعافیت سے ہوں گے۔ پہلے بندہ خود ( ٳن شاء اللہ) کو(ٳنشاء اللہ) کی صورت میں لکھا کرتا تھا۔ لیکن جب سے معلوم ہوا کہ املائی طور پر ایسا لکھنا غلط ہے تو ایسا لکھنا چھوڑ دیا ۔ در اصل (ٳن) کو...
  18. راسخ کشمیری

    تعارف السلام عليكم... پرانا نيا مہمان

    شکریہ جاوید کوشش کرتا رہوں گا کہ وقت نکالتا رہوں مصروفیات کچھ ایسی ہیں کہ وقت ملتا ہے کبھی نہیں جزاک اللہ خیر
  19. راسخ کشمیری

    ذہانت آزمایئے

    پہیلیوں کے معاملہ میں بندہ صفر ہے ذہین نہیں ہوں اس لئے :D ایک پہیلی ہے کل پانچ کیڑیاں ہیں آگے والی کہتی ہے کہ میرے پیچھے چار کیڑیاں ہیں پیچھے والی کہتی ہے کہ میرے آگے چار ہیں درمیان والی کہتی ہے کہ میرے آگے تین ہیں میرے پیچھے دو ہیں ۔ ۔ ۔ کیسے ؟؟ اس طرح تو چھ ہو جاتی ہیں ۔ ۔ !!
  20. راسخ کشمیری

    تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

    السلام علیکم دوست بھائی۔ یہ کام جو آپ کر رہے ہیں فیصل آبادیئے ہی کر سکتے ہیں :) میں خود فیصل آباد سے ہوں اور اتفاق سے ایک دو محفلوں میں مینے سوچ رکھا تھا جہاں میں سب سے زیادہ آتا جاتا ہوں اور وہاں کے گھسے ہوئے ممبروں میں شمار ہوتا ہوں وہاں کے اعضاء واراکین کے بارے اس طرح پرمزاح تبصرے کروں پر...
Top