«سُلطان محمود غزنَوی» کے پدر «ناصرالدین سبُکتَگین» تُرک تھے، لیکن خود «سُلطان محمود» کی پروَرِش ایک کاملاً فارسی ماحول اور خِطّے میں ہوئی تھی، اور وہ سر سے پا تک فارسی زبان و ثقافت میں رنگے ہوئے تھے، اور عملاً ہر لحاظ سے 'عجَمی' تھے۔ میرا گُمان ہے کہ اُن کے جُملہ فارسیگو درباریان و مُصاحبان بھی...