نتائج تلاش

  1. اجنبی

    مجھے شکایت ہے اس فورم سے

    میرا خیال ہے کہ میرا خیال ہے ہے کہ پاکستان یا ہندوستان کا نام شامل کرنے کا جھگڑا ہی ختم کیا جائے ۔ اس کی بجائے یہاں پر ایک عالمی فورم قائم کی جائے ۔ ورنہ امریکہ اور جرمنی میں رہنے والے ساتھی بھی کہیں گے کہ ایک ایک فورم ہمارے ملک کی ہو جائے ۔ کیا خیال ہے ؟
  2. اجنبی

    خواتین

    ذرا رکیے تو آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے ۔ مگر گوشہ خواتین کا مطلب کوئی خفیہ گفتگو نہیں ہے ۔ اس فورم کو بنانے سے میری مراد یہ تھی کہ یہ ایسی فورم ہوگی جہاں خواتین اپنی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کر سکیں ۔ جیسے کھانے پکانے ، سلائی کڑھائی اور لگائی بجھائی وغیرہ جیسی باتیں ۔
  3. اجنبی

    عام سوالات

    عجیب بات ہے ذولفقار بھائی آپ کی بات میرے سر پر سے گزر گئی ہے ۔ میرا خیال ہے کہ اس فورم پر اردو سیدھی طرف سے ہی شروع ہوتی ہے ۔ آپ ذرا تفصیل سے بیان کیجیے کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں
  4. اجنبی

    آپ یہاں پر کونسی فورمز چاہتے ہیں۔

    یہ کیا بات ہے تو نبیل بھائی آپ نے یہ کیٹیگریز شامل کیوں نہیں کیں ۔
  5. اجنبی

    فیس ویلیو؟

    خوب حامد صاحب بہت خوب ۔ لگتا ہے کہ آپ کی ادب سے کافی گاڑھی چھنتی ہے ۔ ماشاءاللہ آپ کی اردو بہت اچھی ہے ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔ آپ کی یہاں موجودگی ہمارے لیے باعثِ افتخار ہوگی
  6. اجنبی

    انجمن آرائیاں

    ارائیاں ویسے اگر ارائیں برادری کے لوگ یہاں زیادہ تعداد میں آجائیں تو ہماری فورم بھی چل نکلے گی اور یہ فورم بھی انجمنِ ارائیاں بن جائے گی
  7. اجنبی

    لطیفے شطیفے

    کیا مسئلہ ہے سعدیہ ! میرا خیال ہے کہ یا تو آپ اردو ٹائپنگ سے گھبراتی ہیں یا پھر آپ کو اس ضمن میں کسی دشواری کا سامنا ہے ۔ اگر ایسی کوئی بات ہے تو مدد والے حصے میں تشریف لائیے اور اپنی مشکل بیان کیجیے
  8. اجنبی

    WYSIWYG کے بارے میں کیا خیال ہے؟

    ہائے ری قسمت میں حیران ہوں کہ نبیل کے خیالات مجھ سے کیوں ملتے ہیں ۔ جب بھی میرے ذہن میں کوئی آئیڈیا آتا ہے تو مجھے سے پہلے ہی نبیل اسے اناؤنس کر دیتا ہے ۔ پہلے اردو ایڈیٹر کے وقت اور اب اس ویزی وگ ایڈیٹر کی دفعہ ۔ نبیل تم نے کہا تھا کہ اردو ایڈیٹر کا کوئی نام تجویز کرو ۔ “راقم“ کے بارے میں...
  9. اجنبی

    اپنی تجاویز اور آرا بھیجیے

    ہا ہا ہا جہانزیب صاحب یہ تو بتائیے کہ آپ قدیر اور حارث میں کیوں فرق نہیں کر سکتے ۔ جبکہ شہپر کا نام ساتھ لکھا ہوا ہے ۔ اب میں اپنے اصل نام قدیر احمد سے آیا کروں گا ۔ اور آپ کے احکامات پر عمل درآمد ہو رہا ہے ۔
  10. اجنبی

    عام سوالات

    واہ واہ یعنی آپ ابھی تک مرغی اور انڈے تک ہی پھر رہے ہیں ۔ جناب اگر کوئی یہ پوچھ لیتا کہ بجلی پہلے آئی یا بلب، تو پھر ۔۔۔۔
  11. اجنبی

    متفرق اشعار

    اک بار کہو تم میری ہو
  12. اجنبی

    ترجمے کی پروف ریڈنگ

    آپ سب جانتے ہیں کہ یہ بلیٹن بورڈ phpbb پر بنا ہے اور اس کا اردو ترجمہ احقر نے کیا ہے ۔ مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اس ترجمے میں بہت سی خامیاں ہیں ۔ کچھ الفاظ کو ہو بہو لکھ دیا گیا ہے ۔ کچھ الفاظ کو ترجمے کے بغیر اردو میں لکھ دیا گیا ہے ۔ اس طرح اس ترجمے کے پروف ریڈنگ کی بہت گنجائش موجود ہے ۔...
  13. اجنبی

    فیس ویلیو؟

    سوچنا پڑے گا السلام علیکم جہانزیب کا مشورہ تو اچھا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہاں موجود اکثر لوگ دقیع الفاظ سے یا تو ناواقف ہوتے ہیں یا پرہیز کرتے ہیں ۔ ارسال کالفظ میرے ذہن میں آیا تھا مگر میں نے اسی وجہ سے نکال دیا تھا ۔ میں اس بارے میں ایک علحٰدہ فورم بنا رہا ہوں
  14. اجنبی

    لطیفے شطیفے

    ایک سردار جی نئی نئی سائیکل پر اپنی بہن کے ساتھ جا رہے تھے ۔ ان کے ایک دوست نے ان کی بہن کو دیکھا تو غلط فہمی میں مبتلا ہو گیا اور آواز لگائی ، او ہو ، معشوقاں ! سردارجی تاؤ کھا گئے ، بولے ، معشوق ہوگی تیری ، میری تو بہن ہے !
  15. اجنبی

    اپنی تجاویز اور آرا بھیجیے

    یہاں آپ اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور شکایتیں بھیج سکتے ہیں ۔ فورم کے اردو ترجمے سے متعلق اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال آتا ہے ، یا آپ اس بورڈ میں نئی فورم کے خواہش مند ہیں ، یا آپ کو ہماری کوئی پالیسی ناپسند ہے ، یا آپ کو اس فورم سے متعلق کوئی اور شکایت ہے تو یہاں لکھیے ۔ ہم انشاءاللہ اس خامی کو...
  16. اجنبی

    میری چاہت

    اچھا ہے شعر اچھا ہے ۔ مگر مختصر ہے ۔ ذرا دو تین شعر اور بھیجیے
  17. اجنبی

    اردو ادب کے لیے الگ سے فورم

    شکریہ جہانزیب آپ کی آمد کا شکریہ لیکن محفلِ ادب کے نام سے ایک کیٹیگری بنائی تو گئی ہے جس میں آپ یہ سب کر سکتے ہیں ۔ میں ابھی اس کو مزید بہتر بنا رہا ہوں ۔ پلیز وہاں جا کر دیکھیے
  18. اجنبی

    عام سوالات

    السلام علیکم دوستو ۔ یہ شعبہ ان حضرات کے لیے بنایا گیا ہے جن کو کمپیوٹر سے متعلق کوئی دشواری پیش ہے ۔ یہ ہارڈ ویر ، سافٹ ویر، پروگرامنگ وغیرہ سے متعلق ہو سکتی ہے ۔ آپ اپنے سوالات یہاں بھیجیے ، انشاءاللہ آپ کو اس کا جواب مل جائے گا ۔
  19. اجنبی

    اردو فورم پر خوش آمدید

    السلام علیکم ۔ میں اردو تو ٹھیک لکھ سکتا ہوں مگر فونٹ کا مسلہ ہے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ میرے سسٹم کی خرابی ہے ۔ ویسے تو پاکستان کا سارا سسٹم ہی خراب ہے ۔ بہرحال آج میں اسے چیک کرتا ہوں کہ کیا مسلہ ہے
  20. اجنبی

    اردو فورم پر خوش آمدید

    اردو لکھتا ہوں میں اب میں کچھ کچھ اردو لکھ سکتا ہوں ۔ نبیل اب میں فارغ ہوں ۔ اگر تم چاہو تو میرے ذمے کچھ کام لگا سکتے ہو۔
Top