نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    اگر آپ کے دین کا نفاذ، اقلیتوں کے بنیادی حقوق بشمول زندہ رہنے کے حق کو سلب کیے بغیر نہیں ہو سکتا، تو عین ممکن ہے کہ شاید اسلام سے الگ کوئی دین آپ خود ایجاد کیے بیٹھے ہیں۔
  2. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    بائیکاٹ کو تو فی الحال چھوڑیں، آپ تو کہیں زیادہ اہم اور بنیادی سوال گول کر رہے ہیں۔ ایک انسان کے زندہ رہنے کے حق کا سوال۔
  3. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    اگر ہندو "علماء"، مسلمانوں کے لیے اس قسم کا حکم جاری کرتے ہیں کہ ان کو قتل کر دینا حکومت پر فرض ہے، تو کیا یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا ان کی یہ بات درست ہے یا غلط، کسی پنڈت کی بات ماننا لازم ہو گا؟ جب روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا تھا تو کیا اس کو جسٹیفائی کرنے کے لیے بھی ہمیں میانمار کے...
  4. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    "حکومت وقت پر فرض ہے کہ ان کے قتل کا حکم دے ، خواہ کو ئی خود زندیق بنا ہو یا باپ دادا سے اس مذہب میں چلاآتا ہو۔ ۔۔۔۔زندیقہ عورت بھی واجب القتل ہے ۔۔۔ ان سے کسی قسم کا کوئی معاملہ جائز نہیں ۔ " (ماخذ) اس بات کی کیا جسٹیفکیشن ہے کہ کوئی محض نسلاً ایک مذہب میں پیدا ہو گیا تو بھی اس کو قتل کیا جائے؟
  5. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    دین میں رد و بدل کا آپ کو کوئی نہیں کہہ رہا۔ کیا آپ کے خیال میں ایک ملک کا قانون بناتے وقت اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ کم از کم اس میں موجود سب لوگوں کے زندہ رہنے کے حق کا تحفظ کر لیا جائے؟
  6. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    معذرت۔ میں اپنی اصلاح کرنا چاہوں گا۔ پہلے میرا خیال تھا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں اور علماء کا رویہ ایسا نہیں ہے۔ پھر میں نے سوچا کہ پھر آخر یہ رویے آتے کہاں سے ہیں۔ تو اس سوال کا جواب مجھے ختم نبوت کی سائٹ پر مولاناعزیز الرحمن ثانی کے اس مضمون میں ملا۔ " اسی طرح یہ لوگ مرتد ہو نے کے علاوہ زندیق...
  7. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    اگر ایک مسئلہ علماء کے بجائے معاشرے کے عام لوگوں میں پایا جاتا ہے تو کیا اس کی اصلاح نہیں کی جانی چاہیے؟
  8. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    جس اقتباس کا آپ نے جواب دیا ہے، اس میں قانون توڑنے کی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ کہیں آپ یہ تو نہیں کہنا چاہتے کہ ان کا اپنے مذہب پر عمل کرنا اور اپنے عقیدے پر رہنا بھی آپ کے نزدیک قانون توڑنا ہے؟
  9. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    یار اب آپ کو اردو بھی سکھانی پڑے گی؟ یہاں عالمی اصول سے universal rule مراد ہے نہ کہ انٹرنیشنل لاء۔
  10. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    براہ کرم ایک ہی بات بار بار دہرانے پر مجبور نہ کیا کریں۔ میرے خیال میں دوبارہ تخصیص کرنے کی ضرورت نہیں کہ مضمون "صرف علماء" کے بارے میں نہیں ہے۔
  11. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    صرف اسی نکتے کو دیکھ لیں کہ ہمارے "معزز" ارکان اس کو سچ ثابت کرنے کے لیے کتنے جذباتی ہو رہے ہیں۔ کیا ان جوابات میں اس کا عملی طور پر بھرپور مظاہرہ نہیں ہو رہا کہ اگر کوئی شدید قسم کے اینٹی قادیانی جذبات کا اظہار نہیں کرتا تو ایک بڑی تعداد کے نزدیک وہ بھی قادیانی ہے؟
  12. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    نکتہ میرا یہ ہے کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک شے کو عالمی اصول قرار دے دیں اور پھر دوسروں پر تو شوق سے لاگو کریں لیکن اپنے معاملے کو سپیشل کیس جتاتے رہیں۔
  13. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    تھریڈ کی پہلی پوسٹ پڑھ لیں۔ مضمون ہمارے مجموعی رویے کے بارے میں ہے، صرف قانون پر نہیں۔
  14. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    "صرف"؟ ایڈٹ: پوسٹ کا لنک جس کا سکرین شاٹ ہے۔
  15. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    ٹریڈمارک کا تعلق بزنس سے ہوتا ہے۔ شاید موصوف اسلام کو بزنس سمجھتے ہوں۔
  16. محمد سعد

    احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

    ۱۔ ہم بھی عیسائیوں اور یہودیوں کو کہتے تو رہتے ہیں کہ حضرت موسیٰ اور ان کی امت، حضرت عیسیٰ اور ان کی امت، در حقیقت مسلمان تھے اور تم لوگ ان کے مذہب پر نہیں ہو۔ مشابہت تو موجود ہے۔ ۲۔ اس کے باوجود آپ کا اخذ کردہ نتیجہ، کہ ایسا عقیدہ رکھنے پر اس قسم کا سلوک ہونا چاہیے، کہ ان کے خلاف باقاعدہ قانون...
  17. محمد سعد

    مائرز برگز شخصی امتحان

    وہ خیالات کے آرکیٹیکٹ ہیں۔
  18. محمد سعد

    مائرز برگز شخصی امتحان

    لیکن اہل انتاج (INTJ) والجماعت کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ :ROFLMAO:
  19. محمد سعد

    مائرز برگز شخصی امتحان

    کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ مختلف ایم بی ٹی آئی والے مختلف اقسام کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتے ہوں؟ جیسے جے ٹائپ ویب فورمز کو جبکہ پی ٹائپ ٹویٹر کو؟
  20. محمد سعد

    مائرز برگز شخصی امتحان

    نتیجہ دیکھنے کے بعد مصنوعی عاجزی کا اظہار کر رہا ہوں۔ :ROFLMAO:
Top