مابدولت برادرم عاطف ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتے ہیں اور دعاگو اورپرامید ہیں کہ ڈاکٹرعاطف ملک شعبہُ مسیحائی میں انتہائی خلوص اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے.:):)
مابدولت اپنے اس سہو کے لئےاپنےتئیں شرمندہ خاطر محسوس کرتے ہوئے لاریب مرزا سے قلبی معذرت خواں ہیں ، ساتھ ہی مابدولت برادرم ظہیرکے مشکور ہیں کہ انہوں نے مابدولت کو بروقت سوئے اصلاح راغب کیاکہ تاحال گنجائشِ تدوین بہم دستیاب ہے اورمابدولت فی الفوراس کارِ خیر میں جت جاتے ہیں۔ اور بلاشبہ مابدولت کے...
مابدولت اس سنگِ میلِ ہفت ہزاری کو عبورکرنے کےکامیاب وکامران سفر کے لئے رفیقِ دیرینہ برادرِ عزیز یاز کو قلب کے نہاں خانوں سے مبارکبادپیش کرتے ہیں ، بقول برادرِ جوانسال محمدظہیر ، خواہرم لاریب مرزا کا مراسلہ ملاحظہ کرکے ساعتِ قلیل کے لئے خود مابدولت کو یہ گمانِ مبہم لاحق ہوا کہ کہیں عالمِ نوم...
مابدولت قلبِ صمیم کی عمیق گہرائیوں سے برادرم وقاص فاروق کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہوئے ،انہیں یہاں لطف آگیں اور معلومات افزا ساعتیں گذارنے کا مژدہُ جانفزا سنانے میں ایک طمانیتِ قلبی محسوس کرتے ہیں !:):)
"رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾(سورة الإسراء)ترجمہ : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا
چونکہ مابدولت نوارداراکین کی بابت خود بھی انہی شبہات کاشکارہیں ، چنانچہ برادرم محمدظہیرکے خدشاتِ فہہم کشا پرمہرِ تصدیق ثبت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ! :):)