ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔
اپنی بہن ہادیہ کے مراسلہ جات کو پڑھ کرمابدولت کو غصہ نہیں آتا، بلکہ بے پایاں خوشی حاصل ہوتی ہے ،تاہم مابدولت کو اس بات کا قلق ضرور ہے کہ خواہرم ہادیہ کو الفاظ کے معنی ڈھونڈنے کے کاردقت طلب وصبرآزماسے نبردآزماہوناپڑتا ہے !:):)
مابدولت کو صاحب مکالمہ کے ایک ملکی مسئلے پر برسبیل تذکرہ ذکر چھیڑ دینے کی پاداش میں یوں مالی طور پر زیر عتاب آنے کا ماجرۂ دلسوز ملاحظہ کرکے قلب اختلاج زدہ سے صدمۂ جانکاہ پہنچا اور مابدلت صاحب مکالمہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں!:)
:)
مابدولت اپنے برادر عزیز محمد عدنان اکبری نقیبی کو آج کے دن اس دنیا میں قدم رنجہ فرمانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ انہیں زندگی کی تمام خوشیاں میسر ہو ں۔آمین ثم آمین
السلام علیکم
استاد محترم
اطلاقیہ میں نے ڈاؤنلوڈ کرلیا اور اسے استعمال بھی کر رہا ہوں۔
لیکن پہلی بات یہ ہے کہ اس میں جو ہندی آوازیں ہیں وہ ابھی آزمائشی ہیں، اور جن کو خریدنا پڑتا ہے،
دوسری بات یہ ہے کہ یہ آوازیں صرف ہندی رسم الخط پڑھ سکتی ہیں۔ اب استاد محترم، جہاں تک میرا خیال ہے آپ کا "متبادل...
مابدولت بھی فہرست بالا میں مندرج کتب میں سے کافی کامطالعہ کرچکے ہیں ، تاہم مابدولت برخوردارمحمد داوءد کو کماحقہ داد دینے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت کرنےکے ہرگز روادار ناہونگے ۔:):)
مابدولت برخوردار خرد سال محمد داؤد کے شغف بسیارخوانی سے غایت درجہ متاثر ہوئے، اور انکے شانِۂ طفلانہ پر ایک شفقت آمیز تھپکی دے کر ہدیۂ شاباش پیش کرنے کو اپنے لئے باعث فخر و منزلت گردانتے ہیں۔:):)
برادرم تابش صدیقی یقیناً سمجھ چکے ہوں گے کہ مابدولت نے ان کے بالا مراسلے کی " پر مزاح" درجہ بندی کیوں کی ہے! یعنی برادرم ابوہاشم کے سوال کا جواب انہی کے الفاظ میں بول کر ٹائپ کرکے دیا۔مابدولت نے بھی یہ مراسلہ بول کر ٹائپ کیا ہے۔:):)
اسلم بھائی، کیا آپ نے گوگل کی" Gboard " کی بورڈ استعمال کی ہے؟اس میں آپ اردو ہندی اور اس کے علاوہ دیگر زبانوں میں بآسانی ٹائپ کر سکتے ہیں۔بس ذرا لینگویجز کی سیٹنگ کرنا پڑتی ہے جو کہ بہت ہی آسان ہے۔مابدولت نے یہ مراسلہ اسی کی بورڈ میں بول کر ٹائپ کیا ہے(हालांकि मां बदौलत को हिंदी पढ़ना नहीं आता...
ہا ہا ہا ہا ، خواہرم جاسمن کے اس پرلطف مراسلہ کو ملاحظہ کرکے مابدولت ایک فلک شگاف قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے جس کی شدت ارتعاش سے خود مابدولت کا قلب اختلاج زدہ ہی لرزاں براندام ہو کر رہ گیا!:):)
مابدولت برادرم محمد عدنان اکبری نقیبی کو منصبِ سہہ ہزاری کے حصول پر قلبِ صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔:zabardast1: :good: :best: :great: :a6: :congrats:
جی بالکل عدنان بھائی ،اس ایپ کو استعمال کرنے کے بعد آپ اس کی خوبیوں سے بنفسِ نفیس واقف ہوں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ کا مکمل اطمینان ہوگا۔یہ عبارت بھی مابدولت نے اسی ایپ میں آواز کے ذریعے تحریر کی ہے!:):)
ربط
مابدولت احباب محفل سے بالا ربط کو ملاحظہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں ، اور اس بارے میں احباب محفل کی ماہرانہ اور قیمتی رائے جاننے کے خواہش مند ہیں۔ کیوں کہ مابدولت کی تشکیل کردہ یہ لڑی زمروں کی تبدیلی کے سبب عزیز محفلین کی نگاہ میں آنے سے رہ گیا ہے!:):)
مابدولت اس محفل ِ رنگ و بو میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں برادرم سلمان اشہدی۔ اس قلبی خیر مقدم کے بعد مابدولت آپکو اس محفل میں پر لطف لمحات گزارنے کی نوید جاںفزا سناتے ہیں۔:):)