نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    یادش بخیر ، اتوار بازار تو سنڈے کے سنڈے ہم بھی جایا کرتے تھے لیکن اس زمانے میں اتوار بازار کے اطوار ایسے نہیں تھے کہ دکانداروں کو مشتری ہشیار باش کے بینر لگانا پڑیں۔ موجودہ صورتحال میں یہ انتباہ درست معلوم ہوتا ہے۔ خریدار کی جیب اگر دکاندار سے پہلے ہی کوئی اور صاف کرجائے تو پھر یہ اتوار بازار...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    بہت عمدہ! بہت ہی شگفتہ اور فرحت افزاتحریر ہے ، احمد بھائی ۔ آپ کےمخصوص انداز کا نپا تلا فکاہیہ! اچھے شگفتہ نگار کی یہی خصوصیت ہوتی ہے کہ روز مرہ زندگی کے عام سے واقعات کو اپنے متبسم عدسے کی مدد سے دیکھ کر اپنی نوکِ قلم سے وہ وہ پہلو گدگداتا ہے کہ قارئین گرانیِ روز و شب کو ہلکا محسوس کرنے...
  3. ظہیراحمدظہیر

    قطر میں ورلڈ کپ کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب ۔

    یعنی اگر قطر کا قطر معلوم ہوجائے تو ورلڈ کپ کے قطر کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    قطر میں ورلڈ کپ کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب ۔

    ورلڈ کپ کا قطر اندازاً کتنا ہوگا؟
  5. ظہیراحمدظہیر

    ویسےمعان بھائی نے ذبح تو اسمٰعیل کو بھی کردیا ہے لیکن میرٹھ کی سالمیت زیادہ ضروری تھی ۔ :)

    ویسےمعان بھائی نے ذبح تو اسمٰعیل کو بھی کردیا ہے لیکن میرٹھ کی سالمیت زیادہ ضروری تھی ۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    درد کے دن بھی کسی طور گزر جائیں گے

    واہ واہ! بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں !سلامت رہیں ! ؎ ہم اگر خواب نہ دیکھیں گے تو مر جائیں گے کیا بات ہے ! کیا خوب کہا ہے! بزمِ سخن میں بارِ دگر خوش آمدید ، نمرہ صاحبہ! بزم میں آپ کی کمی محسوس کی گئی ۔ امید ہے آپ گاہے گاہے تشریف لاتی رہیں گی اور اپنی نظم و نثرسے نوازتی رہیں گی۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    بلبل نے آشیاں جو چمن سے اٹھا لیا اس کی بلا سے بوم بسے یا ہُما رہے

    بلبل نے آشیاں جو چمن سے اٹھا لیا اس کی بلا سے بوم بسے یا ہُما رہے
  8. ظہیراحمدظہیر

    یہ آرزو تھی: ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے

    یہ تحریر پڑھ کر آپ ہی کا فقرہ دہرانا پڑ رہا ہے۔ زبردست پر بہت ساری زبریں! بہت ہی خوبصورت، مختصر لیکن جامع تحریر ہے ۔ لاجواب! یہ تو ہوئی تحسین ۔ تنقیص یہ ہے کہ اگر آپ کے قلم سے اس قسم کی تحریر صادر ہوسکتی ہے تو پھر قارئین کو اب تک محروم کیوں رکھا گیا ہے؟ خواہرم ، اس سے پہلے کہ میں نیرنگ خیال کو...
  9. ظہیراحمدظہیر

    عاطف بھائی ، یہ شرط تو لازمی ہے ورنہ تو مغزماری کا ایک دن اور بڑھ جاتا ۔

    عاطف بھائی ، یہ شرط تو لازمی ہے ورنہ تو مغزماری کا ایک دن اور بڑھ جاتا ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    دست صیاد بھی عاجز ہے ، کف گلچیں بھی بوئے گل ٹھہری نہ بلبل کی زباں ٹھہری ہے

    دست صیاد بھی عاجز ہے ، کف گلچیں بھی بوئے گل ٹھہری نہ بلبل کی زباں ٹھہری ہے
  11. ظہیراحمدظہیر

    کاش ہفتہ کے بعد ہشتہ بھی ہوا کرتا ۔کچھ وقت مل جاتا دو چار کام کرنے کو ۔

    کاش ہفتہ کے بعد ہشتہ بھی ہوا کرتا ۔کچھ وقت مل جاتا دو چار کام کرنے کو ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    اقبال اورمسجدِ قرطبہ ٭ ڈاکٹر رؤف پاریکھ

    بہت اچھا تنقیدی مضمون ہے ۔ پڑھوانے کے لیے بہت شکریہ ، تابش بھائی ۔ اردو شاعری کے بے شمار شائقین و قارئین کی طرح مسجدِ قرطبہ میری بھی پسندیدہ ترین نظموں میں سے ہے ۔ اس نظم میں اقبالؔ اپنے فکر و فن کی بلندیوں پر نظر آتے ہیں ۔اس نظم کی شعریت اور اس کے مضمون کی آفاقیت کے قائل تو اقبالؔ کے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    آپا ، یہ میرا مزاحیہ پسندیدہ شعر ہے ۔ :) ویسےایک اور مستری نے اس شعر کا دوسرا مصرع یوں لکھا ہے ۔ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں" دھی۔ دا ۔وَر" پیدا
  14. ظہیراحمدظہیر

    معان بھائی ، لگتا ہے لنچ سے عین پہلے کا کیفیت نامہ ہے یہ ۔ آپ میرٹھی کی "ی" کھاگئے! :)

    معان بھائی ، لگتا ہے لنچ سے عین پہلے کا کیفیت نامہ ہے یہ ۔ آپ میرٹھی کی "ی" کھاگئے! :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    یہ اقبال مستری کا شعر ہے ، سیما آپا۔ :D
  16. ظہیراحمدظہیر

    نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

    احمد بھائی ، متوفی اگر کسی شخص کامقروض تھا تو اس قرض کا ادا کرنا ورثا کے لیے لازمی ہے خواہ اس کی نیت واپس کرنے کی ہو یا نہ ہو۔ اگر متوفی نے کوئی ترکہ نہ چھوڑا ہو تب بھی وارثوں پر وہ قرض ادا کرنا لازم ہے۔ بعض دفعہ ایسا بھی ہوا کہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے مقروض میت کی نمازِ جنازہ اپنے...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے دل کی بے قراری کو قرار آیا
  18. ظہیراحمدظہیر

    نظم: یادِ وطن

    بہت خوب! اچھی نظم ہے ، عرفان بھائی ! شروع کے دو بند خصوصاً پسند آئے ۔ اس نظم سے مجھے کچھ ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپ کی عمر کا اولیں دور شاید کسی گاؤں میں گزرا ۔ منظر نگاری خوب ہے۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    آج نہیں کل ہو جانا ہے غزل نمبر 180 شاعر امین شارؔق

    شارق ، ہوجانا ہے معیاری اردو نہیں ہے ۔ غزل کی زبان فصاحت اور نفاست مانگتی ہے ۔ اس طرف دھیان دیں اور غزل میں معیار کو مقدار پر ترجیح دیں ۔ شارق بھائی ، جو خدشہ آپ نے مقطع میں ظاہر کیا ہے واضح نہیں ہورہا کہ یہ شاعر کے بارے میں ہے یا قارئین کے ؟ :D
  20. ظہیراحمدظہیر

    تاسف مفتی رفیع عثمانی صاحب دارِ فانی سے کوچ فرما گئے۔

    انا للّٰہ وانا الیہ راجعون اللّٰہ کریم ان کی خطاؤں سے درگزر فرمائے اور ان کے ساتھ عفو و رحمت کا معاملہ فرمائے ۔ آگے کی منزلیں آسان فرمائے۔ آمین
Top