نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، تابش بھائی ! بہت نوازش! تین چار غزلیں اس وزن میں لکھی ہیں ۔ ان شاء اللّٰہ وقتاً فوقتاً پوسٹ کرتا رہوں گا ۔ آپ کو اشعار پسند آئیں گے۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    پس ثابت ہوا کہ " کوچے " میں خبریں بھی بہت آہستہ آہستہ پہنچتی پھیلتی ہیں ۔ ہر کہ در کانِ نمک رفت ۔۔۔۔۔ :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    شعریات سے متعلق اقتباسات

    عبدالرؤف صاحب ، اس لڑی میں گڑبڑ ہے ۔ جو تین اقتباسات آپ نے حوالہ جات کے ساتھ اوپر درج کیے ہیں وہ ان کتب میں موجود نہیں ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریریں آپ نے کراچی کے شاعر نصیر ترابی کی کتاب شعریات سے لی ہیں ۔ نصیر ترابی نے اس کتاب میں حرکت یہ کی ہے کہ تنقیدی کتب سے بجائے لفظ بہ لفظ اقتباس لینے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    خیال بہت اچھا ہے ، بس ہلکا پھلکا وزن کا مسئلہ ہے ۔ ویسے ان دو لائنوں کو توڑ توڑ کر پانچ لائنیں...

    خیال بہت اچھا ہے ، بس ہلکا پھلکا وزن کا مسئلہ ہے ۔ ویسے ان دو لائنوں کو توڑ توڑ کر پانچ لائنیں بنا دیں تو زبردست نثری نظم بن جائے گی۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    معان بھائی ، اس والے کو تو آئی سی یو کی ضرورت ہے :)

    معان بھائی ، اس والے کو تو آئی سی یو کی ضرورت ہے :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    یہ الگ بات کہ آج کل سیاسی منظر نامے پر سولہ آنے کی ذرا بھی اہمیت نہیں ۔ جب تک بیس پچیس کروڑ کی...

    یہ الگ بات کہ آج کل سیاسی منظر نامے پر سولہ آنے کی ذرا بھی اہمیت نہیں ۔ جب تک بیس پچیس کروڑ کی بات نہ ہو تب تک کسی کے کان بھی کھڑے نہیں ہوتے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    امت مسلمہ کے زوال میں جو تھوڑی سی کسر رہ گئی تھی وہ انہی یو ٹیوبی دانشوروں اور مقرروں کے ذریعے پوری ہوتی نظر آرہی ہے ۔ خدشہ ہے کہ موجودہ صورتحال نہ بدلی تو اگلی نسل کو شاید کتب احادیث کے نام بھی معلوم نہیں ہوں گے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    راحل بھائی ، یہ شعر کسی عفیفہ کے بارے میں نہیں بلکہ فیفا کپ کے بارے میں ہے ۔ یعنی مصلحت کہہ رہی ہے کہ کل کا میچ امریکا جیتے لیکن خواہش یہ ہے کہ ایرانی ان سالے منافقوں کو ایسی مار لگائیں کہ رہے نام سائیں کا۔ چنانچہ اب بیچ کا راستہ یہ ڈھونڈا ہے کہ برازیل جیت جائے ۔ :) :) :)
  9. ظہیراحمدظہیر

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    کبھی کبھی اس خاکسار کو بھی یاد کرلیا کریں ، عبید بھائی۔ :D
  10. ظہیراحمدظہیر

    چراغِ شب کی ہواؤں سے دوستی کیسی جو لڑ سکے نہ اندھیروں سے روشنی کیسی

    چراغِ شب کی ہواؤں سے دوستی کیسی جو لڑ سکے نہ اندھیروں سے روشنی کیسی
  11. ظہیراحمدظہیر

    اللّٰہ کرے یہ مہمان جلد ازجلد رخصت ہوجائیں آپ کے ہاں سے ۔ اور اگر نہ جائیں تو ذرا سختی سے پیش...

    اللّٰہ کرے یہ مہمان جلد ازجلد رخصت ہوجائیں آپ کے ہاں سے ۔ اور اگر نہ جائیں تو ذرا سختی سے پیش آئیے گا ، معان بھائی ۔ :)
  12. ظہیراحمدظہیر

    بالکل درست! ڈالر تو پہلے ہی ناراض ہوگیا ہے ۔ اگر ترتیب درست نہ کی تو درہم بھی برہم ہوجائے گا۔

    بالکل درست! ڈالر تو پہلے ہی ناراض ہوگیا ہے ۔ اگر ترتیب درست نہ کی تو درہم بھی برہم ہوجائے گا۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    "نمی کردم" کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگ نجانے کب سے مٹی کی سب نمی چرا کر زمینِ اغیار کو سونپ رہے...

    "نمی کردم" کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگ نجانے کب سے مٹی کی سب نمی چرا کر زمینِ اغیار کو سونپ رہے ہیں ۔ خدا ان مجرموں کو وطن کی مٹی نصیب نہ کرے۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    نظامِ شمسی کو اُردو میں پڑھنا

    واہ ! بہت خوب ۔ اچھی شگفتہ تحریر ہے جناب! بزمِ اردو میں خوش آمدید! امید ہے آپ تادیر رونق افروز رہیں گے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

    تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ سرینام ، ٹوباگو اور ٹرینیڈاڈ کے علاقوں میں مٹن کا لفظ ان معنوں کے ساتھ ہندوستانی ہی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ انیسویں صدی کے وسط میں ہندوستان سے بہت سارے لوگوں نے تاج برطانیہ کے زیرِ انتظام ان کالونیوں میں ہجرت کی یا زبردستی مزدوری کی غرض سے لے جائے گئے اور پھر وہیں آباد...
  16. ظہیراحمدظہیر

    آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

    ایک زبان کے لفظ کا کسی دوسری زبان میں جاکر معنی بدل لینا تو عام بات ہے۔ بیف اور مٹن کے الفاظ ظاہر ہے کہ انگریز ہی برصغیر میں لائے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ انیسویں صدی کے آخر میں مٹن کا لفظ برصغیر میں چھوٹے گوشت یا چھوٹے کا گوشت کے لیے مستعمل ہوچکا تھا ۔ کیوں مستعمل ہوگیا یہ معلوم نہیں ۔غالباً اس...
  17. ظہیراحمدظہیر

    نا آشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں

    یہ عدو کا تیرِ نظر آپ کے دل کے پار کیوں ہورہا ہے ؟!اس تناظر میں عدو کا محل ہے یا محبوب کا؟ محبوب کو دشمنِ جاں ، دشمنِ ایمان ، دشمنِ ہوش وغیرہ تو کہا جاتا ہے لیکن سیدھا سیدھا عدو ؟
  18. ظہیراحمدظہیر

    یہ آرزو تھی: ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے

    تو بس یہ طے ہوا کہ آپ کو ایک ڈائری کی ضرورت ہے ۔ مصروفیات کے دوران ہی سہی لیکن کچھ نہ کچھ لکھتی رہیے ۔ جب وقت ملے تو نوک پلک سنوار کر اردو محفل میں سپردِ قارئین کردیجیے ۔ اللّٰہ بھلا کرے گا۔ :)
  19. ظہیراحمدظہیر

    قدر تو تب کریں جب ہاتھ آئے ۔ وقت جاتا کہاں ہے یہ آج تک پتہ نہیں چلا۔ :D

    قدر تو تب کریں جب ہاتھ آئے ۔ وقت جاتا کہاں ہے یہ آج تک پتہ نہیں چلا۔ :D
  20. ظہیراحمدظہیر

    گیلی ہے یا سوکھی؟!

    گیلی ہے یا سوکھی؟!
Top