نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    فصلِ گل آئی یا اجل آئی ، کیوں درِ زنداں کھلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا

    فصلِ گل آئی یا اجل آئی ، کیوں درِ زنداں کھلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا
  2. ظہیراحمدظہیر

    عدنان عمر ، ملفوظاتِ فقیر کا تعارف کروائیے گا ۔ اس کا مطلب کہیں وہ تو نہیں کہ جو میں سمجھ رہا...

    عدنان عمر ، ملفوظاتِ فقیر کا تعارف کروائیے گا ۔ اس کا مطلب کہیں وہ تو نہیں کہ جو میں سمجھ رہا ہوں ۔ :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    نا آشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں

    اکثر اشعار بہتر ہوگئے ہیں ، عبدالرؤف ۔ لیکن ان اشعار کو پھر دیکھیے۔ اس مضمون کو خوب اچھی طرح پرکھیے ۔ اس کے ہر پہلو پر غور کیجیے۔ تصویری خاکہ ذہن میں بٹھائیے اور پھر سوچیے کہ تیغ و سپر کی ضرورت کس کو نہیں ہے ۔ معشوق کو یا عاشق کو ؟ پہلے شعر میں الفاظ مضمون کا ساتھ نہیں دے رہے ۔ مدعا تو یہ ہے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    لگا لو شجر۔ نظم ۔ نزہت وسیم

    واہ ! بہت خوب ! اچھی نظم ہے ! بہت داد ، خواہرم! بچوں کے لیے اچھا ادب تخلیق کرنا بہت بڑا کام ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کے قلم کو مزید توفیق و تائید عطا فرمائے! آمین مجموعی طور پر اچھی نظم ہے ۔ بچوں کے لیے لکھی گئی اچھی شاعری میں تین مشترک عناصر جو نمایاں نظر آتے ہیں وہ یہ ہیں : موضوع (عموماً...
  5. ظہیراحمدظہیر

    مجھے بھی دو! نزہت وسیم

    بہت خوب! اچھی اصلاحی کہانی ہے! یقیناً آپ ہی نے لکھی ہے ۔ :D ۔ اسلوبِ تحریر ، کردار اور کہانی کی اصلاحی فضا آپ کے مخصوص طرز کی غماز ہیں ۔ بہت داد و تحسین!
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل: عکس تیرا نظر میں باقی ہے

    واہ ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ، عرفان بھائی ! ویسے ٹیس والا مصرع مجھے کچھ غریب سا لگا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ میں روایتی زبان برتنے کا عادی ہوں ۔ شعر کا مضمون اچھا ہے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    آداب ، آداب! کرم نوازی ہے ، عرفان بھائی ! بہت شکریہ!
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    آداب ، نوازش! بہت شکریہ ! بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم ذوق سلامت رکھے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    شکریہ ، بہت شکریہ ! گویا کہ بہت ہی شکریہ! :) بہت ممنون ہوں ، خواہر محترم! اللّٰہ کریم آپ کو ہنستا بستا رکھے ، خیر و عافیت میں رکھے ۔ آمین یہ آج کے آدمی کا المیہ ہے کہ کوشش کے باوجود زندگی کو سادہ رکھنا ممکن نہیں رہا ۔ سادگی ہوئی رخصت ، زندگی کہاں جائے زندگی کی خاطر اب آدمی کہاں جائے
  10. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، احمد بھائی! آپ کا حرفِ تحسین ہمیشہ دل خوش کرتا ہے۔ اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ۔ یہ غزل تو آپ کئی ماہ پہلے بھی پڑھ چکے ہیں ۔ مکرر داد کے لیے مکرر شکریہ!:)
  11. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، ذرہ نوازی ہے جناب ! بہت ممنون ہوں ۔ محنت وصول ہوئی !
  12. ظہیراحمدظہیر

    نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

    احمد بھائی ، یہ کتاب مجھے تو بہت پسند ہے ۔ جیرارڈ کی یہ سوانح حیات اس کی بیوی نے لکھی ہے۔ ہر دوسرے تیسرے صفحے پر جیرارڈ کی کوئی نہ کوئی ڈرائنگ یا پینٹنگ ہے ۔ اس کی نظمیں بھی شامل ہیں ۔ موصوف کی سوانح میں مجھے کچھ کچھ اپنے سفر کی جھلک نظر آئی ۔ جیرارڈ کے والدین ایک مسافر کشتی میں جھیل مشی گن...
  13. ظہیراحمدظہیر

    نامعلوم قاری نے لائبریری سے حاصل شدہ کتاب 25 سال بعد واپس کردی

    احمد بھائی ،بہت اچھا سوال پوچھ لیا آپ نے ۔ جی چاہ رہا کہ ایک مفصل تحریر اس بارے میں لکھی جائے ۔ اللّٰہ کریم مجھے توفیق عطا فرمائیں ۔فی الحال مختصراً یہ کہ حج ، اسلام کا پانچواں ستون، اگر کسی شخص پر فرض ہوجائے تو اسے ادا کرنے میں ذرا کوتاہی نہیں کرنا چاہیے۔ رسول کرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی حدیث...
  14. ظہیراحمدظہیر

    اونٹ کو شتر اور بلی کو گربہ کہتے ہیں فارسی میں۔

    اونٹ کو شتر اور بلی کو گربہ کہتے ہیں فارسی میں۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    کوئی بھی نہیں ۔ دوبارہ قطار میں لگنا پڑے گا۔

    کوئی بھی نہیں ۔ دوبارہ قطار میں لگنا پڑے گا۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    کیفیت نامے میں اونٹ بلی ؟!

    کیفیت نامے میں اونٹ بلی ؟!
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، سیما آپا! بہت ممنون ہوں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    آداب ، آداب ! بہت نوازش ، شکریہ راحل بھائی ! آپ کا تجزیہ بالکل درست ہے ۔ میرا بھی یہی مشاہدہ ہے کہ بحرِ خفیف کے اس وزن میں مصرعے عموماً آورد سے پاک ہوتے ہیں ۔ پچھلے دو تین سالوں میں کئی غزلیں اسی بحر میں لکھی ہیں ۔ یہ وزن میری طبع کو راس بھی آتا ہے ۔ ایک دو غزلیں اور پوسٹ کروں گا ، ان شاء...
  19. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، ساگر بھائی! اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے، شاد و آباد رکھے !
  20. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ! ذرہ نوازی ہے ، اعجاز بھائی ! آپ کی تحسین سے دلی خوشی ہوتی ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کا سایہ تادیر سلامت رکھے !
Top