اقدار و آداب تہذیب و تمدن کے عکاس ہوتے ہیں۔ ہمارے آداب و اقدار کا ہماری تاریخ اور مذہب سے گہرا تعلق رہا ہے۔ لیکن بدلتے زمانے کے ساتھ یہ آداب و اقدار زندگی کے ہر پہلو سے رفتہ رفتہ معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ ذرائع مواصلات اور تیز رفتار سہولیاتِ سفر نے دنیا کو سکیڑ کر گویا ایک چھوٹی سی بستی کی شکل دے...