جی ہاں، ونڈوز 8 میں مائکروسافٹ کا نیا نستعلیق فونٹ شامل ہے۔ ذیل میں ورڈ 2010 کا سکرین شاٹ ملاحظہ کریں
اس فونٹ کا سائز صرف 210 کلو بائٹ ہے۔ میری محدود سی ٹیسٹنگ میں تو یہ فونٹ کافی تیز رفتار ہے۔
نایاب بھائی، آپ نے جو پروگرام ڈاؤنلوڈ کیا ہے یہ ایک کافی پیچیدہ لاٹیک ایڈیٹر ہے، اس کی فی الحال آپ کو ضرورت نہیں پڑے گی۔ آپ کو صرف MikTeX ڈاؤنلوڈ کرنا ہے جس کا ربط میں نے اپنی پچھلی پوسٹ میں دیا اور سبط بھائی نے بھی وہی ربط دیا تھا۔ اسے ڈاونلوڈ کر کے اوپر دیے گئے طریقے پر عمل کریں۔ اس میں کسی...
بہت خوب۔ اس قدر تکنیکی مضمون کو بے حد سہل انداز سے پیش کیا ہے۔
آپ کا دیا گیا کوڈ ونڈوز میں مکٹیک کے ذریعے آزمایا ہے اور نتیجہ بہترین۔ جو حضرات لاٹیک سے واقف نہیں ان کے لیے ونڈوز پر سیٹ اپ کا آسان طریقہ ذیل میں بیان کر رہا ہوں
سب سے پہلے اس ربط سے مکٹیک کا انسٹالر (Basic MiKTeX 2.9 Installer)...
بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کے لیے Linux Live USB Creator نامی سافٹوئیر استعمال ہو سکتا ہے۔ لیکن میرا نہیں خیال کہ یہ آپ کے لیے کار آمد ہو گا، کیونکہ پرانے سسٹمز میں یو ایس بی سے بوٹ کرنے کا آپشن نہیں ہوتا۔ آپ کو iso فائل سے سی ڈی رائٹ کرنی پڑے گی۔
Alt کے ذیعے مینوبار ایکسس کرنا ایک سٹینڈرڈ طریقہ ہے اس لیے یہ حل ہر اس براؤزر میں کام کرے گا جس میں مینو بار موجود ہو۔ لیکن بدقسمتی سے سبھی براؤزر اپنے نئے ورژنز میں مینو بار غائب کر رہے ہیں :(۔ فائرفاکس 4 کی حد تک تو یہ حل درست کام کرے گا کہ اس میں مینو بار visible نہ بھی ہو تو Alt دبانے سے...
فائرفاکس میں کسی بھی بکمارک یا بکماکلٹ کو ہاٹ کی اسائن ہو سکتی ہے، بغیر کسی اضافی ایڈ آن کے۔ البتہ اس میں دو کی بجائے تین کیز کا استعمال ہو گا۔
طریقہ یوں ہے کہ مطلوبہ بکمارکلٹ کو "Bookmarks Menu" میں محفوظ کر لیں، جب اس کے استعمال کی ضرورت ہو تو Alt+B کا کمبینیشن پریس کریں جس سے بکمارک مینو ظاہر...
زہیر، اس حل سے متعلق کچھ تفصیل بیان کریں۔ جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں یہ ایک کسٹم روم ہے جس میں عربی سپورٹ پہلے سے انسٹال ہے۔ اور صرف سامسنگ کی ڈیوائسز کے لیے ہے۔
پی سی سوئیٹ کی جگہ oxygen phone manager استعمال کریں۔ اس میں کال رجسٹر بھی دیکھ سکتے ہیں اور کانٹیکٹس بھی۔
البتہ کمپیوٹر سے ڈائیل کرنے کی سہولت اس میں نہیں ہے۔
ونڈوز کی طرح ایک سادہ سی لاک سکرین کمانڈ لینکس میں بھی پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ لیکن ایکسٹر لاک کی خاصیت یہ ہے کہ لاک کرنے کے بعد بھی سکرین پر جو پروگرام چل رہے ہوں گے وہ ویسے ہی نظر آتے رہیں گے۔ مثلا سکرین لاک کر کے آپ کوئی فلم دیکھ سکتے ہیں۔
نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ تو واقعی بہت شاندار لگ رہی ہے۔ اس کے لیے کیا جگاڑ لگایا ہے اس کی وضاحت کریں گے؟
پوچھنے کا مقصد یہ کہ کیا یہ جگاڑ ابنٹو میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔
ذیل کے طریقے پر عمل کر کے دیکھیں:
یوزر کنٹرول پینل میں جائیں اور 'متفرق آپشن' میں 'پیغامات مدون کرنے والے ایڈیٹر کا انٹرفیس' کو چیک کریں۔ سٹینڈرڈ ایڈیٹر ۔ مزید فارمیٹنگ کنٹرول کی آپشن میتخب کرلیں