نتائج تلاش

  1. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب نورتن

    ریختہ صفحہ نمبر 175 الحاصل وہ سادہ لوح تلاش بسیار اور تجسس بے شمار سے ایک پر زن علامہ دھر اور دلالہ عصر کو اپنے گھر میں بلا لایا۔ غرض اُس دایہ کاملہ نے ہر ایک کل سے اس بے کل کو دیکھا تو کوئی کل بے کل کو دیکھا تو کوئی کل بے کل نہ پائی۔ ہ ماجرا حیرت افزا وہ دایہ قابلہ دیکھ کر اُس بیمار مکار سے...
  2. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب نورتن

    ریختہ صفحہ نمبر 174 ہوگئی مگر دل میں کہنے لگی کہ دیکھ تو مردوے تیری خبرداری اور شعور داری کس راہ سے نکالتی ہوں۔ القصہ بعد چند روز وہ شمع شب افروز بستر ناتوانی پر غلطیدہ ہوئی اور ایک باری بیماری درد جگر کی اظہار کی۔ ہر چند اُس جوان نے اطبائے حاذق اور حکمائے صادق کو اس علیل پُر تزویر کو دکھلایا،...
  3. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب نورتن

    ریختہ صفحہ نمبر 173 کہیں بھی عورتیں نیکوں کی آکر کھڑی رہتی ہیں یوں سودے کو در پر یہ سخن دل شکن وہ زن سن کر درجک دھن کا قفل سکوت کلیدِ زبان سے کھول کر یوں کہنے لگی کہ اے عزیز بے تمیز! تو عبث خفا ہوتا ہے۔ کہیں بھی کوئی بھلا آدمی اپنی جورو نیک خو کو قید حیات میں یوں مایوس اور محبوس رکھتا ہے۔ اور...
  4. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب نورتن

    ریختہ صفحہ نمبر 172 مار زھر ست از سرو تادم زن فریب ست از سر و تا پاے لیکن شیخ سعدی علیہ الرحمہ کے قول کو نہ سمجھا: بیت نہ ھر زن زنست و نہ ھر مرد مرد خدا پنچ انگشت یکساں نہ کرد غرض وہ نابکار اپنے معمول سے دروازے کو قفل کرکے ایک روز کہیں کو گیا تھا۔ اس کے بعد حسب اتفاق ایک نخود فروش آواز پُر...
  5. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب نورتن

    ریختہ صفحہ نمبر 171 دوسرا باب بدکار عورتوں کے چوتروں میں ایک عورت نے قید شوہر میں حیلہ بیماری سے بڑھیا ہاتھ جواں مجرد کو گھڑے میں فریب جادو سے سر شوہر پر طلب کیا اور آس سے ۔۔۔۔۔کرکے پھر بھیج دیا اور اُس کے شوہر نے کچھ دریافت نہ کیا افسوں ازان فصیح شعار و جادو طرازانِ بلیغ گفتار کاغذ مکاید پر...
  6. عبدالصمدچیمہ

    نورتن گفتگو دھاگہ

    میرے ذاتی خیال کے مطابق ایسی لڑی بنانی چاہیے، اِس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ (بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں جن کے لیے اُردو کے الفاظ کا علم نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً انگریزی الفاظ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ اگر ایسی لڑی بنادی جائے جہاں پر لوگ اپنے انگریزی کے الفاظ شیئر کرتے جائیں اور جن کو اُس کا اُردو...
  7. عبدالصمدچیمہ

    نورتن گفتگو دھاگہ

    کیا اُردو محفل پر کوئی ایسی لڑی موجود ہے جس میں روزمرہ استعمال والے اُردو الفاظ (جن میں ہم انگریزی کے لفظ استعمال کرتے ہیں مجبوراً) پوسٹ کرسکیں۔
  8. عبدالصمدچیمہ

    نورتن گفتگو دھاگہ

    میں ٹائپنگ شروع کرنے لگا ہوں۔ مکمل کرکے یہاں اپڈیٹ کرتا ہوں۔ ویسے اپڈیٹ کے لیے اُردو کا کونسا لفظ ہے؟
  9. عبدالصمدچیمہ

    نورتن گفتگو دھاگہ

    السلامُ علیکم ریختہ کا جو لنک دیا گیا اُس پر کتاب دکھائی نہیں دے رہی۔ صفحہ 171 تا 175 ٹائپ کرنے ہیں مجھے پر کتاب ہی نہیں کھُل رہی اگر کسی کے پاس کھل رہی ہے تو بالا صفحات کا سکرین شارٹ دے دیں۔ متشکرم
  10. عبدالصمدچیمہ

    نورتن گفتگو دھاگہ

    متشکرم
  11. عبدالصمدچیمہ

    نورتن گفتگو دھاگہ

    میرے آج ہوجائیں گے ان شاء اللہ
  12. عبدالصمدچیمہ

    سروش سخن گفتگو دھاگہ

    صفحات ریختہ تقسیم محب علوی۔۔۔۔ریختہ صفحات ۔۔۔۔۔۔82-86 مکمل عینی۔۔۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔۔87-106مکمل شمشاد۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔107-136 مکمل فرحین۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔137-156 مکمل فرحت۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔157-161مکمل محمد عمر۔۔۔۔۔۔ریختہ صفحات۔۔۔۔۔162-180 مکمل مقدس۔۔۔۔۔۔ ریختہ صفحات۔۔۔۔ 181-190...
  13. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 328 بہ جائے تلوار، پیچھے لاکھ ڈیڑھ لاکھ سوار، سب کا ایک پرا، تلواریں سونتے گھوڑوں کو میٹھی میٹھی پوئی اُٹھائے دھنے سے کترا کے بائیں طرف جھکے۔ وزیر جو پہلے سے لڑ رہا تھا، گھوڑا جھپٹا کے شہزادے کے قریب آیا، آتے ہی قدم چوم لیے۔ پھر کچھ مشورہ کر آرام دل نے رخشی کی باگ اٹھائی فوج عدو...
  14. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 327 روزانہ وہ شاہ ہوا۔ یہاں خواصوں نے جلدی جلدی رنگ محل کو آراستہ کیا۔ لوگ سنبھل بیٹھے، پوشاکیں بدل بیٹھے۔ صنوبر نے جو سنا شاد شاد ہوئی، بند قید الم سے آزاد ہوئی۔ شکر کیا اور کہا: مصنف تو بھی چل جسم سے اے روح پئے استقبال نکہت زلف لیے باد صبا آتی ہے پھر بال جو سر پر وبال سے...
  15. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 326 عاجز آئے۔ رضوان و مالک دونوں گھبرا گئے، بہک گئے۔ بھولے سے ایک آدھ بہشتی جہنم میں چلا گیا، دوزخی جنت میں داخل ہوا۔ استغفراللہ ربی من کل زنب و اتوب الیہ۔ غرض خوب لڑائی ہوئی۔ دشمن دبائے آتا تھا، ادھر فوج کا جی چھوٹا جاتا تھا۔ شہر میں کھلبلی تھی، انسان و حیوان کو بے کلی تھی۔...
  16. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 325 تو یہ تائید ربانی ہے، اسی کی عنایت کا سبب ہے، ورنہ کرم نا کا ستم ہے، لطف ان کا عین غضب ہے۔ پھر شہزادے سے کہا "کیوں صاحب! صنوبر پر تو یہ مصیبت ہو اور تمہیں یہ عیش و عشرت ہو۔" اللھم زد لا تنقص۔ آرام دل تو بڑے جعل ساز بہ شدت دم ساز تھے، کہنے لگے "بھلا بتاؤ کیا تدبیر کریں، جواب...
  17. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 324 کیا دیکھیں، فلک دکھائے افسوس! افسوس ہے، ہائے ہائے افسوس! گر زیست ہماری چاہتے ہو تو بہر خندا یہاں تم آؤ بے تابی دل ستارہی ہے ہم زیست سے اپنی اب خفا ہیں کر جور کہ قابل جفا ہیں یہ نامہ سخن کا قاصد آ، لے اور جلد جواب اس کا لا دے نامہ پڑھتے ہی ملکہ کے آنسو گر پڑے، بے اختیار دل...
  18. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 323 لاغر ہیں وہ ہجر میں تمہارے جیتے ہیں بس آہ کے سہارے فرقت کے سبب سے جان عاری ہے سارے بدن کو بے قراری زلفیں ترے ہجر میں پریشاں آنکھیں ترے واسطے ہیں گریاں ابرو کا فقط تو ہی ہے مقصود مژگاں ہیں مدام خوں آلود ہاتھوں نے بڑی جفا اُٹھائی کسی دن ہے کلائی کو کل آئی کیا حالت جسم ناتواں...
  19. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 322 اے عاشق زار حسن افروز اے ہم دم دیدار حسن افروز اے نیر برج دل ربائی اے گوہر درج کج ادائی اے بانی ظلم و جور و آزار اے ظالم و قاتل ستم گار اے عاشق زار مہ جبینیاں اے زخمی غمزہ حسیناں اے درپئے حسن باختہ ہوش اے عہد شکن، خدا فراموش اے باعث سوز عاشق زاد اے وعدہ خلاف، محو دل دار اے...
  20. عبدالصمدچیمہ

    اسکین دستیاب سروش سخن

    ریختہ صفحہ نمبر 321 پر نور تن، ناک میں کیل، کانوں میں سادے سادے پتے، بالیاں۔ ناز سے پائینچے اُٹھائے، تیوری پر بل ڈالے، ناک بھوں چڑھائے۔ بعضی کے حسن و جمال کی تمام لشکر میں دھوم، ڈیرے پر عاشقوں کا ہجوم۔ جوان کنٹھے گلے میں ڈالے، بانڈیاں ہاتھوں میں سنبھالے، نشہ مردانگی کے متوالے، البیلوں کی طرح...
Top